بسم اللہ الرحمان الرحیم
چند یاد رکھنے والی باتیں
۔ اگر کامیاب لوگ زندگی سے محفوظ ہونے میں بھی کامیاب ہوتے ، تو لوگوں
میں کامیابی حاصل کرنے کا جذبہ بہت بڑھ جاتا،
۔ سچائی دنیا کی سب سے قیمتی چیزہے، ہمیں اسکے کے مصرف کے بارے میں کفادیت شعار سے کام لینا چائیے۔
۔ انسان پاگل نہ ہو، تو غرور کے علاوہ اسکی ہر بیماری کا علاج ممکن ہے۔
۔ اگر کوئی شخص دوستی کے لائق نہ ملے تو کسی نااہل سے دوستی مت کر۔
۔ صاحب علم اگرچہ حقیر حالت میں ہو، اسے ذلیل مت سمجھو، بےوقوف اگرچہ بڑے رتبے پر ہو، اسے بڑا خیال مت کرو۔
۔ کسی دوسرے کے گرنے پر خوشی مت کرو، کیا معلوم کل تیرے ساتھ کیا ہوجائے۔
۔ سب سے اچھا عمل اور عمل شکریہ ہے کہ خداداد نعمتون میں سے دوسروں کو بھی دے۔
۔ دیدہ دانستہ غلطی قابل معافی نہں ہوتی۔
۔ نکاح دین کا حصار ہے، اور شہوت شیطان کا ہتھیار ہے ، نکاح اس کے شر سے بچانے والا ہے،
-سب سے بڑی دولت زبانِ ذاکر ، دل شاکر، اور زن فرمانبردار ہے۔
(انتخاب۔ فاروق سعید قریشی( مخزن اخلاق۔
Comment