Announcement
Collapse
No announcement yet.
Unconfigured Ad Widget
Collapse
vadi-e-Manoorوادی منور
Collapse
X
-
Re: vadi-e-Manoorوادی منور
ان خود کش ڈھلانوں میں ہمیں موسم نے آن لیا۔ بارش۔۔اگر خالی بارش ہوتی تو
ہم سہہ بھی لیتے لیکن اس کی بوندوں میں برد کی آمیزش تھی جو مجھے منجمد کرتی
تھی۔۔۔تیز ہوا اور بارش کا سلسہ ہر ایک دو گھنٹے بعد یوں آتا جیسے ہم سے کوئی کھیل
کھیل رہا ہو یا اس سے ہماری کوئی پرانی دشمنی ہو،،
پھر مجھے فیصلہ کرنا پڑا کے ان ڈھلانوں جن کا سلسہ تا حد نظر پھیلا تھا مزید آگے
جانا خطرناک ہے سو یہی پہ کیمپ کیا جائے۔۔لیکن ڈھلان پہ کیمپ۔۔ پورٹرز چلا اٹھے
لیکن کوئی چارہ بھی تو نہ تھا
کیمپ لے اندر کا منظر
:(
Comment
-
Re: vadi-e-Manoorوادی منور
پھر رات کے ساتھ برف کی امیزش والی بارش اتری۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ہم اپنے
سلیپنگ بیگز میں دبک جانے پہ مجبور ہو گئے۔۔۔ ہم اس وقت تیرہ ہزار فٹ کی
بلندی پہ ایک عمودی ڈھلان پہ خیمہ زن تھے اور ہمیں اندازہ ہوا کہ اس بلندی
پر اگر رات کا بارش گرے رو درجہ حرارت پر اس کا کیا اثر ہوتا ہے۔۔درجہ حراات
یقینا نقطہ انجماد سے نیچے تھا کیونکہ کیپم کے باہر پڑی پانی کی بوتلیں جم چکی تھیں۔۔۔۔
منور کی چپ سیاہ رات میں داڑتی پھرتی ہوا ہمارے دروازے بجاتی تھی۔۔۔خیمے کو پھڑ پھڑاتی
اور میرا دل انجانے خوف اور وسوسوں میں ڈوبتا جاتا۔۔۔ بظاہر یہاں خوف اوروسوسوں کے سامان
شہر کے مقابلے میں کم تھے۔۔نہ مجھے یہاں کسی چور اچکے کا ڈر٤ تھا اور نہ خود کش بمبار کا
نہ کوئی ہولناک زلزلہ ہمیں نقصان پہنچا سکتا تھااور نہ ہی اچانک کسی بری خبر کے ملنے کا اندیشہ
تھا لیکن پھر بھی ایک بے چینی دامن گیر تھی۔۔شاید بلندی اور دور دراز تنہائی یا پھر بارش کا قہر
رات پولر ریجن کی رات تھی۔۔۔۔ناقابل برداشت سردی میں منجمد ہوتی ہوئی نامہربان رات۔۔
میں نے تمام لباس پہن کر بھی خود کو بے لباس محسوس کر رہا تھا سمجھ میں نہیں آرا تھا
کہ سات تہوں میں لپٹ کر بھی سردی مجھ تک کیسے پہنچ رہی ہے۔۔ ۔بلندی اورسردی کا سب
سے زیادہ اثر شہزادے پر ہوا اس کی حالت ایسے ہو گئی کہ کہیں سے بھی وہ شہزادہ نظر
نہیں آ رہا تھا بلکہ اسے شہزادہ کہتے ہوئے ایک عجیب سا احساس ندامت ہوتا تھا،، سر پہ
رومال باندھے بے سدھ حالت میں پڑا تھا اس کا رنگ بھی پیلا ہو گیا تھا اور چہرے کا سارا
رنگ روپ بھی نچڑ گیا تھا۔۔۔۔۔ شہزادے کو فوری طبی امداد کی ضرورت تھی ۔۔جو کہ اسے
فورا فراہم کی گئی یعنی پینا ڈول کی گولی کھلائی گئی کیونکہ میرے پاس اس سے زیادہ
طبی امداد نہ تھی۔۔وہ کافی دیر ٹھٹھرتا کانپتا رہا اور پھر غنودگی کے عالم میں چلا گیا
رات کو اس کے منہ سے جھاگ بھی نکلنے لگی میں سخت متفکر ہوا۔۔۔منور کی رات ایسے
ہی گزری۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جاری ہےLast edited by Dr Fausts; 5 August 2011, 22:26.:(
Comment
-
Re: vadi-e-Manoorوادی منور
اوہ آپ کی یہ سرد رات تو مجھے اپنی ہڈیوں میں اترتی محسوس ہونے لگی ہے
اور شہزادے بھائی کی طبیعت کے لیئے متفکر بھی ہوگیا ہوں
جلد از جلد اس سلسلے کو آگے بڑھائیں اور شہزادے بھائی تو دوبارہ لباس فاخرہ کے ساتھ ہمارے سامنے پیش کیجئے اُمید ہے کہ "پینا ڈول کی گولی تیر بہدف نسخے کی طرح اُن کو جوان گھوڑے میں بدلنے میں کامیاب ہوا ہوگا:star1:
Comment
-
Re: vadi-e-Manoorوادی منور
بہت شکریہ ایس اے زیڈ
اگلی صبح سویر منور کی صبح پرنور نے خیمے پر دستک دی کہ جاگو سویرا ہوا
لیکن شیدید ٹھنڈ نے رات بھر جو سلوک کیا تھا میں نے طے کر رکھا تھا کہ جب تک
کیمپ تک دھوپ نہیں لگے گی باہر قدم نہیں رکھنا۔۔۔ لیکن خدا کا شکر صبح مطلع صاف
تھااور جیسے ہی دھوپ ہم تک پہنچی ہم نے اس کا والہانہ استقبال کیا۔۔میں نے شہزادے کو
گھسیٹ کر کیمپ سے باہر نکالا اور دھوپ میں بٹھا دیا یہ بالکل اس بلی کے بچے کی مانند
دکھائی دے رہا تھا جو پانی میں گر کر بھیگ جاتا ہےاور پھر اسے حرارت پہنچانے کے لیے
دھوپ میں رکھا جاتا ہے
ہوش میں آتے پی شہزادے نے مجھے گالیاں نوازنا شروع کر دی کے تم مجھے ان ویرانوں
میں مارنے کو لیکر آگئے۔۔۔اب صورتحال کچھ اسطرح بن گئی کے آنسو جھیل تک میں اکیلا ہی
آگے بڑھتا گیا بہت دور پیچھے شہزادہ دو عدد پورٹروں کے ساتھ نقطے کی مانند دکھائی دینے لگے
اب میں ان کی گالیوں کی ریجن سے باہر تھا وہ بھی مرتے کیا نہ کرتے کے مصادق اہستہ اہستہ
پیچھے چلے آ رہے تھے۔۔۔
ڈھیر سے آنسو جھیل تک کا ٹریک
:(
Comment
-
Re: vadi-e-Manoorوادی منور
سفر تو تما ہوا لیکن ایک حیرت انگیز انکشاف ہوا
ایک دیو مالائی اورجادوئی نام ست سر مالا مقامی زبان میں سر جھیل کو کہتے
ہیں اورست سرمالا کا مطلب سات جھیلوں کی مالا۔۔۔ایسی سات جھیلیں جو ایک مالا کی مانند
ایک دوسرے میں پروئی گئیں ہیں اور ایسے پروئی گئی ہیں کہ ایک جھیل کا پانی دوسری
میں گرتا ہے
یہ ایک الف لیلوی داستان کا قصہ معلوم ہوا مجھے کیا کسی کو خبر نہ تھی یہ جھیلیں کہاں
چھپی ہیں ۔۔کیسی ہیں خوبصورت ہیں؟ ہیں بھی یا نہیں ؟ لیکن میں ان کے طلسم میں گرفتار
ہو گیا۔۔۔میری طبعیت میں بلا کا رومانس ہے اور ان جھیلوں کا سب سے زیادہ رمانوی پہلو
ان کا نام تھا ست سر مالا ۔۔۔سات کا ہندسے میں ویسے کوئی نہ کوئی کشش ضرور ہے
سات سمندر، سات آسمان، ہفتے کے سات دن سات پھیرے سات سہلیاں اور اب یہ سات سہلیوں
جیسی سات جھیلیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔
جھیلوں کا کھوجنے کا عمل کافی دشوارگزار تھا ایک طویل اورصبر آزما کام۔۔۔۔۔۔۔۔۔یہ سات
بہنیں شاید سات پرودوں میں مستور تھیں۔۔۔۔۔۔۔کہ ان کا کچھ سراغ نہ ملتا تھا۔۔میں نے ناران
کے بہت سے مقامی لوگوں سے دریافت کیا۔۔ناران بازار میں ٹورسٹ گائیڈ کا بیچ لگا کر گھومنے
والے نام نہاد گائیڈز سے بھی پوچھا لیکن کچھ پتہ نہ چل سکا۔۔۔
پھر ایک صاحب نے تصدیق کی کہ ہاں یہ جھیلں ہیں اور ان کے والد صاحب ایک دفعہ وہاں گئے
بھی تھے لیکن سات نہیں تین جھیلں دیکھ کر اآئے تھے لیکن افسوس والد صاحب کا انتقال ہو چکا تھا
۔۔۔والد صاحب تو دنیا میں موجود نہ رہے لیکن جھلیں موجود تھیں۔۔۔۔کہاں تھیںِ؟ یہ ایک راز تھا جسے
پانے میں مجھے مزید کھجل بلکہ کھجل سائیں ہونا پڑا
لیکن
پھر اچانک ہی یہ معمہ حل ہو گیا میں نے گوگل ارتھ سے انہیں دیکھا اور پھر دمڑی بستی
کے لوگوں نے اس کی تصدیق کردی
سو تیار رہیے گا رمضان کے بعد اگر زندگی نے وفا کی اور حالات نامساعد نہ ہوئے
تو ست سرمالا کی سحر انگیز تصاویر اور کہانیوں کے ساتھ پھر حاضر ہونگا
:fly::fly:
خوش رہیں
بابا کھجل سائیں
( صدر آل پاکستان مشکل لیگ ):garmi::(
Comment
-
Re: vadi-e-Manoorوادی منور
السلامُ علیکم ورحمتہ اللہ
بہت پیارےدوست کھجل اس طرح کی کھجل خواریوں کی عادت آپ کی کبھی ختم نہ ہو :)۔
اور آپ اسی طرح پاکستان کےکونے کونے کو چھانتے رہیں اورہمیں آگاہ کرتے رہیں
آپ کے ساتھ یہ سفر نہائت شاندار لگا اور اس کی سعوبتوں اور رعنائیوں کو محسوس کیا
اُمید ہے آئیندہ آپ میڈیکل باکس پر خاص توجہ دیں گے اور شہزادے بھائی جیسے دوستوں کو جلد از جلد بھلا چنگا کرنے میں کوئی کسر اُٹھا نہیں رکھیں گے
آپ کے اگلے سفر اور سفر نامے کا شدت سے انتظار رہے گا
اللہ جی آپ کو صحت وتندرستی کے ساتھ کھجل خواری والی طویل زندگی عطا کریں
"ویسے اس کھجل خواری کے نتائج جتنے اچھے نکلتے ہیں جی چاہتا ہے ہر فرد کھجل خوار ہوجائے "۔:star1:
Comment
-
Re: vadi-e-Manoorوادی منور
@ S.A.Z
بہت شکریہ
ویسے میڈیکل باکس تو ہوتا ساتھ لیکن کم ہمتی اور بزدلی کا اس میں کوئی
ٹریٹمنٹ نہیں۔۔۔ اور میرا ذاتی خیال کے اب کے مجھے اکیلا ہی جانا پڑے گا کیونکہ
موصوف تائب بلکہ حفیظ تائب ہو چکے ہیں ۔۔۔
پائے جنون کو وسعت صحرائے دل بہت
پھرتے رہے ندامت فرزانگی لیے
بہت شکریہ اپ کے خوبصورت کمنٹس کا ممنون ہوں
rose
خوش رہیں
عامر احمد خان:(
Comment
-
Re: vadi-e-Manoorوادی منور
السلامُ علیکم
بات بالکل ٹھیک ہے بے شک کم ہمتی اور شک کی کوئی دوا نہیں
کاش وقت مجھے فرصت دیتا تو میں آپ کے ساتھ چلتا کیونکہ میرا شمار بھی جھلوں میں ہوتا ہے لیکن افسوس وقت اجازت نہیں دیتا
آپ کے اگلے مشن کے لئے دعا گو ہوں اللہ جی آپ کو ہمت و حوصلہ اور سازگار حالات بہم فرمائیں آمین:star1:
Comment
Comment