سیرت صدیق رضی اللہ عنہ کا پیغام
تحریر:داعئی قرآن حضرت مولانا مفتی عتیق الرحمن شہیدؒ
تحریر:داعئی قرآن حضرت مولانا مفتی عتیق الرحمن شہیدؒ
ثنا انکی سنبھل کر لکھ قلم، صدیق اکبرؓ ہیں
صداقت سے ہو جو کچھ ہو رقم، صدیق اکبرؓ ہیں
ذرا سوچو تو کیسے محترم صدےق اکبرؓ ہیں
بذات خود شہ خیر الامم صدیق اکبرؓ ہیں
ہمارے اہل ایماں پر کرم صدیق اکبرؓ ہیں
بروز حشر امت کا بھرم صدیق اکبرؓ ہیں
عدالت میں امامت کی صبر از حکم پیغمبر
مصلے پر نبی کے ہمقدم صدیق اکبرؓ ہیں
نہیں ہے انکے پائے کا کوئی اولادِ آدم میں
نبی ﷺکے بعد خالق کی قسم صدیق اکبرؓ ہیں
گرائیں کس نے ہیں مسلمؔیہ دیواریں تہانت کی
ہیں جن سے کاذبوں کے سر قلم، صدیق اکبرؓ ہیں
Comment