Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

وادی کاغان

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • وادی کاغان

    وادی کاغان

    وادی کاغان، ضلع مانسہرہ، صوبہ سرحد کی ایک حسین وادی ہے جو اپنے قدرتی حسن کے باعث عالمگیر شہرت کی حامل ہے۔ پاکستان کے شمالی علاقوں میں واقع کئی معروف تفریحی و حسین مقامات اسی وادی میں واقع ہیں۔ 8 اکتوبر 2005ء کو آنے والے تباہ کن زلزلے سے اس وادی کو بھی نقصان پہنچایا۔ وادی کاغان کا نام کاغان نامی قصبے سے پڑا۔ دریائے کنہار اس وادی کے قلب میں بہتا ہے۔ یہ وادی 2134 میٹر سے درۂ بابوسر تک سطح سمندر سے 4173 میٹر تک بلند ہے اور 155 کلومیٹر پر پھیلی ہوئی ہے۔ یہاں کی آبادی پشتو اور اردو بخوبی جانتی ہے۔ یہ علاقہ جنگلات اور چراہ گاہوں سے اٹا ہوا ہے اور خوبصورت نظارے اس کو زمین پر جنت بناتے ہیں۔ یہاں 17 ہزار فٹ تک بلند چوٹیاں بھی واقع ہیں۔ جن میں مکڑا چوٹی اور ملکہ پربت شہرت کی حامل ہیں۔ پہاڑوں، ندی نالوں، جھیلوں، آبشاروں، چشموں اور گلیشیئروں کی یہ وادی موسم گرما (مئی تا ستمبر) میں سیاحوں کی منتظر رہتی ہے۔ مئی میں یہاں کا زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 11 اور کم از کم 3 درجہ سینٹی گریڈ رہتا ہے۔ جولائی کے وسط سے ستمبر کے آحتتام تک ناران سے درۂ بابوسر کا رستہ کھلا رہتا ہے۔ برسات اور موسم سرما میں وادی میں نقل و حمل مشکل ہو جاتی ہے۔ اس حسین وادی تک بالاکوٹ، ایبٹ آباد اور مانسہرہ سے باآسانی رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔ بالاکوٹ سے با آسانی بسوں یا دیگر ذرائع نقل و حمل سے کاغان یا ناران پہنچا جا سکتا ہے۔ بالاکوٹ سے ناران تک کے تمام راستے میں دریائے کنہار ساتھ ساتھ بہتا رہتا ہے اور حسین جنگلات اور پہاڑ دعوت نظارہ دیتے رہتے ہیں۔ راستے میں کیوائی، پارس، شینو، جرید اور مہانڈری کے حسین قصبات بھی آتے ہیں۔ شوگران کا حسین تفریحی مقام بھی وادی کاغان میں واقع ہیں جہاں کی معروف سری اور پائے جھیلیں اور مکڑا چوٹی کا نظارہ زندگی کے ناقابل فراموش نظاروں میں سے ایک ہوتا ہے۔

    جھیل لولوسر


    پاکستان کی خوبصورت ترین جھیلوں میں سے ایک سیف الملوک بھی اسی وادی میں واقع ہے جو ناران سے صرف 6 کلومیٹر کے فاصلے پر سطح سمندر سے 10 ہزار 500 فٹ کی بلندی پر واقع ہے۔ جبکہ سیف الملوک سے چند کلومیٹر کے فاصلے پر پہاڑوں میں حسین آنسو جھیل بھی واقع ہے۔ ناران سے بابوسر ٹاپ کی جانب جاتے ہوئے ایک اور حسین جھیل لولوسر واقع ہے۔







  • #2
    Re: وادی کاغان

    mahsh ALLAH NICE POST

    I Have Green Blood In My Veins Because I Am a Pakistani


    Comment


    • #3
      Re: وادی کاغان

      khubsurat sharing:thmbup:

      Comment


      • #4
        Re: وادی کاغان

        awesome sharing Nadi :rose
        شاہ حسین جیہناں سچ پچھاتا' کامل عِشق تیہناں دا جاتا

        Comment


        • #5
          Re: وادی کاغان

          buht shouq hai me ko Kaghan janay kaaa:)
          Last edited by *Rida*; 12 May 2012, 12:52.
          For New Designers
          وَ بَارِکْ لِيْ فِيْمَا أَعْطَيْتَ

          Comment

          Working...
          X