Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

salat ul hajat

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • salat ul hajat

    " Obstacles are what you see when you take your eyes off your goals "

  • #2
    Re: salat ul hajat

    اسلام علیکم
    آپکا سوال نما زحاجت کے بارے میں ہے تو اس سلسلے میں پہلے تو عرض یہ ہے کہ نماز حاجت بندہ اس وقت پڑھتا ہے جب اسے کوئی حاجت اپنے اللہ سے درپیش ہو اب ایک بندے کا علم تو محدود ہی ہوسکتا ہے یعنی لازمی نہیں کے وہ عربی زبان جانتا ہو لہذ ا وہ جس بھی زبان میں اپنی حاجت اس خالق حقیقی کے سامنے پیش کرئے گا تو اسکی رحمت واسعہ سے یہ قوی امید ہے کہ امید بر آئے گی۔ لیکن اب چونکہ سوال ایک باقاعدہ نماز کے حوالے سے کہ جس کے لیے لازمی شریعت نے ایک طریقہ مقرر کیا ہے تو عرض یہ ہے کہ اس کے سب سے پہلے ہم نماز حاجت کے طریقہ کے بارے میں احادیث کی روشنی میں دیکھتے ہیں کہ کیا حکم ہے؟
    حدیث کی مشہور کتاب ابوداود میں حضرت حذیفہ سے روایت ہے کہ جب حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو کوئی امر اہم پیش آتا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم دو رکعت یا چار پڑھتے ۔ حدیث میں ہے کہ پہلی رکعت میں سورہ فاتحہ اور تین بار آیت الکرسی پڑھے اور اسکے بعد باقی تین رکعتوں میں بالترتیب سورہ فاتحہ کے بعد قل ھو اللہ ، اور قل اعوذ برب الفلق اور قل اعوذ برب الناس ایک ایک بار پڑھے۔
    ایک اور حدیث میں ہے کہ جس کو ترمذی اور ابن ماجہ نے حضرت عبداللہ بن اوفٰی سے روایت کیا ہے کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ جس کو کوئی حاجت اللہ کی طرف یا بنی آدم کی طرف ہو تو اچھی طرح وضو کرے اور پھر دو رکعت نماز پڑھ کر اللہ کی حمد و ثنا کرے پھر نبی کریم صلہ اللہ علیہ وسلم پر درود پڑھے پھر یہ پڑھے ۔۔۔۔
    لا الہ الا اللہ الحلیم الکریم سبحان اللہ رب العرش العظیم الحمد للہ رب العٰلمین اسئلک موجبات رحمتک وعزائم مغفرتک والغنیمة من کل بر والسلامة من کل اثم لا تدع لی ذنبا الا غفرتہ ولا ھما الا فرجتہ ولا حاجة ھی لک رضا الا قضیتھا یا ارحم الراحمین۔
    اسی طرح ترمذی میں ابن ماجہ اور طبرانی کی تصیح کے ساتھ ساتھ عثمان بن حنیف سے روایت ہے کہ ایک نابینا صحابی نبی اکرم صلہ اللہ علیہ وسلم کی بارگاہﹺ بے کس پناہ میں حاضر ہوئے اور عرض کی کہ اللہ سے دعا کیجیے کہ وہ مجھے عافیت دے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ تو اگر چاہے تو دعا کروں اور چاہے تو صبر کر یہ تیرے لیے بہتر ہے انھوں نے عرض کی حضور دعا کریں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انھیں حکم دیا کہ اچھی طرح وضو کرو اور دو رکعت نما ز پڑھ کر یہ دعا کرو ۔۔۔
    الٰلٰھم انی اسئلک اتوسل واتوجہ الیک بنبیک محمد نبی الرحمة یا رسول اللہ انی توجھت بک الیٰ ربی فی حاجتی ھذہ لتقضٰی لی اللٰھم فشفعہ فی۔
    ترجمہ۔۔
    اے اللہ میں میں تجھ سے سوال کرتا ہوں اور تیری طرف تیرے نبی جو کہ نبی رحمت ہیں انکے وسیلے سے متوجہ ہوتا ہوں ، یارسول اللہ میں آپکے وسیلے سے اپنے رب کی طرف اس حاجت کے سلسے میں متوجہ ہوتا ہوں تکہ بر لائی جائے اے اللہ اپنے حبیب صلی اللہ علیہ وسلم کی شفاعت میرے بارے میں قبول فرما۔
    عثمان بن حنیف فرماتے ہیں کہ خدا کی قسم ہم ابھی وہاں سے اٹھنے ہی نہ پائے تھے کہ وہ شخص لوٹا تو یوں لگتا تھا کہ کبھی نابینا تھا ہی نہیں ۔۔۔
    اس ساری گفتگو کے بعد ہم اس نتیجے پر پہنچے کہ بندہ کو جب بھی اپنے رب سے کوئی حاجت ہو تو وہ دو رکعت یا پھر چار رکعت نماز پڑھے اور پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر خوب درود و سلام پڑھے اور پھر اپنی حاجت کو اللہ کی بارگاہ میں پیش کرے تو رحمت خدا وندی سے قوی امید ہے کہ وہ مایوس نہ ہوگا اب اس کے لیے چاہے تو بتائے گئے طریقے سے ہی دو رکعت یا چار رکعت نوافل پڑھے یا پھر صرف دو رکعت نفل عام طریقے سے پڑھ کے انتہائی خشوع و خضوع سے اللہ کی بارگا میں دعا کرے تو امید ہے کہ قبول ہوگی ۔۔ ویسے میری زاتی رائے یہ ہے کہ بندہ دیے گئے طریقے کے مطابق اول تو نما زپڑھےاور پھر یہ دعا ئیں جو بتلائی گئی ہیں مانگے اور اور ساتھ ساتھ ہی اپنی حاجت اپنی زبان میں بھی مانگ لے تو اس میں کوئی حرج نہیں۔
    باقی واللہ والرسولہ اعلم۔۔
    ساقیا ہور پلا ہور پلا ہور پلا

    Comment


    • #3
      Re: salat ul hajat

      itney details key liye aap ka bohot shukrya :thmbup:

      JazaKAllah khair :rose
      " Obstacles are what you see when you take your eyes off your goals "

      Comment


      • #4
        Re: salat ul hajat

        very nice

        Comment


        • #5
          Re: salat ul hajat

          :rose
          :jazak: Abid bahi.

          Comment

          Working...
          X