Mani Aik Nafees Tareen Insaan..Jis Na Haq ka Leay Hans ka Jaan Di thi Par kabi Talwar Ka zor pa Apnay Mazhab Ka Nahii Phyalya..Mani sir ta Paa Shareef Ulnafs tha Na Bucho ko Qatal keya Na Aurto ko Londia Aur mardoko ghulam banya..haq ka leay Zulam Uthay,,AIk choti c Tehreer Mani Ka leay...
Professor Baytaab Tabaani
مانی ابن حماد
مانی٢١٥ میں بابل بابل میں پیدا ہوا۔۔وہ ایرانی نژاد تھا اور ابتدائے عمر میں زردشت کے مذہب کا ایک پیشوا تھا۔۔اس نے مجوسیت بدھ مت اور اور عیسائیت میں مطابقت پیدا کر نے کی کوشش کی اور ایک نیا مذہب مرتب کیا جیسے اسی کے نام پہ مانویت کہا جاتا ہے۔۔وہ زردشت گوتم بدھ اور عیسیٰ تینوں کو نبی سمجھتا تھا لیکن یہودیوں کے انبیا کا منکر تھا۔عرب مورخ یعقوبی اس کی تعلیمات کا کا ذکر کرتے ہوئے لکھتا ہے
مانی ابن حماد شاپور ابن اردشیر کے عہد میں ظاہر ہوا اس نے شاہ پور کے )زردشتی) مذہب کو باطل ٹھہرایا اور اپنی تعلیم ثنویت کی طرف بلایا۔۔اور شاہ پور مائل بھی گیا۔۔۔۔مانی کہتا تھا کہ کائنات مییں متصرف ازلی او ابدی عناصر دو ہیں نور اور ظلمت۔۔۔خالق دو ہیں خالق شر اور خالق خیر۔۔نور و ظلمت میں سے ہر ایک پانچ صفات ہینی رنگ بو ذائقہ لمس اور صوت سے متصف ہے انہیں کے ذریعے وہ سنتے دیکھتے اور علم حاصل کرتے ہیں۔جو کچھ اچھا اور مفید ہے اس کا منبع نور ہے اور جو کچھ برا اور مضر ہے اس کا منبع شر ہے،،ابتدا میں یہ دونوں عناصر الگ الگ تھے اور بعد میں ایک دوسرے سے مل گئے اور اس کا ثبوت یہ ہے پہلے کچھ نہ تھا بعد میں حوادث کا وجود ہونے لگا۔۔ظلمت کی طرف سے اس آمیزیش کی ابتدا ہوئی کیوں کہ وہ ایک دوسرے سے اس طرح متصل تھے جیسے سایہ اور دھوپ۔۔اس کا ثبوت یہ ہے کہ کسی چیز کو دوسری چیز کے بغیر وجود میں لانا ممکن نہیں۔آمیزیش کی ابتدا ظلمت کی طرف سے ہوئی سبسب یہ ہے کہ ظلمت و نور کی آمیزیش نور کے لیے مضر تھی۔نامکن ہے کہ ابتدا نور نے کی ہو کنوکہ نور فطرتا خیر ہے۔۔اس بات کی شہادت کے خیر و شر دونوں ازلی و ابدی ہیں اس سے ملتی ہے کہ ایک شے کا وجود تسیلم کیا جائے تو اس سے متضاد دفعال پیدا نہیں کئے جاسکتے مثلا آگ گرم اور جلتی ہوئی چیز ہے اس لیے وہ چیزوں کو ٹھںدا نہیں کر سکتی۔۔جو شے باعث خیر ہو وہ شر پیدا نہیں کر سکتی اور جو باعث شر ہے وہ خیر پیدا نہیں کر سکتی۔۔۔اس کا ثبوت دونوں عناصر زندہ اور عامل ہییں یہ ہے کہ خیر ایک کا نتیجہ اور شر دوسرے کا۔۔۔
زردشت اور مانی دونوں کی الہیات ثنویاتی ہیں لیکن ایک فرق ایسا ہے جس نے دونوں میں بعد المشرقین پیدا کر دیا ہے۔۔۔زردشت کے خیال میں دونوں ابتدائی ارواح فعال ہیں جبکہ مانی کے ہاں قوت نور منفعل ہے۔۔۔
جاری ہے
Comment