بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
اسلام میں حدیث کی اہمیت
اسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔۔۔وبعد!۔
عزیز دوستوں!۔اﷲ کے نزدیک دین کیا ہے ؟
اﷲ تعالیٰ فرماتا ہے :
ان الدین عنداﷲ الاسلام ۔(آل عمران:19)
ان الدین عنداﷲ الاسلام ۔(آل عمران:19)
کیا اسلام کے علاوہ کسی اور دین پر عمل جائز ہے؟
اﷲ تعالیٰ کا حکم ہے:
اتبعوا ما انزل الیکم من ربکم ولا تتبعوا من دونہ اولیاء۔(الاعراف:3)
اتبعوا ما انزل الیکم من ربکم ولا تتبعوا من دونہ اولیاء۔(الاعراف:3)
ومن یبتغ غیر الاسلام دینا فلن یقبل منہ وھو فی الاخرة من الخسرین ۔(آل عمران :85)
اﷲ کے نازل کردہ دین میں محمد رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم کا کیا مقام ہے؟
اﷲ تعالیٰ نے رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم کو رسالت کے ساتھ مخصوص فرماکر آپ پر اپنی کتاب نازل فرمائی اور اسکی مکمل تشریح کا حکم دیا :
و انزلنا الیک الذکر لتبین للناس مانزل الیہم ۔ (النحل :44)
آیت کریمہ کے اس حکم میں دوباتیں شامل ہیں :
(1) الفاظ اور ان کی ترتیب کا بیان یعنی قرآن مجید کا مکمل متن امت تک اس طرح پہنچا دینا جس طرح اﷲ تعالیٰ نے نازل فرمایا
(1) الفاظ اور ان کی ترتیب کا بیان یعنی قرآن مجید کا مکمل متن امت تک اس طرح پہنچا دینا جس طرح اﷲ تعالیٰ نے نازل فرمایا
(2) الفاظ ، جملہ یا مکمل آیت کا مفہوم و معانی بیان کرنا تاکہ امت مسلمہ قرآن حکیم پر عمل کرسکے۔
قرآن مجید کی جو شرح رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمائی اسکی کیا حیثیت ہے؟ دینی امور میں رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم کے فرامین اﷲ کے حکم کے مطابق ہوتے ہیں:
وما ینطق عن الھوی ان ھو الا وحی یوحی۔(النجم:3-4)
اسی لئے فرمایا :
(النساء:80)
"جس نے رسول کی اطاعت کی پس تحقیق اس نے اﷲ کی اطاعت کی"
"جس نے رسول کی اطاعت کی پس تحقیق اس نے اﷲ کی اطاعت کی"
یہی وجہ ہے کہ دینی امور مین فیصل کن حیثیت اﷲ تعالیٰ اور اس کے رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم کو حاصل ہے ۔
(النساء:59)۔
"پس اگر کسی بات میں تم میں اختلاف واقع ہو تو اگر تم اﷲ تعالیٰ اور روزِ آخرت پر ایمان رکھتے ہو تو اﷲ اور اس کے رسول کی طرف رجوع کرو"۔
"پس اگر کسی بات میں تم میں اختلاف واقع ہو تو اگر تم اﷲ تعالیٰ اور روزِ آخرت پر ایمان رکھتے ہو تو اﷲ اور اس کے رسول کی طرف رجوع کرو"۔
معلوم ہوا کہ اسلام اﷲ تعالیٰ اور اس کے رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی کا نام ہے
وسلام۔۔۔
Comment