میرے وطن کے عظیم لوگو
یہ مانا مشکل بہت یہ دن ہیں
یہ مانا، رستے بہت کٹھن ہیں
یہ مانا سیل رواں ہے بپھرا
ہر ایک بستی کو اس سے خطرہ
مگر ذرا دل کو تھام رکھنا
صبر و ہمت تمام رکھنا
رب کی نصرت کی ہے یہ حکمت
بنا دے ہم کو پھر ایک ملّت
ہمیں ہی سب کچھ سنبھالنا ہے
قومی وحدت اجالنا ہے
دلوں سے نفرت نکالنا ہے
محبتوں میں ڈھالنا ہے
مگر جو کچھ ہیں غرض کے بندے
اجلے دامن اور کالے دھندے
انہیں صفوں سے نکالو لوگو
وطن کو جنت بنا لو لوگ
یہ مانا مشکل بہت یہ دن ہیں
یہ مانا، رستے بہت کٹھن ہیں
یہ مانا سیل رواں ہے بپھرا
ہر ایک بستی کو اس سے خطرہ
مگر ذرا دل کو تھام رکھنا
صبر و ہمت تمام رکھنا
رب کی نصرت کی ہے یہ حکمت
بنا دے ہم کو پھر ایک ملّت
ہمیں ہی سب کچھ سنبھالنا ہے
قومی وحدت اجالنا ہے
دلوں سے نفرت نکالنا ہے
محبتوں میں ڈھالنا ہے
مگر جو کچھ ہیں غرض کے بندے
اجلے دامن اور کالے دھندے
انہیں صفوں سے نکالو لوگو
وطن کو جنت بنا لو لوگ
Comment