Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

فضائل سلام

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • فضائل سلام




    بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

    فضائل سلام

    السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔۔۔وبعد!۔

    عزیزدوستوں!

    يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَدْخُلُوا بُيُوتًا غَيْرَ بُيُوتِكُمْ حَتَّى تَسْتَأْنِسُوا وَتُسَلِّمُوا عَلَى أَهْلِهَا

    اے ایمان والو! اپنے گھروں کے سوا دوسرے گھروں میں داخل نہ ہوا کرو، یہاں تک کہ تم ان سے اجازت لے لو اور ان کے رہنے والوں کو (داخل ہوتے ہی) سلام کہا کرو (نور)۔۔۔

    مزید ارشاد ہوتا ہے!۔

    فَإِذَا دَخَلْتُم بُيُوتًا فَسَلِّمُوا عَلَى أَنفُسِكُمْ تَحِيَّةً مِّنْ عِندِ اللَّهِ مُبَارَكَةً طَيِّبَةً
    پھر جب تم گھروں میں داخل ہوا کرو تو اپنے (گھر والوں) پر سلام کہا کرو (یہ) اللہ کی طرف سے بابرکت پاکیزہ دعا ہے (نور)۔۔۔

    آغاز سلام:
    سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ!۔
    جب اللہ تعالٰی نے آدم علیہ السلام کو پیدا فرمایا تو اُن سے کہا!۔ جاؤ اور فرشتوں کی اُس جماعت کو سلام کرو اور وہ جو جواب دیں اُسے غور سے سنو کیونکہ وہی تیرا اور تیری اولاد کا سلام ہوگا۔ پس سیدنا آدم علیہ السلام نے جاکر کہا " اسلام علیکم" تو انہوں نے کہا " السلام علیک ورحمۃ اللہ" یعنی انہوں نے رحمۃ اللہ کا اضافہ کردیا (بخاری ٦٢٢٧، مسلم ٢٨٤١)۔۔۔

    تحفہ سلام:
    حدیث میں آتا ہے کہ!۔بہترین اسلام:
    بغض وعناد و فتنہ وفساد کو کس طرح نبی رحمت صلی اللہ علیہ وسلم نے الفت و محبت، اُخوت و بھائی چارے میں تبدیل کردیا؟؟؟۔۔۔ وہ کون سا نسخہ کیماء ہے؟؟؟۔۔۔ جی ہاں اسے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی زبان مبارک سے سنئے اور اپنی زندگیوں کو محبتوں سے بھر لیجئے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تم جنت میں نہیں جاؤ گے یہاں تک کہ ایمان لے آؤ اور تم مومن نہیں ہوگے یہاں تک کہ ایک دوسرے سے محبت کرو کیا میں تمہیں ایسی چیز نہ بتاؤں کہ جب تم اسے اختیار کروگے تو آپس میں محبت کرنے لگو گے (اور وہ یہ ہے کہ) تم آپس میں سلام کو پھیلاؤ اور عام کرو (صحیح مسلم ٥٤)۔۔۔

    جنت اور سلام!۔عزیز دوستوں!۔
    سلام میں پہل کرنا قربت الٰہی کا بہترین ذریعہ ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ!
    اولی الناس باللہ من بدا بالسلام]۔
    سب سے زیادہ اللہ کے قریب وہ لوگ ہوں گے جو سلام کہنے میں پہل کرتے ہیں۔ ( ابوداؤد ٥١٩٧ وسند صحیح)۔۔۔

    دوستوں!۔

  • #2
    Re: فضائل سلام

    :jazak:
    For New Designers
    وَ بَارِکْ لِيْ فِيْمَا أَعْطَيْتَ

    Comment


    • #3
      Re: فضائل سلام

      mashALLAH

      Comment


      • #4
        Re: فضائل سلام


        :jazak:

        Comment


        • #5
          Re: فضائل سلام

          جزاک اللہ کارتوس بھائی
          آج بھی آپ نے بہت اچھی شیئرنگ کی ہے۔
          واقعی بازی تو کوئی آپ سے لیجانا سیکھے۔ :)
          جاری رکھیں

          Comment

          Working...
          X