العفو
ترجمہ:بہت زیادہ معاف کرنے والا
خواص
جو شخص کثرت سے اَلعَفُوُّ پڑھا کرے انشاءاللہ اس کے گناہوں کو اللہ تعالیٰ معاف فرما دے گا اور اچھے اعمال اس کے ہاں محبوب ہو جائیں گے۔
جو تین ہفتہ تک اس اسم کا ورد رکھے گا سب دشمن اس کے دوست بن جائیں گے اور لوگوں میں معزز ہو گا۔
جو کوئی کسی شخص سے ڈرتا ہو اس اسم کو بہت پڑھے انشاءاللہ نڈر ہو گا۔
اگر اس اسم کے ساتھ اسم اَلغَفُورُ بھی ملا لیا جائے تو یہ قبولیت کے زیادہ قریب ہو گا۔
جو کوئی اسے( 156) بار پڑھے گا اللہ تعالیٰ اسے خوف سے امن عطاءفرمائے گا۔
Comment