Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

کیا اج نبی صلی الله علیہ وسلم کا خواب میں آنا حدیث سے ثابت ہے ؟

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • کیا اج نبی صلی الله علیہ وسلم کا خواب میں آنا حدیث سے ثابت ہے ؟


    کیا اج نبی صلی الله علیہ وسلم کا خواب میں آنا حدیث سے ثابت ہے ؟


    بخاری کی حدیث میں یہ بات خاص دور نبوت کے لئے بتائی گئی ہے کہ نبی صلی الله علیہ وسلم کی زندگی میں ایسا تھا

    بخاری میں دو حدیثیں ہیں

    من راٰنی فی المنام فقد راٰنی، فان الشیطان لا یتمثل فی صورتی


    جس نے خواب میں مجھے دیکھا اس نے بے شک مجھے ہی دیکھا، کیونکہ شیطان میری شکل نہیں بنا سکتا


    صحیح بخاری و صحیح مسلم

    دوسری حدیث ہے

    من رآني في المنام فسيراني في اليقظة، ولا يتمثل الشيطان بي» قال أبو عبد الله: قال ابن سيرين: «إذا رآه في صورته


    جس نے مجھے حالت نیند میں دیکھا وہ جاگنے کی حالت میں بھی دیکھے گا اور شیطان میری صورت نہیں بنا سکتا امام بخاری کہتے ہیں ابن سیریں کہتے ہیں اگر آپ کی صورت پر دیکھے


    ان دونوں حدیثوں سے ثابت ہوتا ہے کہ یہ بات نبی صلی الله علیہ وسلم کے دور مبارکہ کی ہے جب بہت سے لوگ ایسے بھی تھے جو مسلمان ہوئے لیکن نبی صلی الله علیہ وسلم سے فورا ملاقات نہ کر سکے پھر ان مسلمانوں نے دور دراز کا سفر کیا اور نبی کو دیکھا. ایسے افراد کے لئے بتایا جا رہا ہے کہ ان میں جو نبی صلی الله علیہ وسلم کو خواب میں دیکھے گا وہ عنقریب بیداری میں بھی دیکھے گا اور یہ بات نبی صلی الله علیہ وسلم کی زندگی تک ہی محدود تھی کیونکہ اب جو ان کو خواب میں دیکھے گا وہ بیداری میں نہیں دیکھ سکتا

    حمود بن عبد الله بن حمود بن عبد الرحمن التويجري کتاب الرؤيا میں لکھتے ہیں

    المازري کہتے ہیں

    احتمل أن يكون أراد أهل عصره ممن يهاجر إليه فإنه إذا رآه في المنام جعل ذلك علامة على أنه سيراه بعد ذلك في اليقظة


    اغلبا اس سے مراد ان (نبی صلی الله علیہ وسلم) کے ہم عصر ہیں جنہوں نے ہجرت کی اور ان کو خواب میں دیکھا اور یہ (خواب کا مشاہدہ) ان کے لئے علامت ہوئی اور پھر آپ صلی الله علیہ وسلم کو بیداری میں بھی دیکھا


    امام بخاری نے بھی باب میں امام محمد آبن سیرین کا یہ قول لکھا ہے کہ

    یہ اس صورت میں ہے جب رسول صلى اللہ عليہ وسلم کو آپ ہی کی صورت میں دیکھا جائے


    یعنی شیطان تو کسی بھی صورت میں آ کر بہکا سکتا ہے ہم کو کیا پتا کہ نبی صلی الله علیہ وسلم کیسے تھے؟ صرف شمائل پڑھ لینے سے وہی صورت نہیں بن سکتی . اگر آج کسی نے دیکھا بھی تو آج اس کی تصدیق کس صحابی سے کرائیں گے؟

    لیکن جن دلوں میں بیماری ہے وہ اس حدیث سے یہ ثابت کرتے ہیں کہ نبی صلی الله علیہ وسلم کو آج بھی خواب میں دیکھنا ممکن ہے اور خواب پیش کرتے ہیں

    سن ١٣٠ ہجری کے بعد سے نبی صلی الله علیہ وسلم خوابوں میں آ رہے ہیں - بلکہ امت میں جنگ جمل و صفین میں بھی کسی کے خواب میں آ کر ان حادثات کو نہیں روکا جس سے ظاہر ہے کہ اپ صلی الله علیہ وسلم خواب میں نہیں اتے

    اس طرح کے اقوال اہل زہد و تصوف کے ہیں- یہ کشفی خواب ہیں جس کو وہ تسلیم کرتے ہیں

    تصوف کی کوئی اصل نہیں ہے یہ قدیم رہبانیت کی قسم ہے جو اہل کتاب سے ہم کو ملی اور اس امت میں اس کو قبولیت کا درجہ حاصل ہوا

    نبی صلی الله علیہ وسلم اپنی حیات مبارکہ میں صحابہ کو خواب میں نظر آئے ہوں گے اور پھر صحابہ نے ان کو بیداری میں بھی دیکھا ہو گا لیکن آج ہم میں سے کون اس شرط کو پورا کر سکتا ہے ؟ نبی صلی الله علیہ وسلم کا خواب میں آنا ان کی زندگی تک ہی تھا وہ بھی ان لوگوں کے لئے جو اسلام قبول کر رہے تھے اور انہوں نے نبی کو دیکھا نہیں تھا. نبی صلی الله علیہ وسلم کی وفات کے بعد کسی صحیح حدیث میں ان کا خواب میں آنا بیان نہیں ہوا . ہم تو صحابہ کا پاسنگ بھی نہیں!

    الله ہم سب کو ہدایت دے

Working...
X