Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

ایک دنیا ہے اکیلی تو ہی تنہا کیا ہے

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • ایک دنیا ہے اکیلی تو ہی تنہا کیا ہے


    وحشتیں کیسی ہیں خوابوں سے الجھتا کیا ہے
    ایک دنیا ہے اکیلی تو ہی تنہا کیا ہے


    داد دے ظرف سماعت تو کرم ہے ورنہ
    تشنگی ہے مری آواز کی نغمہ کیا ہے


    بولتا ہے کوئی ہر آن لہو میں میرے
    پر دکھائی نہیں دیتا یہ تماشا کیا ہے


    جس تمنا میں گزرتی ہے جوانی میری
    میں نے اب تک نہیں جانا وہ تمنا کیا ہے


    یہ مری روح کا احساس ہے آنکھیں کیا ہے
    یہ مر ی ذات کا آئینہ ہے چہرہ کیا ہے


    کاش دیکھو کبھی ٹوٹے ہوئے آئینوں کو
    دل شکستہ ہو تو پھر اپنا پرایا کیا ہے


    زندگی کی اے کڑی دھوپ بچا لے مجھ کو
    پیچھے پیچھے یہ مرے موت کا سایہ کیا ہے
    :(
Working...
X