Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

پاكستان كا نام تجويز كرنے والے ايك مخلص سی

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • پاكستان كا نام تجويز كرنے والے ايك مخلص سی

    پاكستان كا نام تجويز كرنے والے ايك مخلص سیاستدان

    چودھری رحمت علی

    چودھری رحمت علی پاكستان كا نام تجويز كرنے والے ايك مخلص سیاستدان۔

    ابتدائی زندگی
    چودھری رحمت علی 16نومبر1897کو مشرقی پنجاب کےضلع ہوشیار پور کےگائوں مو ہراں میں ایک متوسط زمیندار جناب حاجی شاہ کےہاں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم انہوں نےایک مکتب سےحاصل کی جو ایک عالم دین چلا رہےتھے۔میٹرک اینگلو سنسکرت ہائی اسکول جالندھر سےکیا۔ 1914میں مزید تعلیم کےلئےلاہور تشریف لائےانہوں نےاسلامیہ کالج لاہور میں داخلہ لیا ۔


    عملی زندگی
    1915میں اسلامیہ کالج میں بزم شبلی کی بنیاد رکھی کیونکہ وہ مولانا شبلی سےبہت متاثر تھےاور پھر اس کےپلیٹ فارم سے1915میں تقسیم ہند کا نظریہ پیش کیا۔ 1918میں بی اےکرنےکےبعد جناب محمد دین فوق کےاخبار کشمیر گزٹ میں اسسٹنٹ ایڈیٹر کی حیثیت سےاپنےکیئریر کا آغاز کیا۔ 1928میں ایچی سن کالج میں اتالیق مقرر ہوئے۔کچھ عرصہ بعد انگلستان تشریف لےگئےجہاں کیمبرج اور ڈبلن یونورسٹیوں سےقانون اور سیاست میں اعلیٰ ڈگریاں حاصل کیں۔


    لفظ پاکستان
    اس طرح 1933میں انہوں نےبرصغیر کےطلباءپر مشتمل ایک تنظیم پاکستان نیشنل لبریشن موومنٹ کےنام سےقائم کی ۔ذہن میں رکھئےگا 1933 میں۔اسی سال چودھری رحمت علی نےدوسری گول میز کانفرنس کےموقع پر اپنا مشہور کتابچہ Now or Never۔۔اب یا کبھی نہیں۔۔۔شائع کیا جس میں پہلی مرتبہ لفظ پاکستان استعمال کیا گیا۔ 1935میں انہوں نےکیمبرج سےایک ہفت روزہ اخبار نکالا جس کا نام بھی پاکستان تھا۔ چودھری رحمت علی 23مارچ کو آل انڈیا مسلم لیگ کےچونتیسویں سالانہ اجلاس میں لاہور تشریف لانا چاہتےتھےلیکن چند روز قبل خاکساروں کی فائرنگ کی وجہ سےاس وقت کےوزیر اعلیٰ پنجاب جناب سکندر حیات نےچودھری رحمت علی کےپنجاب میں داخلےپر پابندی عائد کر دی ۔


    انتقال
    29جنوری1951 کو وہ نمونیہ میں مبتلا ہو کر شدید بیماری کی حالت میں انگلستان کےایک مقامی نرسنگ ہوم میں داخل ہو گئےلیکن صحت یاب نہ ہو سکے اور 3فروری1951کو اپنےخالق حقیقی سےجا ملی۔ چودھری رحمت علی کا جسد خاکی انگلستان کےشہر کیمبرج کےقبرستان میں امانتاً دفن ہے۔
    [FONT="Arial Black"]Mr. Khalil How much Fake IDs would you make in Pegham... ?

    See you Real Face in here 372-shed

    Muhammad Khalil's Real Face [/FONT]
Working...
X