Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

**Qura'ani Duayen**

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • **Qura'ani Duayen**

    یَا اَیُّھَا الَّذِینَ آمَنُوا اِذَا لَقِیتُم فِئَۃ فَاثبُتُوا وَاذکُرُوا اللّٰہَ کَثِیرًا لَعَلَّکُم تُفلِحُونَ (انفال :45)
    اےایمان والو! جب تم کسی مخالف فوج سےملو تو ثابت قدم رہو اورکثرت سےاللہ تعالیٰ کو یاد کرو تاکہ تم کامیاب ہوجائو۔
    Visit My Early PS Work
    You Are Welcome To Comment

  • #2
    Re: **Qura'ani Duayen**

    نیند سےبیداری کےاذکار
    اِنَّ فِی خَلقِ السَّمٰوَاتِ وَالاَرضِ وَاختِلَافِ اللَّیلِ وَالنَّھَارِ لاٰیَاتٍ لاُولِی الاَلبَابِ الَّذِینَ یَذکُرُونَ اللّٰہَ قِیَامًا وَّقُعُودًا وَّعَلَی جُنُوبِھِم یَتَفَکَّرُونُ فِی خَلقِ السَّمٰوَاتِ وَالاَرضِ رَبَّنَا مَا خَلَقتَ ھٰذَا بَاطِلاً سُبحٰنَکَ فَقِنَا عَذَابَ النَّارِ رَبَّنَا اِنَّکَ مَن تُدخِلِ النَّارَ فَقَد اَخزَیتَہ وَمَا لِلظّٰلِمِینَ مِن اَنصَارٍ رَبَّنَا اِنَّنَا سَمِعنَا مُنَادِیًا یُّنَادِی لِلاِیمَانِ اَن آمِنُوا بِرَبِّکُم فَاٰمَنَّا رَبَّنَا فَاغفِرلَنَا ذُنُوبَنَا وَکَفِّر عَنَّا سَیِّاٰتِنَا وَتَوَفَّنَا مَعَ الاَبرَارِ رَبَّنَا وَاٰتِنَا مَا وَعَدتَّنَا عَلَی رُسُلِکَ وَلا تُخزِنَا یَومَ القِیَامَۃِ اِنَّکَ لاتُخلِفُ المِیعَادَ فَاستَجَابَ لَھُم رَبُّھُم اَنِّی لا اُضِیعُ عَمَلَ عَامِلٍ مِّنکُم مِن ذَکَرٍ اَو اُنثٰی بَعضُکُم مِن بَعضٍ فَالَّذِینَ ھَاجَرُوا وَاُخرِجُوا مِن دِیَارِھِم وَاُوذُوا فِی سَبِیلِی وَقٰتَلُوا وَقُتِلُوا لاُکَفِّرَنَّ عَنھُم سَیِّاٰتِھِم وَلاُدخِلَنَّھُم جَنّٰتٍ تَجرِی مِن تَحتِھَا الاَنھٰرُ ثَوَابًا مِّن عِندِ اللّٰہِ وَاللّٰہُ عِندَہ حُسنُ الثَّوَابِ لایَغُرَنَّکَ تَقَلُّبُ الَّذِینَ کَفَرُوا فِی البِلادِ مَتَاع قَلِیل ثُمَّ مَاوٰھُم جَھَنَّمُ وَبِئسَ المِھَادُ وَلٰکِنِ الَّذِینَ اتَّقُوا رَبَّھُم لَھُم جَنّٰت تَجرِی مِن تَحتِھَا الاَنھَارُ خَالِدِینَ فِیھَا نُزلا مِّن عِندِ اللّٰہِ وَمَا عِندَ اللّٰہِ خَیر لِلاَبرَار وَاِنَّ مِن اَھلِ الکِتَابِ لَمَن یُّومِنُ بِاللّٰہِ وَمَا اُنزِلَ اِلَیکُم وَمَا اُنزِلَ اِلَیھِم خَاشِعِینَ لِلّٰہِ لایَشتَرُونَ بِاٰیٰتِ اللّٰہِ ثَمَنًا قَلِیلاً اُولٰئِکَ لَھُم اَجرُھُم عِندَ رَبِّھِم اِنَّ اللّٰہَ سَرِیعُ الحِسَابِ یَا اَیُّھَا الَّذِینَ آمَنُوا اصبِرُوا وَصَابِرُوا وَرَابِطُوا وَاتَّقُوا اللّٰہَ لَعَلَّکُم تُفلِحُونَ ۔(آل عمران :200-190)
    ترجمہ: جو کھڑےاور بیٹھےاور لیٹے( ہرحال میں) اللہ کو یاد کرتےہیں اور آسمان اور زمین کی پیدائش میں غور کرتےاور کہتےہیں کہ اےپرور دگار: تو نےاس مخلوق کو بےفائدہ نہیں پیدا کیا تو پاک ہےتو قیامت کےدن ہمیں دوزخ کےعذاب سےبچا۔ اےپرور دگار جس کو تو نےدوزخ میں ڈالا اسےتو نےرسوا کیا اور ظالموں کا کوئی مدد گار نہیں۔ اےپرور دگار ہم نےایک ندا کرنےوالےکو سنا کہ ایمان کےلئےپکار رہا تھا یعنی اپنےپروردگار پر ایمان لائو تو ہم ایمان لےآئےاےپروردگار ہمارےگناہ معاف فرما اور ہماری برائیوں کو ہم سےمحو کر اور ہم کو دنیا سےنیک بندوں سےاٹھا۔ اےپرور دگار تو نےجن جن چیزوں کےہم سےاپنےپیغمبروں کےذریعےوعدےکئےہیں وہ ہمیں عطا فرما اور قیامت کےدن ہمیں رسوا نہ کیجیو بےشک تو وعدےکا خلاف نہیں کرتا۔ تو ان کےپرور دگار نےان کی دعا قبول کر لی اور فرمایا کہ میں کسی عمل کرنےوالےکےعمل کو مرد ہو کہ عورت ضائع نہیں کرتا تم ایک دوسرےکی جنس ہو تو جو لوگ میرےلئےوطن چھوڑ گئےاور اپنےگھروں سےنکالےگئےاور ستائےگئےاورلڑےاور قتل کئےگئےمیں ان کےگناہ دور کر دوں گا اور ان کو بہشتوں میں داخل کروں گا جن کےنیچےنہریں بہ رہی ہیں یہ اللہ کےہاں سےبدلہ ہےاور اللہ کےہا ں سےاچھا بدلہ ہے۔
    (اےپیغمبر) کافروں کا شہروں میں چلنا پھرنا تمہیں دھوکا نہ دےیہ دنیا کا تھوڑ اسا فائدہ ہے پھر (آخرت میں) ان کا ٹھکانا دوزخ ہےاور وہ بری جگہ ہے۔ لیکن جو لوگ اپنےپرور دگار سےڈرتےہیں ان کےلئےباغ ہیں جن کےنیچےنہریں بہہ رہی ہیں اور ان میں ہمیشہ رہیں گےیہ اللہ کےہاں سےان کی مہمانی ہےاور جو کچھ اللہ کےپاس ہےوہ نیکو کاروں کےلئےبہت اچھا ہےاور بعض اہل کتاب ایسےبھی ہیں جو اللہ پر اور اس کتاب پر جو تم پر نازل ہوئی ایمان رکھتےہیں اور اللہ کےہاں عاجزی کرتےہیں اور اللہ کی آیتوں کےبدلےتھوڑی سی قیمت نہیں لیتےیہی لوگ ہیں جن کا صلہ اللہ کےہاں تیار ہےاور اللہ جلد حساب لینےوالا ہے۔ اےاہل ایمان کفار کےمقابلےمیں ثابت قدم رہو اور استقامت رکھو اور مورچوں پر جمےرہو اور اللہ سےڈرو تا کہ مراد حاصل کرو ۔
    بخاری (183) مسلم 763-182)) ابو دائود ( 1353)
    اَلحَمدُ لِلّٰہِ الَّذِی اَحیَانَا بَعدَ مَا اَمَاتَنَا وَاِلَیہِ النُّشُورُ
    تمام تعریفیں اس اللہ کےلئےہیں جس نےہمیں مارنےکےبعد زندہ کیا اور اسی کی طرف اٹھ کرجاناہے۔
    [ بخاری(6312) ابو دائود (5049) ]
    اَلحَمدُ لِلّٰہِ الَّذِی رَدَّ اِلَیَّ نَفسِی بَعدَ مَوتِھَا وَلَم یُمِتھَا فِی مَنَامِھَا۔ اَلحَمدُ لِلّٰہِ الَّذِی یُمسِکُ السَّمٰواتِ وَالاَرضَََََََ اَن تَزُولا وَلَئِن زَالَتَا اِن اَمسَکَھُمَا مِن اَحَدٍ مِن بَعدِہ اِنَّہ کَانَ حَلِیمًا غَفُورًا۔ اَلحَمدُ لِلّٰہِ الَّذِی یُمسِکُ السَّمَآء اَن تَقَعَ عَلَی الاَرضِ اِلاَّ بِاِذنِہ اِنَّ اللّٰہَ بِالنَّاسِ لَرَوُف الرَّحِیمُ
    تمام تعریفیں اللہ تعالیٰ کےلئےہیں جس نےمیرےطرف میری روح کو اس کےمرنےکےبعد لوٹا دیا اور اس کو اس کی نیند میں موت نہیں دی تمام تعریفیں اس اللہ کےلئےہیں جو آسمانوں اور زمینوں کو تھامتا ہےکہ(اپنی جگہ سے) ٹل (نہ ) جائیں تو اگر وہ دونوں ٹل جائیں تو اس کےسوا انہیں کوئی بھی تھامنےوالا نہیں بےشک وہ تحمل والا بخشنےوالا ہے۔
    تمام تعریفیں اللہ کےلئےہیں جو آسمانوں اور زمین کو گرنےسےروکتا ہےمگر اس کےحکم کےساتھ بےشک اللہ تعالیٰ لوگوں کےساتھ نرمی کرنےوالا مہربان ہے۔

    مستدرک حاکم548/1 امام حاکم نےاس حدیث کو مسلم کی شرط پر صحیح کہا اور امام ذہبی نےاسےبرقرار رکھا ۔
    عمل الیوم واللیلہ (853) موارد الظمان (2362)
    لاَ اِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہُ وَحدَہ لاَشَرِیکَ لَہ لَہ المُلکُ وَلَہ الحَمدُ وَھُوَ عَلَی کُلِّ شَیئٍی قَدِیر اَلحَمدُ لِلّٰہِ وَسُبحَانَ اللّٰہِ وَاللّٰہُ اَکبَرُ وَلاَحَولَ وَلاَ قُوَّۃَ اِلاَّ بِاللّٰہِ
    اللہ تعالیٰ کےسوا کوئی عبادت کےلائق نہیں وہ اکیلا ہےاس کا کوئی شریک نہیں بادشاہی اسی کےلئےہے اور تعریف اسی کےلئےہےاور وہ ہر چیز پر قادر ہے۔ سب تعریف اللہ کےلئےہے اور اللہ پاک ہےاور اللہ سب سےبڑا ہےاور اللہ کی توفیق کےبغیر نہ برائی سےبچنےکی ہمت ہےاور نہ نیکی کرنےکی طاقت۔ پھر یہ دعا کرے۔
    اَللَّھُمَّ اغفِرلِی
    اےمیرے اللہ مجھ کو بخش دے۔ تو اس کو بخش دیا جاتا ہے
    اور اگر اس نے وضو کیا اور نماز ادا کی تو اس کی نماز قبول کی جاتی ہے۔

    ابن ماجہ (3878) بخاری (1154)
    آپ صلی اللہ علیہ وسلم نےفرمایا : جس نےایک بار یہ دعا پڑھی ، وہ دوزخ سےایک چوتھائی نجات پا گیا ۔ جس نےتین بار یہ دعا پڑھی وہ تین چوتھائی نجات پا گیا اور جس نےچار مرتبہ پڑھی ، وہ مکمل طور پر دوزخ سےنجات پا گیا ۔
    اَللَّھُمَّ اِنِّی اَصبَحتُ بِحَمدِکَ اُشھِدُکَ وَ اُشھِدُ حَمَلَۃَ عَرشِکَ وَ مَلاَ ئِکَتَکَ وَ جَمِیعَ خَلقِکَ اَنَّکَ اَنتَ اﷲُ لاَ اِلٰہَ اِلاَّ اَنتَ وَ اَنَّ مُحَمَّدًا عَبدُکَ وَ رَسُولُکَ ٠ (چار مرتبہ )
    اےاﷲ ! میں تیری حمد(تعریف) کےساتھ صبح کرتا ہوں ۔ میں تجھےتیرےحاملین عرش اور دیگر فرشتوں اور تیری ساری مخلوق کو گواہ بناتا ہوں کہ تو ہی اﷲ ہے، تیرےسوا کوئی معبود نہیں اور بےشک محمد صلی اللہ علیہ وسلم تیرےبندےاور رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہیں ۔( ابو داود با سناد صحیح)
    Visit My Early PS Work
    You Are Welcome To Comment

    Comment


    • #3
      Re: **Qura'ani Duayen**

      صبح و شام کےاذکار اللہ تعالی کا ارشاد ہے:
      وَسَبِّح بِحَمدِ رَبِّکَ قَبلَ طُلُوعِ الشَّمسِ وَقَبلَ غُرُوبِھَا (طہ: 130 )
      اور اپنےرب کی تسبیح بیان کرو سورج نکلنےسےپہلےاور غروب ہونےسےپہلے۔
      ارشاد باری تعالی ہے:
      وَسَبِّح بِحَمدِ رَبِّکَ بِالعَشِیِّ وَالاِبکَارِ
      ( مومن55`)
      اور اپنےرب کی تسبیح شام اور صبح کو بیان کرو۔
      ایک اور مقام پر فرمایا:
      وَاذکُر رَّبَّکَ فِی نَفسِکَ تَضَرُّعًا وَّخِیفَۃً وَّدُونَ الجَھرِ مِنَ القَولِ بِالغُدُوِّ وَالآصَالِ
      (الاعراف 205 )
      لغت والوں نےکہا ہےکہ عشی سےمراد سورج ڈھلنےسےلیکر غروب آفتاب تک کا وقت ہے۔
      اسی طرح فرماتےہیں ۔
      آصال اصیل کی جمع ہےاور یہ عصر اور مغرب کا درمیانہ وقت ہے۔ اہل لغت کی اس توضیح سےمعلوم ہوا کہ شام کےاذکار سورج ڈھلنےسےلیکر غروب آفتاب کےدرمیانےوقفےمیں کیےجا سکتےہیں ۔
      اذکار
      صبح و شام تین تین مرتبہ قُل ھُوَ اللّٰہُ اور قُل اَعُوذُ بِرَبِّ الفَلَقِ اور قُل اَعُوذُ بِرَبِّ النَّاسِ کہیں۔
      [ ترمذی (3586) ابودائود(5082) ]
      اَللَّھُمَّ اَنتَ رَبِّی لاَ اِلٰہَ اِلاَّ اَنتَ خَلَقتَنِی وَاَنَا عَبدُکَ وَاَنَا عَلَی عَھدِکَ وَوَعدِکَ مَا استَطَعتُ اَعُوذُبِکَ مِن شَرِّ مَا صَنَعتُ اَبُوءُ لَکَ بِنِعمَتِکَ عَلَیَّ وَاَبُوءُ بِذَنبِی فَاغفِرلِی فَاِنَّہ لاَیَغفِرُ الذَّنُوبَ اِلاَّ اَنتَ
      اےاللہ تو میرا رب ہے۔ تیرےسوا کوئی معبود برحق نہیں تو نےمجھےپیدا کیا اور میں تیرا بندہ ہوں اور میں اپنی طاقت کےمطابق تیرےعہد و وعدےپر کاربند ہوں اور جو کچھ میں نےکیا اس کےشر سےتیری پناہ پکڑتا ہوں مجھےاپنےاوپر تیری نعمت کا اقرار ہےاور مجھےاپنےگناہ کا اقرار ہےتو مجھےمعاف کر دےیقینا تیرےسوا گناہوں کو معاف کرنےوالا کوئی نہیں۔
      [بخاری (6306) نسائی (5537) ]
      اَللَّھُمَّ اِنِّی اَسئَلُکَ العَفوَ وَالعَافِیَۃَ فِی الدُّنیَا وَالآخِرَۃِ اَللَّھُمَّ اِنِّی اَسئَلُکَ العَفوَ وَالعَافِیَۃَ فِی دِینِی وَدُنیَایَ وَاَھلِی وَمَالِی اَللَّھُمَّ استُر عَورَاتِی وَآمِن رَوعَاتِی اَللَّھُمَّ احفَظنِی مِن بَینِ یَدَیَّ وَمِن خَلفِی وَعَن یَّمِینِی وَعَن شِمَالِی وَمِن فَوقِی وَاَعُوذُ بِعَظمَتِکَ اَن اُغتَالَ مِن تَحتِی
      [ابودائود (5073) مسند احمد 25/2 ابن ماجہ(3871)]
      نوٹ: شروع میں العفو کا لفظ ابن ماجہ میں ہے
      صبح کےوقت یہ کلمےپڑھیں۔
      اَللَّھُمَّ بِکَ اَصبَحنَا وَبِکَ اَمسَینَا وَبِکَ نَحیَا وَبِکَ نَمُوتُ وَاِلَیکَ المَصِیرُ
      اےاللہ ہم نےتیرے(نام کے) ساتھ صبح کی اور تیرے(نام کے) ساتھ شام کی اور تیرے(نام کے) ساتھ زندہ ہیں اور تیرے(نام کے) ساتھ مرتےہیں اور تیری طرف ہی لوٹنا ہے اور شام کو یوں کہیں۔
      اَللَّھُمَّ بِکَ اَمسَینَا وبِکَ اَصبَحنَا وَبِکَ نَحیَا وَبِکَ نَمُوتُ وَاِلَیکَ النُّشُورُ
      اےاللہ ہم نےتیرے( نام کے) ساتھ شام کی اورتیرے( نام کے) ساتھ صبح کی اور تیرے( نام کے) ساتھ زندہ ہیں اور تیرے( نام کے) ساتھ مرتےہیں اور تیری طرف ہی اٹھ کر جانا ہے۔
      [ابودائود (5068) ابن ماجہ (3868) ]
      صبح کےوقت کہیں۔
      اَصبَحنَا وَاَصبَحَ المُلکُ لِلّٰہِ وَالحَمدُ لِلّٰہِ لاَ اِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہُ وَحدَہ لاَشَرِیکَ لَہ لَہُ المُلکُ وَلَہُ الحَمدُ وَھُوَ عَلَی کُلِّ شَیئٍی قَدِیر رَبِّ اَسئَالُکَ خَیرَ مَا فِی ھٰذَا الیَومِ وَخَیرَ مَا بَعدَہ وَاَعُوذُبِکَ مِن شَرِّ مَا فِی ھٰذَا الیَومِ وَشَرِّ مَا بَعدَہ رَبِّ اَعُوذُبِکَ مِنَ الکَسلِ وَالھَرَمِ وَسُوءِ الکِبَرِ رَبِّ اَعُوذُبِکَ مِن عَذَابٍ فِی النَّارِ وَعَذَابٍ فِی القَبرِ
      شام کےوقت یہی دعا یوں پڑھئے۔
      اَمسَینَا وَاَمسَی المُلکُ لِلّٰہِ وَالحَمدُ لِلّٰہِ لاَ اِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہُ وَحدَہ لاَشَرِیکَ لَہ لَہُ المُلکُ وَلَہُ الحَمدُ وَھُوَ عَلَی کُلِّ شَیئٍی قَدِیر رَبِّ اَسئَالُکَ خَیرَ مَا فِی ھٰذِہ اللَّیلۃِ وَخَیرَ مَا بَعدَھَا وَاَعُوذُبِکَ مِن شَرِّ مَا فِی ھٰذِہ اللَّیلَۃِ وَشَرِّ مَا بَعدَھَا رَبِّ اَعُوذُبِکَ مِنَ الکَسلِ وَالھَرَمِ وَسُوءِ الکِبَرِ رَبِّ اَعُوذُبِکَ مِن عَذَابٍ فِی النَّارِ وَعَذَابٍ فِی القَبرِ
      [مسلم (2723) ترمذی (3401) ابودائود(5071) ]
      اَصبَحنَا عَلَی فِطرَۃِ الاِسلاَمِ وَکَلِمَۃِ الاِخلاَصِ وَعَلَی دِینِ نَبِیِّنَا مُحَمَّدٍ وَعَلَی مِلَّۃِ اَبِینَا اِبرَاھِیمَ حَنِیفًا مُسلِمًا وَّمَا کَانَ مِنَ المُشرِکِینَ
      [عمل الیوم واللیلہ (3`2`1) مسند احمد 123/5` 406/3 ]
      اَللَّھُمَّ مَا اَصبَحَ بِِی مِن نِعمَۃٍ اَو بِاَحَدٍ مِّن خَلقِکَ فَمِنکَ وَحدَکَ لاَ شَرِیکَ لَکَ فَلَکَ الحَمدُ وَلَکَ الشُّکرُ
      اےاللہ مجھ پر یا تیری مخلوق میں سےکسی پرجس نعمت نےبھی صبح کی وہ صرف تیری طرف سےہے۔ تو اکیلا ہےتیرا کوئی شریک نہیں۔ حمد اور شکر تیرےہی لئےہے۔
      [ابودائود (5073) (موارد الظمآن (2361) ]
      شام کو یوں کہے۔
      اَللَّھُمَّ مَا اَمسَی بِی مِن نِعمَۃٍ اَو بِاَحَدٍ مِّن خَلقِکَ فَمِنکَ وَحدَکَ لاَ شَرِیکَ لَکَ فَلَکَ الحَمدُ وَلَکَ الشُّکرُ
      اَللَّھُمَّ اِنِّی اَصبَحتُ اُشھِدُکَ وَاُشھِدُ حَمَلَۃَ عَرشِکَ وَمَلاَئِکَتکَ وَجَمِیعَ خَلقِکَ اِنَّکَ اَنتَ اللّٰہُ لاَ اِلٰہَ اِلاَّ اَنتَ وَاَنَّ مُحَمَّدًا عَبدُکَ وَرَسُولَکَ

      اےاللہ میں نےاس حال میں صبح کی کہ تجھےگواہ بناتا ہوں اور تیرےعرش کو اٹھانےوالوں کو اور تیرےفرشتوں کو اور تیری ساری مخلوق کو گواہ بنا کر کہتا ہوں بےشک تو وہ اللہ ہےجسکےسوا کوئی عبادت کےلائق نہیں اور بےشک محمد تیرےبندےاور رسول ہیں۔ جو یہ دعا پڑھےاللہ تعالیٰ اس کا چوتھا حصہ جہنم سےآزاد کردیتا ہےجس نےدوبارہ کہا اسےاللہ تعالی نصف آگ سےآزاد کر دیتا ہےجس نےتین مرتبہ کہا اسکو 3/4 حصہ اورجس نےچار مرتبہ کہا اسکو مکمل جہنم سےآزاد کر دیتا ہے۔
      [ابودائود (5079 `5078) ترمذی (3511) ]
      اَللَّھُمَّ عَالِمَ الغَیبِ وَالشَّھَادَۃِ فَاطِرَ السَّمٰوَاتِ وَالاَرضِ رَبَّ کُلِّ شَیئٍی وَّمَلِیکَہ اَشھَدُ اَن لاَّ اِلٰہَ اِلاَّ اَنتَ اَعُوذُبِکَ مِن شَرِّ نَفسِی وَمِن شَرِّ الشَّیطَانِ وَشِرکِہ وَاَن اَقتَرِفَ عَلَی نَفسِی سُوءً ا اَو اَجُرُّہ اِلَی مُسلِمٍ
      [مسند احمد297/2 عمل الیوم واللیلہ(795)موارد الظمان (2349) ]
      لاَ اِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہُ وَحدَہ لاَشَرِیکَ لَہ لَہُ المُلکُ وَلَہُ الحَمدُ وَھُوَ عَلَی کُلِّ شَیئٍی قَدِیر

      [ابو دائود (5077) ابن ماجہ (3867) ]
      رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نےفرمایا:جوشخص یہ کلمہ توحید دن میں سو مرتبہ پڑھے، اس کیلئےدس غلام آزاد کرنےکےبرابرثواب دیا جا تا اور اس کیلئےسو نیکیاں لکھی جائیں گی،اور اس سےسو بُرائیاں مٹائی جائیں گی،اور اس دن شام تک شیطان سےاس کیلئےبچا رہےگا ۔اور کوئی شخص اس سےبہتر عمل لےکر نہیں آئےگا مگر جس نےاس سےزیادہ عمل کیا ۔ [بخاری (6403) مسلم ( 9601) ]
      یَا حَیُّ یَا قَیُّومُ بِرَحمَتِکَ اَستَغِیثُ اَصلِح لِی شَانِی کُلَّہ وَلاَ تَکِلنِی اِلَی نَفسِی طَرفَۃَ عَینٍ
      اےزندہ رہنےوالےاور قائم رہنےوالے تیری رحمت کےساتھ ہی مدد طلب کرتا ہوں۔ میری ساری حالت کی اصلاح کر دےاور مجھےمیرےنفس کی طرف ایک آنکھ جھپکنےکےبرابر بھی سپر د نہ کر۔ یہ دعا صبح وشام پڑھیں۔
      [عمل الیوم واللیلہ (570) حاکم 545/1 ]
      رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نےفرمایا جس نےصبح و شام تین بار یہ دعا پڑھی۔
      رَضِیتُ بِاللّٰہِ رَبًّا وَّبِالاِسلاَمِ دِینًا وَّبِمُحَمَّدٍ نَبِیًّا
      [ابودائود (5072) عمل الیوم واللیلہ (5`4) زوائد ابن ماجہ 499/]
      صبح و شام تین تین مرتبہ یہ کلمات کہتےہوئے کہیں۔
      اَللَّھُمَّ عَافِنِی فِی بَدَنِی اَللَّھُمَّ عَافِنِی فِی سَمعِی اَللَّھُمَّ عَافِنِی فِی بَصَرِی لاَ اِلٰہَ اِلاَّ اَنتَ ۔ اَللَّھُمَّ اِنِّی اَعُوذُبِکَ مِنَ الکُفرِ وَالفَقرِ اَللَّھُمَّ اِنِّی اَعُوذُبِکَ مِن عَذَابِ القَبرِ لاَ اِلٰہَ اِلاَّ اَنتَ
      [ ابودائود (5090) عمل الیوم واللیلہ (572) ]
      جس آدمی نےشام کےوقت یہ کلمات کہےتو اسےکوئی چیز تکلیف نہیں دےگی۔موذی جانوروں(بچھو ، سانپ وغیرہ) اور انسانوں کےشر سےپناہ مانگنےکیلئےیہ بہترین دعا ہے۔
      اَعُوذُ بِکَلِمَاتِ اللّٰہِ التَّامَّاتِ مِن شَرِّ مَا خَلَقَ
      میں اللہ تعالی کےمکمل کلمات کےساتھ ہر اس چیز کےشر سےپناہ پکڑتا ہوں جسےاس نےپیدا کیا۔
      امام ابن السنی کی روایت میں ہےکہ تین دفعہ یہ کلمات کہےتو کوئی چیز نقصان نہیں پہچائےگی۔
      [مسلم (2709) ابن السنی (712) ]
      جو آدمی ہر صبح و شام تین مرتبہ یہ کلمات پڑھےاسےکوئی چیز ضرر نہیں پہنچائےگی ابودائود کی روایت میں ہےکہ اسےاچانک مصیبت نہیں پہنچےگی۔
      بِسمِ اللّٰہِ الَّذِی لاَیَضُرُّ مَعَ اسمِہ شَیء فِی الاَرضِ وَلاَ فِی السَّمَآءِ وَھُوَ السَّمِیعُ العَلِیمُ
      [ابودائود (5088) موارد الظمان (2352) ]
      سُبحَانَ اللّٰہِ وَبِحَمدِہ عَدَدَ خَلقِہ وَرِضَا نَفسِہ وَزِنَۃَ عَرشِہ وَمِدَادَ کَلِمَاتِہ (تین مرتبہ)
      [ مسلم (2726) ]
      سیدنا ابودرداء رضی اﷲ عنہ نےکہا جس نےہر صبح و شام سات بار کہا۔ اللہ تعالیٰ اس کےدنیاوی اور اخروی غموں سےکفایت کرےگا۔
      حَسبِیَ اللّٰہُ لاَ اِلٰہَ اِلاَّ ھُوَ عَلَیہِ تَوَکَّلتُ وَھُوَ رَبُّ العَرشِ العَظِیمِ
      مجھےاللہ تعالی کافی ہےجسکےسوا کوئی عبادت کےلائق نہیں میں نےاسی پر بھروسہ کیا اور وہ عرش عظیم کا رب ہے۔
      [ابودائود (5081) ابن السنی(71) ]
      یہی وظیفہ اللہ تعالی نےرسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو سکھایا سورہ توبہ کےآخر میں ملاحظہ ہو
      صبح و شام سو بار
      سُبحَانَ اللّٰہِ وَبِحَمدِہ سنن ابو دائود کی روایت میں یہ الفاظ ہیں ۔ سُبحَانَ اللّٰہِ العَظِیمِ وَبِحَمدِہ
      [مسلم (2692) ابودائود (5091)بخاری (6405) ]
      یہ دعا پڑھنےوالےکےگناہ سمندر کی جھاگ کےبرابر بھی اگر ہوں تو معاف کر دیےجائیں گے۔
      Last edited by Aania; 4 September 2006, 07:08.
      Visit My Early PS Work
      You Are Welcome To Comment

      Comment


      • #4
        Re: **Qura'ani Duayen**

        JazakAllah...........
        Life is more strict than a teacher
        A teacher teaches a lesson
        and takes an exam.
        But life takes an exam
        and then teaches a lesson

        Comment


        • #5
          Re: **Qura'ani Duayen**

          JazakAllah khair :rose

          bht hi umdah sharing ke ha aania jee :rose
          Bhulana Sakoo Gay Mujhe Bhool Kar Tum
          Mein Aksar Tumhein Yaad Ata Rahonga
          Kabhi Khuwab Ban Kar Kabhi Yaad Ban Kar
          Mein Neendein Tumhari Churata Rahonga

          Comment


          • #6
            Re: **Qura'ani Duayen**

            Assalaam-0-Alaikom:rose

            :jazak:
            For New Designers
            وَ بَارِکْ لِيْ فِيْمَا أَعْطَيْتَ

            Comment


            • #7
              Re: **Qura'ani Duayen**

              :masha very nice sharing....:jazak: :rose
              sigpic


              Comment


              • #8
                Re: **Qura'ani Duayen**

                :jazak: Aanu ji bohat umdah shairing hay :rose
                sigpic

                Comment


                • #9
                  Re: **Qura'ani Duayen**

                  Bohat he achii sharing hai
                  :jazak:

                  Comment

                  Working...
                  X