*نماز کے بعد کے ازکار*
🖊حضرت کعب بن عجرہؓ
سے روایت ہے کہ رسول اکرمﷺ نے فرمایا:
*"نماز کے بعد پڑھی جانے والی کچھ دعائیں ایسی ہیں کہ جنہیں پڑھنے یا ان کا ذکر کرنے والا کبھی بھی محروم نہیں رہتا."*
📗 مسلم
⚜⚜⚜⚜⚜⚜
یہ دعائیں آپ نے ہر نماز کے بعد پڑھنی ہیں اور ان کی پابندی کرنی ہے.
یہ دعائیں پڑ ھنے سے ہمارے گناہ اگر *سمندر کی جھاگ کے برابر* ہی کیوں نہ ہوں،اللہ تعالیٰ معاف کر دیں گے.
*ان شاء الله تعالیٰ*
📿🕯📿🕯📿🕯📿
🕯📿
*نماز کے بعد کے اذکار*
💎 *اَللهُ اَکْبَرُ*
الله سب سے بڑا ہے۔
سلام پھیرنے کے بعد بلند آواز سے الله اکبر کہنا چاہیے.
(ایک بار)
🔅🔅🔅🔅🔅🔅🔅
💎 *اَسْتَغْفِرُ اللهَ۔*
میں الله سے بخشش طلب کرتا ہوں۔
(تین بار)
🔅🔅🔅🔅🔅🔅🔅
💎 *اَللّٰھُمَّ اَنْتَ السَّلَامُ وَ مِنْکَ السَّلَامُ تَبَارَکْتَ یَا ذَا الْجَلَالِ وَ الْاِکْرَامِ۔*
اے الله! تو سلامتی والا ہے اور تیری ہی طرف سے سلامتی ہے۔ اے بزرگی اور عزت کے مالک! تیری ذات بڑی با برکت ہے۔
(ایک بار)
🔅🔅🔅🔅🔅🔅🔅
💎 *رَبِّ اَعِنِّیْ عَلٰی ذِکْرِکَ وَ شُکْرِکَ وَ حُسْنِ عِبَادَتِکَ۔*
اے میرے رب! اپنا ذکر، شکر اور بہترین عبادت کرنے میں میری مدد فرما۔
(ایک بار)
🔅🔅🔅🔅🔅🔅🔅
💎 *رَبِّ قِنِیْ عَذَابَکَ یَوْمَ تَبْعَثُ عِبَادَکَ۔*
اے میرے رب! مجھے اپنے عذاب سے بچانا جس دن تو اپنے بندوں کو اٹھائے گا۔
(ایک بار)
🔅🔅🔅🔅🔅🔅🔅
💎 *لَا اِلٰهَ اِلَّا اللهُ وَحْدَهُ لَا شَرِیْکَ لَهُ، لَهُ الْمُلْکُ وَلَهُ الْحَمْدُ وَ ھُوَ عَلٰی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیْرٌ اَللّٰھُمَّ لَا مَانِعَ لِمَا اَعْطَیْتَ وَ لَا مُعْطِیَ لِمَا مَنَعْتَ وَ لَا یَنْفَعُ ذَا الْجَدِّ مِنْکَ الْجَدُّ۔*
الله کے سوا کوئی معبود نہیں، وه اکیلا ہے اس کا کوئی شریک نہیں، تمام بادشاہت اسی کے لیے ہے اور تمام تعریف اسی کے لیے ہے اور وه ہر چیز پر قدرت رکھنے والا ہے۔ اے الله! نہیں کوئی روک سکتا جو آپ عطا کرنا چاہیں اور نہیں کوئی دے سکتا جو آپ نه دینا چاہیں اور کسی دولت مند کو اس کی دولت آپ کے مقابلے میں کوئی فائده نہیں دے سکتی۔
(ایک بار)
🔅🔅🔅🔅🔅🔅🔅
💎 *اَللّٰھُمَّ اغْفِرْلِیْ مَا قَدَّمْتُ وَ مَا اَخَّرْتُ وَ مَا اَسْرَرْتُ وَ مَا اَعْلَنْتُ وَ مَا اَسْرَفْتُ وَ مَا اَنْتَ اَعْلَمُ بِهِ مِنِّیْ اَنْتَ الْمُقَدِّمُ وَ اَنْتَ الْمُؤَخِّرُ لَا اِلٰهَ اِلَّا اَنْتَ۔*
اے الله! میرے گناه بخش دے جو میں نے پہلے کیے، جو بعد میں کیے، جو پوشیدہ کیے اور جنہیں ظاہراً کیا، اور جو میں حد سے گزرتا رہا، اور وه جن کے متعلق تو مجھ سے زیادہ باخبر ہے، تو ہی (جسے چاہے) آگے کرنے والا ہے اور (جسے چاہے) پیچھے رکھنے والا ہے۔ تیرے علاوه اور کوئی معبود نہیں۔
🔅🔅🔅🔅🔅🔅🔅
💎 *لَا اِلٰهَ اِلَّا اللهُ وَحْدَهُ لَا شَرِیْکَ لَهُ، لَهُ الْمُلْکُ وَلَهُ الْحَمْدُ وَھُوَ عَلٰی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیْرٌ، لَا حَوْلَ وَ لَا قُوَّةَ اِلَّا بِاللهِ، لَا اِلٰهَ اِلَّا اللهُ وَ لَا نَعْبُدُ اِلَّا اِیَّاهُ لَهُ النِّعْمَةُ وَلَهُ الْفَضْلُ وَلَهُ الثَّنَاءُ الْحَسَنُ لَا اِلٰهَ اِلَّا اللهُ مُخْلِصِیْنَ لَهُ الدِّیْنَ وَ لَوْ کَرِهَ الْکَافِرُوْنَ۔*
الله کے سوا کوئی معبود نہیں وه اکیلا ہے اس کا کوئی شریک نہیں۔ تمام بادشاہت اسی کے لیے ہے اور تمام تعریف اسی کے لیے ہے اور وه ہر چیز پر قدرت رکھنے والا ہے۔ گناه سے بچنے اور نیکی کرنے کی توفیق الله کی طرف سے ہے۔ الله کے سوا کوئی معبود نہیں ہے اور ہم کسی کی عبادت نہیں کرتے سوائے اس کے۔ تمام نعمتیں اور تمام فضل اسی کی طرف سے ہے اور تمام بہترین تعریف اسی کے لیے ہے۔ الله کے سوا کوئی معبود نہیں ہے ہم اسی کے لیے دین کو خالص کرنے والے ہیں اگرچه کافروں کو ناپسند ہو۔
(ایک بار)
🔅🔅🔅🔅🔅🔅🔅
💎 *اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُبِکَ مِنَ الْجُبْنِ وَ اَعُوْذُبِکَ اَنْ اُرَدَّ اِلٰی اَرْذَلِ الْعُمُرِ وَ اَعُوْذُبِکَ مِنْ فِتْنَةِ الدُّنْیَا وَ اَعُوْذُبِکَ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ۔*
اے الله! میں تیری پناه چاہتا ہوں بزدلی سے اور تیری پناه چاہتا ہوں که میں بے بسی کی عمر کی طرف لوٹا دیا جاؤں اور میں تیری پناه چاہتا ہوں دنیا کی آزمائش سے اور میں تیری پناه چاہتا ہوں عذاب ِقبر سے۔
(ایک بار)
🔅🔅🔅🔅🔅🔅🔅
💎 *سُبْحَانَ اللهِ* *اَلْحَمْدُ للهِ*
*اَللهُ اَکْبَرُ*
الله پاک ہے۔ (33 بار) تمام تعریف الله ہی کے لیے ہے۔ (33 بار)
الله سب سے بڑا ہے۔ (34 بار)
🔅🔅🔅🔅🔅🔅🔅
💎 *اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُبِکَ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ، اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُبِکَ مِنْ عَذَابِ النَّارِ، اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُبِکَ مِنَ الْفِتَنِ مَا ظَھَرَ مِنْھَا وَمَا بَطَنَ، اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُبِکَ مِنْ فِتْنَةِ الْاَعْوَرِ الْکَذَّابِ۔*
اے اللہ ! میں عذاب قبر سے تیری پناه میں آتا ہوں، اے الله! میں آگ کے عذاب سے تیری پناه میں آتاہوں، اے الله! میں ظاہری اور باطنی فتنوں سے تیری پناه میں آتاہوں اور اے الله! میں اس کانے دجال کے فتنے سے تیری پناه میں آتا ہوں جو بہت بڑا جھوٹا ہوگا۔
🔅🔅🔅🔅🔅🔅🔅
💎 *آیت الکرسی* پڑھیں
🔅🔅🔅🔅🔅🔅🔅
💎 *معوّذات*
(سُوْرَةُ الْاِخْلَاصِ، سُوْرَةُ الْفَلَقِ اور سُوْرَةُ النَّاسِ) پڑھیں۔
✨✨✨✨✨✨✨
☀ *نماز فجر کے بعد مانگی جانے والی دُعا:*☀
💎 *اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَسْأَلُکَ عِلْمًا نَّافِعًا وَّ رِزْقًا طَیِّبًا وَّ عَمَلًا مُّتَقَبَّلاً۔*
اے الله! میں آپ سے نفع بخش علم، پاکیزه رزق اور قبولیت والے عمل کا سوال کرتا ہوں۔
(ایک بار)
🔅🔅🔅🔅🔅🔅🔅
💎 *لَا اِلٰهَ اِلَّا اللهُ وَحْدَهُ لَا شَرِیْکَ لَهُ، لَهُ الْمُلْکُ وَ لَهُ الْحَمْدُ وَ ھُوَ عَلٰی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیْرٌ۔*
الله کے سوا کوئی معبود نہیں، وه اکیلا ہے اس کا کوئی شریک نہیں، تمام بادشاہت اسی کے لیے ہے اور تمام تعریف اسی کے لیے ہے اور وه ہر چیز پر قدرت رکھنے والا ہے۔
(10 بار)
Comment