Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

مریخ پر ناسا کا Opportunity rover

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • مریخ پر ناسا کا Opportunity rover



    مریخ پر ناسا کا Opportunity rover شدید طوفان کا مقابلہ کر رہا ہے

    مریخ پر اگرچہ پانی نہیں ہے اور بادل نہیں گرجتے اور برستے، لیکن مریخ پر ہوا موجود ہے اگرچہ اس کا دباؤ زمین پر ہوا کے دباؤ کے مقابلے میں بہت کم ہے - ہوا کے اس دباؤ کی وجہ سے مریخ پر جھکڑ بھی چلتے ہیں اور گردوغبار کے بادل بعض اوقات پورے آسمان پر چھا جاتے ہیں - ناسا کا رووَر جو کہ مریخ پر تقریباً پندرہ سال سے موجود ہے آج کل ایک شدید طوفان کی زد میں ہے - اس طوفان کی وجہ سے آسمان پر گرد کے اتنے گہرے بادل ہیں کہ کئی دنوں سے سورج نہیں نکلا - چونکہ رووَر سولر پینل سے بجلی پیدا کرتا ہے اس لیے اس کی بیٹری اب اتنی لو ہو چکی ہے کہ اس نے ,,اپنے آپ کو شٹ ڈاؤن کر دیا ہے اور پچھلے 14 دن سے ناسا کے انجینیئرز کی کالوں کا جواب نہیں دے رہا - ضروری نہیں کہ اس کا مطلب یہی ہو کہ رووَرمستقل طور پر ناکارہ ہو چکا ہے لیکن اس کا امکان موجود ہے کہ اب دوبارہ کبھی نہ جاگے

    یاد رہے کہ رووَرکا مشن صرف 90 دن کا تھا چنانچہ اسے 90 دن کام کرنے کے لیے ہی ڈیزائن کیا گیا تھا لیکن یہ پندرہ سال سے مسلسل مریخ پر


    ریسرچ کر رہا ہے اور ڈیٹا زمین پر بھیج رہا ہے





    Click image for larger version

Name:	_102007925_1024px-nasa_mars_rover.jpg
Views:	21
Size:	52.7 KB
ID:	4287477

    :(
Working...
X