Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

ست سر مالا کے رنگ

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • ست سر مالا کے رنگ

    اسلام علکیم۔۔امید کرتا ہوں سب بخریت ہونگے۔۔کچھ دن سے میں ست سر مالا تھا اور
    پھر وہاں سے کوہستان کے ایک دور افتادہ علاقے وادی سپٹ میں کچھ وقت گزارا۔۔فی الوقت
    ست سر مالا کی تصاویر شئیر کروں گا کوہستان کا سفر بعد میں شئیر کروں گا

    ست سر مالا کا جیسا کے پہلے تعارف کرو چکا ایک مقام جہاں سات جھیلیں ایک سات
    ہیں وہ بھی اس طرح کے ایک کا پانی دوسری میں گرتا پہلی جھیل کا نام فیری لیک ہے
    جو میرا ہی دیا ہوا ہے اب دوسرا سفر میں نے
    کچھ دن پہلے کیا تےتھا۔۔سانحہ ناران کی وجہ سے اس دفعہ کوئی بھی جوائین
    نہ کر سکا اور میں اکیلا ہی سفر پہ روانہ
    ہوا تھا اس ٹریک میں ریچھ اور پینتھر کا خطرہ واضح طور پہ موجود
    تھا لیکن۔۔۔وہ ادا جعفری صاحبہ نے ایک لازوال شعر کہا تھا

    باقی نہ رہے ساکھ ادا دشت جنون کی
    دل میں اگر اندشہ انجام ہی ائے


    سفر نامہ نہیں شئیر کروں گا صرف تصاویر ہی شئیر کروں گا کہ میرے
    سفر نامے میں ماسوائے بوریت کے کچھ نہیں ہوتا اگر مستنصر حسیسن تارڑ
    کی طرح ہم بھی خوبصورت ہوتے تو سفر نامے کے ہر باب میں
    ایک نیا معاشقہ ہوتا کچھ رومامنٹک سا ماحول ہوتا لیکن ہمیں تو بیسوں ٹریک
    کر کے بھی کبھی کسی نے چارہ تو دور کی بات سوکھا گھاس بھی نہیں ڈالا
    سو ہم سفر نامہ لکھنے سے تائب بلکہ حفیظ تائب ہوتے ہیں





    ست سر مالا کا ٹریک کا پکٹوریل






    Click image for larger version

Name:	DSC05456.jpg
Views:	1
Size:	90.4 KB
ID:	2488784


    Click image for larger version

Name:	DSC05444.jpg
Views:	1
Size:	80.5 KB
ID:	2488783


    Click image for larger version

Name:	DSC05459.jpg
Views:	1
Size:	99.1 KB
ID:	2488785


    Click image for larger version

Name:	DSC05529.jpg
Views:	1
Size:	152.0 KB
ID:	2488786


    Click image for larger version

Name:	DSC05543.jpg
Views:	1
Size:	238.1 KB
ID:	2488787




    :rose
    Last edited by Dr Fausts; 30 August 2015, 07:19.
    :(

  • #2
    Re: ست سر مالا کے رنگ

    ...


    Click image for larger version

Name:	DSC05577.jpg
Views:	1
Size:	225.3 KB
ID:	2424369


    Click image for larger version

Name:	DSC05574.jpg
Views:	1
Size:	167.6 KB
ID:	2424368

    Click image for larger version

Name:	DSC05584.jpg
Views:	1
Size:	206.2 KB
ID:	2424370


    Click image for larger version

Name:	DSC05592.jpg
Views:	1
Size:	143.1 KB
ID:	2424371


    Click image for larger version

Name:	DSCN0194.jpg
Views:	1
Size:	141.0 KB
ID:	2424372
    :(

    Comment


    • #3
      Re: ست سر مالا کے رنگ

      Click image for larger version

Name:	DSCN0216.jpg
Views:	1
Size:	239.4 KB
ID:	2424374

      Click image for larger version

Name:	DSCN0209.jpg
Views:	1
Size:	145.5 KB
ID:	2424373


      Click image for larger version

Name:	DSCN0219.jpg
Views:	1
Size:	153.6 KB
ID:	2424375


      Click image for larger version

Name:	DSCN0253.jpg
Views:	1
Size:	99.3 KB
ID:	2424376


      Click image for larger version

Name:	DSCN0257.jpg
Views:	1
Size:	122.8 KB
ID:	2424377
      :(

      Comment


      • #4
        Re: ست سر مالا کے رنگ


        ست سر مالا کی پہلی جھیل فیری لیک




        Click image for larger version

Name:	DSC05626.jpg
Views:	1
Size:	96.2 KB
ID:	2424378


        Click image for larger version

Name:	DSC05633.jpg
Views:	1
Size:	102.6 KB
ID:	2424379


        Click image for larger version

Name:	DSC05636.jpg
Views:	1
Size:	99.2 KB
ID:	2424380


        Click image for larger version

Name:	DSC05642.jpg
Views:	1
Size:	86.7 KB
ID:	2424381


        Click image for larger version

Name:	DSC05643.jpg
Views:	1
Size:	112.9 KB
ID:	2424382
        :(

        Comment


        • #5
          Re: ست سر مالا کے رنگ

          ست سر مالا کی دوسری جھیل اس کا پانی فیری لیک یعنی پہلی جھیل میں گرتا
          دوسر جھیل اور اس کے پس بیک گراوٍنڈ میں فیری لیک بھی دیکھی جا سکتی ہے



          Click image for larger version

Name:	DSC05786.jpg
Views:	1
Size:	142.2 KB
ID:	2424384


          Click image for larger version

Name:	DSC05801.jpg
Views:	1
Size:	137.7 KB
ID:	2424385


          Click image for larger version

Name:	DSC05763.jpg
Views:	1
Size:	117.3 KB
ID:	2424383


          Click image for larger version

Name:	DSC05784.jpg
Views:	1
Size:	147.2 KB
ID:	2424386
          :(

          Comment


          • #6
            Re: ست سر مالا کے رنگ

            دوسری جھیل پہ مجھے رات اگئی ۔۔پہاڑوں کی اداسی پراسرار وادی اور
            پرہول سناٹا ایسے میں میرے اندر کا فنکار کیوں نہ جاگتا یہ نظم اسی اسیب زدہ رات
            میں لکھی گئی ہے اور یہ اپ جان سکو گی میں یہ محض روشنائی سے نہیں خون جگر سے
            لکھی گئی ہے۔۔



            دور تک پھیلا ہوا تیرگی کا تار و پود
            دور تک پھیلا ہوا سنسان خاموشی کا جال
            دور تک نیلی فضائیں ہیں نہ بادل نہ چاند
            ہر طرف ہیں پتیاں بکھری ہوئی تارے نڈھال
            کس قدر ویران ہے میری گزر گاہ خیال


            پھر بھی یہ ویران دنیا میری دنیا ہی تو ہے
            سانپ کی مانند بل کھاتی ہوئی پگڈنڈیاں
            روز خوابوں میں یہی دنیا بلاتی ہے مجھے
            خاک اڑاتی ہیں نگاہیں کاروں در کارواں
            اپنی اس دنیا کا میں واقف تو ہوں مجرم نہیں
            کیا خبر اس اجنبی وادی میں ہے کیا کچھ نہاں



            میں سمجھتا تھا کہ ہے بے رنگ و بو یہ کائنات
            لکین اک دن غور سے دیکھا تو یہ عالم نہ تھا
            چند کلیوں کی مہک آئی تو آنکھیں کھل گئیں
            رنگ پھولوں کا جو دیکھتا دیکھتا ہی رہ گیا
            رنگ پھولوں کا ابھی جی بھر کے دیکھا بھی نہ تھا
            میرے کانوں میں کس مٹیار کی آئی صدا



            رات دن طبلے کی گت پر ایک دوشیزہ کا رقص
            جھن جھنا جھن، جھن جھنا جھن گنگروں کی زمزمے
            ان سنے گیتوں کے مکھڑے اور تیری صدا
            اجنبی سی وہ مدھر لے دن نے سن پایا جسے
            بار ہا چاہا کہ دنا کو سنا ڈالوں وہ گیت
            گیت تو کیا، بول بھی کوئی نہ یاد آیا مجھے



            نیلگوں جھییلں اتھاہ! اور دور تک پھیلی ہوئیں
            اک ناو کھینے والے دو حسیں مضبوط ہاتھ
            اک اماوزنی حسینہ اور یہ تنہائیاں
            دھڑکنوں کا شور بھی دیتا نہیں اس کا ساتھ
            اک جوانی ! ایک امیدوں بھرے دل کے لیے
            کس قدر بے رنگ اور ویراں ہے یہ کائنات




            پاس ہے میرے مگر پھر بھی ہزاروں کوس ہے
            میں تو کیا کوئی ہیولہ بھی وہاں جاتا نہیں
            نیلگوں جھیلیں، حسینہ، گیت اور طبلے کی تھاپ
            کیا یہ سب دھوکہ ہے کچھ بھی ذہن میں آتا نہیں
            آہ لیکن میرے خوابوں کی یہی تعبیر ہے
            اور کچھ تو اس دل صد چاک کو بھاتا نہیں



            رات دن یہ ہوٹلوں کی گشت یہ سڑکوں کی سیر
            رات دن بڑھتی ہوئی امیدوں کی بے ربطیاں
            اور یہ کام کے دھندے گاڑیوں کا شور
            اپنی قسمت میں کہاں بے فکریاں تنہایاں
            وہ کبھی جھیلوں میں آورہ کبھی نغموں میں گم
            کون ہوں،کیا ہوں اُسے اس سوچ کی مہلت کہاں






            پھر بھی ہم یک جان ہیں، قالب بھی اپنے دو نہیں
            میری آنکھوں نے اس دیکھا ہو یہ بھی تو نہیں











            پھر ھاضر ہوتا ہوں باقی جھیلیوں کی تصاویر کے ساتھ خوش رہیں



            عامر احمد خان


            :(

            Comment


            • #7
              Re: ست سر مالا کے رنگ

              ہم لوگوں کو گھر بیٹھے بٹھائے یہ خوبصورت مناظر دکھانے کا بہت بہت شکریہ

              اللہ جی آپ کے حوصلے سدا جوان رکھیں اور آپ کو ایسی آسائشیں ہمیشہ میسر رہیں کہ آپ دنیا کے جھمیلوں سے بے پرواہ اسی طرح وادی وادی قریہ قریہ گھومتے رہیں۔


              اورمجھے تو آپ کی سفر کے حوالے سے تحاریر بہت اچھی لگتی ہین آپ کوئی مرچ مصالحہ لگائے بغیر اتنا خوبصورت لکھتے ہو کہ مجھے تو یہ محسوس ہونے لگتا ہے کہ میں آپ سے ساتھ سفر میں موجود تھا
              اللہ کرے زور قلم اور زیادہ۔
              اللہ جی آپ کوہمیشہ شاد رکھیں آباد رکھیں آمین۔
              :star1:

              Comment


              • #8
                Re: ست سر مالا کے رنگ

                ست سر مالا کی تیسری جھیل

                یہ جھیل اتنی چھوٹی سی ہے کہ اسے جھیل کہتے ہوئے بے طرح کی شرمندگی
                ہوتی ہے لیکن پھر بھی ست سر مالا میں اس کا اپنا مقام ہے میں نے
                یہ تصاویر کافی بلندی سے سے لی ہیں اس کے کناروں پہ
                نہیں اترا۔۔تسیری جھیل کا پانی دوسری میں گرتا اپ ان تصاویر
                میں دیکھ سکتے ہیں اور بلندی سے تصویر کیپچر کرنے کا ایک مقصد یہ بھی
                تھا کہ میں کسی ایسی بلندی تک پہنچ جائوں جہاں سے ساتوں جھیلییں اکھٹی نظر آئیں
                لیکن میری یہ کوشش بے سود ہی ثابت ہوئی


                تیسری جھیل اور پس منظر میں دوسری جھیل



                Click image for larger version

Name:	DSCN0402.jpg
Views:	1
Size:	142.0 KB
ID:	2424389


                Click image for larger version

Name:	DSCN0397.jpg
Views:	1
Size:	155.4 KB
ID:	2424388


                Click image for larger version

Name:	DSCN0404.jpg
Views:	1
Size:	186.2 KB
ID:	2424387


                Click image for larger version

Name:	DSCN0399.jpg
Views:	1
Size:	221.5 KB
ID:	2424390


                Click image for larger version

Name:	DSCN0380.jpg
Views:	1
Size:	172.7 KB
ID:	2424391
                :(

                Comment


                • #9
                  Re: ست سر مالا کے رنگ

                  ست سر مالا کی چوتھی جھیل پس منظر میں تیسری جھیل بھی ہے


                  Click image for larger version

Name:	DSCN0421.jpg
Views:	1
Size:	141.8 KB
ID:	2424393


                  Click image for larger version

Name:	DSCN0446.jpg
Views:	1
Size:	145.6 KB
ID:	2424394

                  ا
                  Click image for larger version

Name:	DSCN0420.jpg
Views:	1
Size:	147.2 KB
ID:	2424392


                  Click image for larger version

Name:	DSC05731.jpg
Views:	1
Size:	133.4 KB
ID:	2424395


                  Click image for larger version

Name:	DSC05721.jpg
Views:	1
Size:	141.2 KB
ID:	2424396
                  :(

                  Comment


                  • #10
                    Re: ست سر مالا کے رنگ

                    ست سر مالا کی پانچویں جھیل


                    پانچویں جھیل تک پہنچتے پہنچتے منظر تبدیل ہو گیا تھا پہلی چار جھیلیں ایک فرینڈلی
                    سمائل لیے ہوئے تھیں ہنستے پھول تھے لیکن پانچویں جھیل پہ وحشت اور خوف تھا میں اس
                    کے کناروں تک اترا پتھر پی پتھر، تیز ہوا کا شور اور لمبی چپ



                    Click image for larger version

Name:	DSC05690.jpg
Views:	1
Size:	147.4 KB
ID:	2424399

                    Click image for larger version

Name:	DSC05688.jpg
Views:	1
Size:	166.6 KB
ID:	2424398

                    Click image for larger version

Name:	DSCN0461.jpg
Views:	1
Size:	169.3 KB
ID:	2424397

                    Click image for larger version

Name:	DSC05691.jpg
Views:	2
Size:	143.9 KB
ID:	2424400


                    Click image for larger version

Name:	DSC05694.jpg
Views:	1
Size:	109.4 KB
ID:	2424401
                    :(

                    Comment


                    • #11
                      Re: ست سر مالا کے رنگ

                      بہت ہی عمدہ تصاویراور اس سے بھی زیادہ عمدہ آپ کا انداز بیاں۔۔ خوش رہیے
                      Allah

                      Comment


                      • #12
                        Re: ست سر مالا کے رنگ

                        جب میں سفر کرتا تھاجب بھی سوچتا تھا اور آپ کی تصاویر دیکھ کر بھی وہی بات پھر زہن میں آرہی ہے کہ


                        ہمارے پہاڑوں پر سبزہ کیوں نہیں؟؟؟

                        کیا یہ سخت پتھریلے پہاڑ ہیں اس لئے

                        یا

                        ہمارے لوگ صرف درخت کاٹنا ہی جانتے ہیں؟؟
                        :star1:

                        Comment


                        • #13
                          Re: ست سر مالا کے رنگ

                          شکریہ یارم اپ کے کمنٹس کا۔۔ خوش رہیں



                          ایس اے زیڈ

                          ناران سے اگے جو پہاڑی سلسہ وہ چٹیل اور بنجر ہییں ان کے دامن میں
                          چشمے پھول نالے آبشاریں تو ہیں لیکن درخت نہیں ہیں۔۔


                          خوش رہیں



                          چھٹی اور اخری جھیل


                          است سر مالا سات جھیلوں پہ مشتمل تھی لیکن ایک جھیل کچھ عرصہ پہلے
                          سلائڈنگ کی وجہ سے مٹ چکی تھی سو چھٹی جھیل جسے میں سے سرخیل کا نام
                          دیا تھا اب میں وہاں تھا۔۔یہ سب سے بلند اور اخری حکمران جھیل


                          اس جھیل کی ایک مسلمہ حقیقت ویرانی تھی۔۔۔ویرانی اکثر دور دور تک پھیلی
                          ہوتی ہے لیکن یہاں یہ پاس ہی بیٹھی تھی۔۔دلوں کے اندر گھرتی ہوئی۔۔
                          برف پوش بلندیوں پہ قدرت کا ایک نااشنا اور پرفریب مقام تھا جہاں ایک
                          اجنبیت اور گم صم تنہائی تھی۔۔اس پوشیدہ و روپوش جھیل کو انسانی
                          آنکھ نے بہت کم دیکھا ہوگا۔۔۔کہ یہ علاقہ اتنا بلند اور ویران ہے کہ یہاں
                          بھیڑ بکریوں والے بھی کم ہی پہنچتے ہیں

                          شام کی امد امد تھی میری طبعیت خراب ہونا شروع ہو گئی اس ویرانے میں
                          جہاں اکسیجن نہ ہونے کے برابر تھی مجھے قے انا شروع ہو گئی
                          اور غشی کی کیفیت طاری ہوگئی جانے کب رات سویا کچھ یاد نہیں
                          لیکن یہ جھیل واقعی کوئی اسیب زدہ لگتی میں صبح بھی یہاں
                          نہیں ٹھر سکا میرا ارادہ تھا اس جھیل کے گرد گھوم کے اس
                          کے مختلف زاویوں سے فوٹو لو لیکن میری چھٹی حس
                          بار بار نکل جانے کا مشورہ دے رہی تھی میں
                          اب کبھی نہ جانے کے لیے وہاں سے اتر ایا۔۔۔۔


                          سرخیل کی کچھ تصاویر۔۔پھر زندگی رہی تو پھر کسی سفر کے ساتھ
                          ملاقات ہوگی اپنا خیال رکھئے گا

                          خوش رہیں


                          عامر احمد



                          Click image for larger version

Name:	DSC05691.jpg
Views:	2
Size:	143.9 KB
ID:	2424403



                          Click image for larger version

Name:	DSC05708.jpg
Views:	1
Size:	137.7 KB
ID:	2424404


                          Click image for larger version

Name:	DSC05715.jpg
Views:	1
Size:	244.6 KB
ID:	2424405



                          :(

                          Comment


                          • #14
                            Re: ست سر مالا کے رنگ

                            آپ کے مزید سفر ناموں کا انتظار رہے گا۔
                            :star1:

                            Comment


                            • #15
                              Re: ست سر مالا کے رنگ

                              و علیکم السلام
                              ڈاکٹر صا حب ست سر مالا کے رنگ واقعی قدرت کے شاہکار ہیں اور فطرت سے آپ کی محبت کا منہ بولتا ثبوت ہیں
                              ماشاء اللہ بہت حسین مناظر شئر کیئے ہیںآپ نے مزید کا انتظا ر رہے گا
                              ۔

                              Comment

                              Working...
                              X