Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

Hazrat Ans RA aur Ishaq-e-Rasool SAW

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • Hazrat Ans RA aur Ishaq-e-Rasool SAW



    حضرت انس رضی اللہ عنہ کا جذبۂ عشقِ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

    اسیرانِ حُسنِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں خادمِ رسالت مآب حضرت انس رضی اللہ عنہ بھی صفِ اوّل میں کھڑے نظر آتے ہیں۔ آپ رضی اللہ عنہ نے آنکھ کھولی تو گھر کی فضا کو اللہ اور اُس کے محبوب رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے تذکارِ جمیل سے معمور پایا، گھر کا ہر فرد جاں نثارِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تھا۔ حبِّ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اُنہیں وراثت میں ملی تھی، دس سال تک حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت پر بھی مامور رہے، پیغمبرِانسانیت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت و کردار سے اتنے متاثر ہوئے کہ ہر وقت عشقِ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی فضائے کیف و سرور میں گم رہتے۔ جب تاجدارِ کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا وصال ہوا تو حضرت انس رضی اللہ عنہ پر بھی قیامت ٹوٹ پڑی۔ جس شفیق ہستی کا ایک لمحہ کے لئے بھی آنکھوں سے اوجھل ہونا دل پر شاق گزرتا تھا، اس عظیم ہستی کی یاد میں آنکھیں اشکبار رہتیں۔ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے تبرکات کی زیارت کرتے تو دل کو اطمینان ہوتا۔ ذکرِ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محفل سجاتے، خود بھی تڑپتے اور دوسروں کو بھی تڑپاتے۔
    ایک مرتبہ حضرت انس رضی اللہ عنہ تاجدارِ کائنات حضور رحمتِ عالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا حلیہ مبارک بیان فرما رہے تھے، حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حسن و جمال کا تذکرہ کرتے ہوئے فرمانے لگے :

    ولا مَسِسْتُ خزّة ولا حريرَة الين من کف رسول اﷲ صلی الله عليه وآله وسلم، و لا شَمِمْتُ مسکة و لا عبيرة أطيب رائحة من رائحة رسول اﷲ صلی الله عليه وآله وسلم.
    بخاري، الصحيح، 2 : 696، کتاب الصوم، رقم : 21872
    مسلم، الصحيح، 4 : 1814، کتاب الفضائل، رقم : 32330
    احمد بن حنبل، المسند، 3 : 4107
    ابن حبان، الصحيح، 14 : 211، رقم : 56303
    دارمي، السنن، 1 : 45، رقم : 61

    ما من ليلة إلاّ وأنا أري فيها حبيبي، ثم يبکي.
    ابن سعد، الطبقات الکبري، 7 : 220
    ذهبي، سير أعلام النبلاء، 3 : 403
    _____signature_____

  • #2
    Re: Hazrat Ans RA aur Ishaq-e-Rasool SAW

    السلام علیکم

    یہ مضمون ڈاکٹر طاہر القادری کی کتاب
    اسیرانِ جمالِ مصطفیٰ (صؒلی اللہ علیہ وسلم )۔


    سے کاپی کر کے پیغام فورم پر پیسٹ کیا گیا

    خوش رہیں
    نوید
    _____signature_____

    Comment


    • #3
      Re: Hazrat Ans RA aur Ishaq-e-Rasool SAW

      جزاک اللہ بہت ہی عمدہ شئرنگ نوید بھائی ااپ سے مید ہے کہ آپ اسی طرح اسلام سیکشن کی خدمت جاری رکھیں گے۔۔۔
      ساقیا ہور پلا ہور پلا ہور پلا

      Comment


      • #4
        Re: Hazrat Ans RA aur Ishaq-e-Rasool SAW

        :jazak:......:rose



        Comment


        • #5
          Re: Hazrat Ans RA aur Ishaq-e-Rasool SAW

          good

          Comment

          Working...
          X