Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

Namaze namaze fajar aur namaze asar k baad nawaafal parna

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • Namaze namaze fajar aur namaze asar k baad nawaafal parna

    Asslam o Alaikum
    Abid bhai mera sawal ye ha kia namaze fajar aur namaze asar aur isi tarha doosri namazon ka bad nawaafal, sunnat ya koi farz namaz kaza ya ada paree ja sakti ha is sawaal ka jawaab tafseel k saath arshad farmai. shukria

  • #2
    Re: Namaze namaze fajar aur namaze asar k baad nawaafal parna

    or plz ye bi batye k esha ki namaz mei 4farz,2sunat and 3witar farz hain or unhai parhna zarori hain or baqi rakhat sunat hain
    is it right?

    Comment


    • #3
      Re: Namaze namaze fajar aur namaze asar k baad nawaafal parna

      اسلام علیکم بھائی آپ نے چونکہ اپنے سوال کا تفصیلی جواب مانگا ہے لہذا جواب حاضر ہے
      سب سے پہلے تو یہ جان لیجیے کہ شرع میں تین اوقات ایسے ہیں کہ جن میں کوئی بھی عبادت جائز نہیں بالخصوص سجدے والی عبادت اور وہ تین اوقات یہ ہیں ایک طلوع آفتاب اور دوسرا غروب آفتاب اور تیسرا نصف النھار۔
      طلوع آفتاب سے مراد سورج کا نکلنا ہے یعنی وہ وقت جب نکلتے ہوئے سورج کا کنارہ ظاہر ہوجائے اور اس وقت سے لیکر تب تک کہ سورج پر نگاہ خیرہ ہونے لگے یعنی نگاہ ٹھرنے نہ پائے اور یہ تقریبا بیس منٹ کا ٹائم ہے اور اسی طرح جب سورج غروب ہونے کے لیے زرد ہونا شروع ہو تو اس وقت سے لیکر بیس منٹ تک غروب آفتاب کا وقت زوال کا وقت کہلاتا ہے اور اسی طرح جب سورج عین دوپہر پر ہو یعنی اس کے نکلنے کا وقت دیکھ لیں اور غروب کا وقت دیکھ لیں اور جو وقت عین ان دونوں کے درمیان کا ہو وہ نصف النھار کہلاتا ہے اور فقہا نے احتیاطی طور پر اس کی مقدار آدھا گھنٹہ مقرر کی ہے ۔ یہ تو تھے وہ اوقات کے جن میں کوئی فرض ، واجب ، سنت ، نفل ، ادا ، قضا ، حتٰی کے سجدہ شکر وتلاوت اور اس قسم کی کوئی بھی عبادت جائز نہیں۔
      اب عرض کرتا ہوں وہ بارہ اوقات کے جن میں نفل نماز مکروہ ہے۔
      ۱صبح صادق سے سورج نکلنے تک کوئی نفل نماز جائز نہیں ۔
      ۲جب جماعت کے لیے اقامت ہو تو تو اقامت سے ختم نماز تک کوئی بھی نفل نماز مکروہ تحریمی ہے۔ البتہ اگر فجر کی جماعت کھڑی ہوجائے اور یہ یقین ہو کے اگر سنت پڑھوں گا تو پھر بھی جماعت مل جائے گی اگرچہ قعدہ میں ہی ملے تو اس دن کی فجر کی سنت جماعت سے الگ ہوکر پڑھ لینا چاہیے لیکن یاد رہے کہ یہ حکم صرف فجر کی سنتوں کے لیے ہے باقی نماز کی سنتوں میں اگر جماعت مل جانے کا بھی یقین ہو تب بھی سنت پڑھنا مکروہ ہے اور اگر فجر کی سنت پڑھنے سے جماعت میں ملنے کا یقین نہ ہوتو پھر سنت ترک کرکے پہلے جماعت سے نماز پڑھے۔
      ۳نماز عصر پڑھنے سےا افتاب زرد ہونے تک نفل نماز پڑھنا منع ہے۔
      ۴سورج ڈوبنے سے لیکر مغرب کے فرض پڑھنے تک کوئی نفل نماز جائز نہیں ۔
      ۵جس وقت امام جمعہ کے خطبہ کےلیے کھڑا ہو اس وقت سے لیکر ختم جمعہ تک کوئی بھی نفل جائز نہیں ۔
      ۶عین خطبہ کے وقت اگر چہ پہلا ہو یا دوسرا جمعہ کا ہو یا عیدین کا خطبہ ہو ہر نماز حتٰی کہ قضا نماز بھی پڑھنا جائز نہیں لیکن اگر کوئی صاحب ترتیب ہو تو اس پر لازم ہے کہ وہ پہلے قضا پڑھ لے۔
      ۷عیدین کی نماز سے پہلے نفل نماز مکروہ ہے چاہے گھر میں پڑھے یا عید گاہ میں یا مسجد میں ۔
      ۸عید کی نماز کے بعد عید گاہ یا مسجد میں نفل نماز مکروہ ہے مگر گھر میں پڑھ سکتا ہے۔
      ۹عرفات میں جو ظہر اور عصر ملا کر پڑھتے ہیں انکے درمیان اور بعد میں نفل اور سنت نماز مکروہ ہے۔
      ۱۰مزدلفہ میں جو مغرب وعشاہ ملاتے ہیں فقط ان کے درمیان سنت اور نفل پڑھنا مکروہ ہے
      ۔۱۱اور اگر کسی فرض نماز کا وقت تنگ ہو تو کوئی بھی نفل نماز یا سنت مکروہ ہے۔
      ۱۲ایسی بات کہ جس سے دل بٹے یعنی یعنی بجائے نماز کے کسی اور طرف متوجہ ہو یعنی جیسے قضائے حاجت کا پیش آنا ریح کا غلبہ یا پھر بھوک کا تنگ کرنا یہ سب ایسی صورتیں جو کہ خشوع و خضوع میں آڑے آتی ہیں ان سب کی موجودگی میں کوئی بھی نماز مکروہ ہے ہاں البتہ کسی فرض نما ز کا آخری وقت ہو تو پہلے اسے پڑھ لے اور بعد میں فراغت کے بعد پھر دہرا لے۔
      یہ تو تھے وہ بارہ اوقات کہ جن میں نفل نما زجائز نہ تھی اور آپ کے سوال میں چونکہ قضا نما زکا بھی زکر تھا تو تفصیل اسکی یہ ہے کہ فجر اور عصر دونوں کے فرض نماز کے بعد قضا نماز پڑھ سکتے ہیں جب کے نفل منع ہیں۔
      باقی واللہ والرسولہ اعلم
      ساقیا ہور پلا ہور پلا ہور پلا

      Comment


      • #4
        Re: Namaze namaze fajar aur namaze asar k baad nawaafal parna

        اسلام علیکم آنوشہ سسٹر :rose
        آپکے سوال کا مختصر جواب یہ ہے کہ عشاہ کی نماز میں چار رکعت فرض ہیں اور پھر دو سنتیں ہیں جو کہ موکدہ یعنی لازمی ہیں اسی لیے ان کو سنت موکدہ کہا جاتا ہے انکو پڑھنے سے ثواب اور نہ پڑھنے سے گناہ ہوتا ہے۔ اس کے بعد پر تین وتر ہیں جو کہ واجب ہیں اور واجب جو ہوتا ہے وہ فرض کے قائم مقام ہوتا ہے لہذا انکو پڑھنا بھی ضروری ہے اور چھوڑنے سے سخت گناہ ہوتا ہے باقی بچ جاتے ہیں عشاہ کی نماز سے پہلے کی چار عدد سنتیں جو کہ غیر موکدہ ہیں یعنی پڑھ لو تو ثواب اور اگر نہ پڑھو تو کوئی گناہ نہیں اسی طرح آخر میں دو عدد نفل ہیں اور نفل کا تو مطلب ہی یہی ہوتا ہے کہ زائد نماز یعنی پڑھو لو تو ثواب ہی ثواب اور اگر چھوڑ دو تو کوئی گناہ نہیں ۔۔
        باقی واللہ والرسولھ اعلم
        ساقیا ہور پلا ہور پلا ہور پلا

        Comment


        • #5
          Re: Namaze namaze fajar aur namaze asar k baad nawaafal parna

          MashaALLAHAABID BHAI JEETY RAHO BUHAT HEE ACHY REPLIES KIY HIAN

          Comment


          • #6
            Re: Namaze namaze fajar aur namaze asar k baad nawaafal parna

            :rose
            :jazak:
            Jzakallah ABID bhi aap ne hmesha ki tarha bohat hi tasali bakhsh jawab arsaal farmia ha ALLAH TALLAH aap ko isi tarha Din-e Islam ki khidmat karte rahne ki taufeeq ata farmai aur aap ko aur aap se Muhabbat karne walon ko sare jahanoo ki saadtain naseeb farmai aamin

            Comment


            • #7
              Re: Namaze namaze fajar aur namaze asar k baad nawaafal parna

              Originally posted by aabi2cool View Post
              اسلام علیکم آنوشہ سسٹر :rose

              آپکے سوال کا مختصر جواب یہ ہے کہ عشاہ کی نماز میں چار رکعت فرض ہیں اور پھر دو سنتیں ہیں جو کہ موکدہ یعنی لازمی ہیں اسی لیے ان کو سنت موکدہ کہا جاتا ہے انکو پڑھنے سے ثواب اور نہ پڑھنے سے گناہ ہوتا ہے۔ اس کے بعد پر تین وتر ہیں جو کہ واجب ہیں اور واجب جو ہوتا ہے وہ فرض کے قائم مقام ہوتا ہے لہذا انکو پڑھنا بھی ضروری ہے اور چھوڑنے سے سخت گناہ ہوتا ہے باقی بچ جاتے ہیں عشاہ کی نماز سے پہلے کی چار عدد سنتیں جو کہ غیر موکدہ ہیں یعنی پڑھ لو تو ثواب اور اگر نہ پڑھو تو کوئی گناہ نہیں اسی طرح آخر میں دو عدد نفل ہیں اور نفل کا تو مطلب ہی یہی ہوتا ہے کہ زائد نماز یعنی پڑھو لو تو ثواب ہی ثواب اور اگر چھوڑ دو تو کوئی گناہ نہیں ۔۔

              باقی واللہ والرسولھ اعلم
              thanks abi bahi
              :salam:

              Comment

              Working...
              X