Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

Werasat kay baray main aik sawal

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • Werasat kay baray main aik sawal

    Assalamalikum
    aik aurat ko us ka beeta support karta hoo ..us ko har cheez sirf beeta hi lay kay dayta hoo ..pher us aurat ki wafaat kay bad us ki ji cheezian hain us pay haq sirf usi beety ka hoo ga ya baki aulad ka bhi hoo ga ?
    agar us aurat ka husband us aurat ko kuch daita ya aurat ki apni kamaai ki koi cheez hoti to woh to marnay kay bad sari aulad main bat jata hai na ..beetay ko 2 or beetoun ko aik hissa ....lekan aurat kay paas sirf aik beetay ki di hovi cheezian houn us ko kis taraha taqseem kia jaye ga ?
    اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
    اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔


  • #2
    Re: Werasat kay baray main aik sawal

    اسلام علیکم آپکے پوچھے گئے سوال کا تعلق چونکہ مسائل وراثت سے ہے لہذا ہم سب سے پہلے یہ سمجھتے ہیں کہ وراثت کیا ہے؟
    لغت میں وراثت کے معنی منتقل کرنے کے ہیں اور اس کا استعمال خاص طور پر مال اور جائداد اور عزت و شرف پر ہوتا ہے۔ اصطلاح میں کسی شخص کی وفات کے بعد اس کے ترکہ کو مستحق لوگوں کی طرف منتقل کرنے وراثت کہتے ہیں
    وراثت کے تقسیم کا طریقہ اور وارثوں کے حصے شریعت نے متعین کیے ہیں ان کو بیان کرنے سے پہلے چند اصطلاحات کا جان لینا ہم ضروری سمجھتےہیں ۔
    میت:۔ وفات پانے والا شخص جس نے مال اور سامان زندگی چھوڑا ہو۔
    ترکہ:۔ وہ مال و اسباب جو میت نے چھوڑا ہو۔
    وارث:۔وہ شخص جو شریعت کے حکم کے مطابق میت کے مال و اسباب کا حق دار قرار پائے۔
    مورث:۔ ترکہ چھوڑنے والا یعنی جو شخص زندگی میں اس مال و اسباب کا مالک تھا ۔
    میراث:۔ وہ مال جو کے ورثا ء کے حصے میں آئے۔
    ذوی الفروض:۔وہ لوگ کہ جن کا میت سے نسبی تعلق ہو اور جن کے حصے شریعت نے مقرر کررکھے ہوں۔
    عصبہ:۔جن کا میت سے نسبی تعلق مرد کے واسطہ سے ہو۔اور ذوی الفروض کو دینے کے بعد جو باقی بچے وہ ان کا ہو۔
    ذوی الارحام:۔ جن کا میت سے تعلق عورت کے واسطہ سے ہو مثلا خالہ اور نواسی۔
    حقیقی بھائی ، بہن:۔ وہ جو میت کے مان اور باپ کی اولاد ہوں۔
    اخیافی بھائی بہن:۔جو صرف میت کی ماں کی اولاد ہوں۔
    علاقی بھائی بہن:۔ جو میت کے صرف باپ کی اولاد ہوں۔
    محروم:۔ وہ شخص جو اپنے کسی غلط فعل کی وجہ سے حق وراثت کھو چکا ہو۔جیسے میت کا قتل وغیرہ۔
    محجوب:۔وہ شخص جو کسی وارث کی موجودگی کی وجہ خود وارث نہ بن سکے اور اسکی دوصورتیں ہوسکتی ہیں یا تو وراثت میں اسکا حصہ دوسرے وارثوں کی وجہ سے کم ہوجائے اسے حجب نقصان کہتے ہیں ۔ یا پھر اس کا حصہ دوسرے وارث کی وجہ سے بالکل ہی نہ رہے اس حجب خرمان کہتے ہیں ۔
    اصول:۔ میت کے باپ دادا پردادا۔
    فروع:۔ میت کے بیٹے پوتے اور پوتی۔
    مورث کی وفات کے بعد
    اس کا چھوڑا ہوا مال اس کے وارثوں کی میراث ہے۔ لیکن اس وقت تک تقسیم نہیں کیا جائے گا جب تک کہ تین چیزوں کا خرچ اس سے پورا نہ کیا جائے۔۔۔۔
    نمبر ایک تجہیزو تکفین نمبر دو قرض اور نمبر تین وصیت۔
    اب آتا ہوں آپکے سوال کے اصل حصے کی طرف آپ نے سوال میں جو صورتحال لکھی ہے اس کے مطابق فوت ہونے والی ایک شادی شدہ عورت ہے لہذا میں شریعت کے اعتبار سے ایسی صورتحال میں کس کا کیا حصہ بنتا ہے وہ واضح کردیتا ہوں باقی آپ اپنے سوال کا بعینہ جواب پانے کے لیے کسی ماہر مفتی سے رجوع کریں
    اگر کوئی شادی شدہ عورت فوت ہوجائے تو اس کی ملکیت میں جو کچھ تھا اس کے وارثوں میں تقسیم ہوگا ۔
    ذوی الفروض میں چھٹا وارث شوہر ہے بیوی وفات پاجائے اور ترکہ چھوڑا ہو تو اس میں سے شوہر کو بھی حصہ ملے گاماں باپ بیٹا بیٹی کی طرح یہ بھی کبھی محروم نہیں ہوتا ۔ میراث پانے کے تعلق سے اس کی دو حالتیں ہوسکتی ہیں یا تو فوت ہونے والی بیوی اولاد والی ہو گی یا پھر بے اولاد۔ اگر میت نے وفات کے وقت صرف ماں باپ اور شوہر کو پیچھے چھوڑا تو اسکے ترکے کہ چھ حصے ہوں گے تین حصے یعنی آدھا شوہر کو ملے گا اور باقی تین حصوں میں سے ایک بٹا تین ماں کو اور دو بٹا تین باپ کو ملے گا۔
    اور اگر میت نے کو ئی لڑکا اور لڑکی بھی ساتھ چھوڑے ہوں تو شوہر کو آدھے کے بجائے چوتھائی حصہ ملے گا۔۔
    اب آپ کے سوال میں یہ بات واضح نہیں ہے کہ میت کے کتنے ورثا زندہ ہیں لہذا بہتر یہ ہے کہ بالکل ایگزیکٹ صورتحال لکھ کر آپ کسی ماہر مفتی سے فتویٰ حاصل کرلیں کیونکہ وراثت کے مسائل کا تعلق شریعت کے سب سے پحچیدہ ترین مسائل سے ہے ۔۔۔باقی واللہ والرسولہ اعلم۔
    Last edited by aabi2cool; 14 August 2007, 16:47.
    ساقیا ہور پلا ہور پلا ہور پلا

    Comment


    • #3
      Re: Werasat kay baray main aik sawal

      umm mera sawal yeh nahi tha :)
      hissa ki baat hai to woh to hai kay kis kis ko milna hai husband or bachoun ko or kitna kitna milna hai .........mera sawaal yeh hai kay faraz karain aik aurat ha husband foot hoo chuka hoo ...boorhi aurat hoo , 3,4 bachaye houn ..or sirf aik hi beeta usay support karta hoo..matlab maa ka sara kharcha sirf vohi aik hi beeta uthata hoo ...apni maa ko sab cheezian us nay hi lay kar di houn .....pher us aurat ki wafat kay bad woh cheezian sirf usi beetay ko millian gee ya us aurat ki baki sari aulaad ko bhi?:)
      اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
      اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

      Comment


      • #4
        Re: Werasat kay baray main aik sawal

        اسلام علیکم
        آپکے سوال کا مختصر جواب یہ ہے کہ جو چیزیں اس بیٹے نے اپنی زاتی کمائی سےلیکر والدہ کو دی ہیں تو ان سب پر صرف اسی بیٹے کا ہی حق ہے لیکن اگر اس کی والدہ کے پاس اس کے والد کی کوئی جائداد یا دیگر اپنی کو ئی زاتی ملکیت ہو تو اس پر سب اولاد کا حق ہے ۔۔
        باقی واللہ والرسولہ اعلم
        ساقیا ہور پلا ہور پلا ہور پلا

        Comment


        • #5
          Re: Werasat kay baray main aik sawal

          Originally posted by aabi2cool View Post
          اسلام علیکم
          آپکے سوال کا مختصر جواب یہ ہے کہ جو چیزیں اس بیٹے نے اپنی زاتی کمائی سےلیکر والدہ کو دی ہیں تو ان سب پر صرف اسی بیٹے کا ہی حق ہے لیکن اگر اس کی والدہ کے پاس اس کے والد کی کوئی جائداد یا دیگر اپنی کو ئی زاتی ملکیت ہو تو اس پر سب اولاد کا حق ہے ۔۔
          باقی واللہ والرسولہ اعلم
          ok ji theek :rose
          اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
          اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

          Comment

          Working...
          X