Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

Surat al Fatiha aur Ameen

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • Surat al Fatiha aur Ameen

    assalam alekum

    bajamat namaz parh rahay hon to Surat al Fatiha kyu nahe parhtay ya kyu mumaniat hai fiqah hanafi me aur baland awaz se Ameen kyu nahe kehna chahiye ya kyu nahe kehtay?

    taalib e dua
    jo bhi maangna hai khuda se maang aye akbar
    yahi woh dar hai jahan aabroo nahi jaati


  • #2
    Re: Surat al Fatiha aur Ameen

    اسلام علیکم بھائی
    آپ نے جس مسئلہ کی طرف نشاندہی کی ہے اس مسئلہ کو قراءت خلف الامام کا مسئلہ کہا جاتا ہے اور فقہ حنفی کی رو سے قراءت خلاف الامام جائز نہیں اور دلائل اس کے حسب زیل ہیں۔
    احناف کے نزدیک امام کے پیچھے قراءت کرنا جائز نہیں ہماری دلیل قراں پاک کی یہ آیت ہے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
    ۔
    واذا قراء القراٰن فاستمعوا لہ وانصتوا لعلکم ترحمون ہ
    ترجمہ: اور جب قرآن پڑھا جائے تو غور سے سنو اور خاموش رہو تاکہ تم پر رحم کیا جائے۔

    الاعراف 204۔
    اس آیت میں دو حکم ہیں ایک یہ کہ جب قرآن پڑھا جائے تو خاموشی اختیار کی جائے اور دوسرا غور سے سننے کا لہذا خود قرآن پاک کی اس آیت کی رو سے امام جب قرآن پڑھے تو اس کے پیچھے قرآن پڑھنا باطل ٹھرا خواہ سورہ فاتحہ ہی کیوں نہ ہو اور اس آیت کے شان نزول پر بھی قریبا سب صحابہ کا اتفاق ہے کہ یہ نماز جمعہ کے خطبے کہ دوران اور نماز کے دوران امام کے پیچھے قراءت سے روکنے کے لیے اتری تھی۔
    دوسری دلیل حدیث پاک میں ہے کہ....

    نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جب امام تکبیر کہے تو تم تکبیر کہو اور جب وہ قرآت کرے تو تم خاموش رہو۔ صحیح مسلم ج 1 ص 174 ابوداؤد 604 ابن ماجہ 840مزکورا بالا حدیث کی رو سے سری اور جہری دونوں نمازوں میں امام کے پیچھے قراءت منع ہے نیز ایک حدیث میں ...
    آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ امام اس لیے مقرر کیا جاتا ہے کہ اس کی پیروی کی جائے لہٰذا جب وہ تکبیر کہے تو تم بھی تکبیر کہو اور جب وہ قرآءت کرئے تو تم خاموش رہو۔
    (سنن ابن باجہ 846 ابو داؤد 604)
    ایک اور مقام پر...

    آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جس شخص کا کوئی امام ہو تو امام کی قرآت اس کی قراءت ہے۔
    ابن ماجہ 850 سنن دار قطنی ج 1 ص س323 مسند احمد ج 3 ص .
    339
    مذکورا بالا تمام دلائل سے اور خود قرآن کے فتوٰی کی رو سے یہ ثابت ہوا کہ امام کے پیچھے قرآن پڑھنا جائز نہیں جاہے سورہ فاتحہ ہی کیوں نہ ہو لہٰذا غیر احناف لوگ جو اس مسئلہ کے ضمن میں جتنی بھی احادیث صحیحہ پیش کرتے ہیں ان میں سے کسی ایک میں بھی اتنی سکت نہیں کہ وہ قرآن کا مقابلہ کریں کیونکہ قرآن کے حکم کی منسوخی کے لیئے کم از کم خبر متواتر درکار ہے اور غیر احناف کی پیش کردہ تمام احادیث خبر واحد کا درجہ رکھتی ہیں لہذا وہ تمام سورہ الاعراف کی مزکورہ بالا آیت کا مد مقابل نہیں ہوسکتیں تو پس یہ ثابت ہوا کہ مذکو را بالا مسئلہ میں احناف کا مؤقف بہت مضبوط ہے۔
    دوسرا مسئلہ آپ نے آپ نے اٰمین کا پوچھا ہے تو احناف کے نزدیک نماز میں بلند آواز سے آمین کہنا جائز نہیں اور رہی یہ بات کہ جن آحادیث میں بلند آواز سے اٰمین کا زکر ہے تو ان احادیث کا جواب احناف کے نزدیک یہ ہے کہ ایسی تمام احادیث ابتداء اسلام میں لوگوں کی تعلیم پر محمول ہیں ۔ اور احناف کے دیگر دلائل مندرجہ زیل ہیں۔
    حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جب امام آمین کہے تو تم بھی آمین کہو پس جس شخص کی آمین فرشتوں کی آمین کے مشابہہ ہوگئی تو اس کے پچھلے تمام گناہ معاف کردیئے جائیں گے۔(بخاری و مسلم )
    اس حدیث سے صاف ظاہر کہ نماز میں آمین آہستہ کہنی چاہیئے تاکہ فرشتوں کے ساتھ موافقت ہوجائے کیونکہ فرشتے تو ظاہر ہے کہ آہستہ ہی آمین کہتے ہیں۔
    ایک اور حدیث میں حضرت وائل بن حجر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے غیر المغضوب علیھم پڑھا تو اس کے بعد آمین کو آہستہ کہا یعنی خفض بھا صوتہ آپ نے اپنی آواز کو پست رکھا ۔ (جامع ترمزی 63)۔
    لوگ اعتراض کرتے ہیں کہ اسی روایت مین بعض جگہ

    مد بھا صوتہ آیا ہے تو اس کا جواب یہ ہے کہ مد کے معنٰٰی اونچی آواز سے پڑھنے کہ نہیں ہیں بلکہ کھینچ کر پڑھنے کے ہیں یعنی لمبا کر کے آمین کہی جائے یعنی اآآآآآآآآآآآآمین
    باقی واللہ و الرسولہ اعلم
    ساقیا ہور پلا ہور پلا ہور پلا

    Comment


    • #3
      Re: Surat al Fatiha aur Ameen

      shukriya bhai......
      ya Allah sab ko apney hifz-o-amaan main rakh

      Comment


      • #4
        Re: Surat al Fatiha aur Ameen

        umm....!!!!!!!!!!! Ameen k baray mein ,.....mein zaoro kuch likhon gee magar poorai daliil k sath..kion k yeh fiqhi Masa`lah hai ..inshaAllah jald hee !

        Comment


        • #5
          Re: Surat al Fatiha aur Ameen

          Originally posted by Gul View Post
          umm....!!!!!!!!!!! Ameen k baray mein ,.....mein zaoro kuch likhon gee magar poorai daliil k sath..kion k yeh fiqhi Masa`lah hai ..inshaAllah jald hee !
          very good, Gul ji. waiting....
          ya Allah sab ko apney hifz-o-amaan main rakh

          Comment


          • #6
            Re: Surat al Fatiha aur Ameen

            :jazak:Abid bhai ALLAH TALLA aap k ilam aur omar main barktain ata farmai aamin

            Comment

            Working...
            X