Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

اب تُو ہو کسی رنگ میں ظاہر تو مجھے کیا

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • اب تُو ہو کسی رنگ میں ظاہر تو مجھے کیا

    اب تُو ہو کسی رنگ میں ظاہر تو مجھے کیا
    ٹھہرے ترے گھر کوئی مسافر تو مجھے کیا

    ویرانۂ جاں کی جو فضا تھی سو رہے گی
    چہکے کسی گلشن میں وہ طائر تو مجھے کیا

    وہ شمّع مرے گھر میں تو بے نور ہی ٹھہری
    بازار میں وہ جنس ہو نادر تو مجھے کیا

    وہ رنگ فشاں آنکھ وہ تصویر نما ہاتھ
    دکھلائیں نئے روز مناظر تو مجھے کیا

    مَیں نے اُسے چاہا تھا تو چاہا نہ گیا مَیں
    چاہے مجھے اب وہ مری خاطر تو مجھے کیا

    دنیا نے تو جانا کہ نمو اس میں ہے میری
    اب ہو وہ مری ذات کا منکر تو مجھے کیا

    اِک خواب تھا اور بجھ گیا آنکھوں ہی میں اپنی
    اب کوئی پکارے مرے شاعر تو مجھے کیا

    عبید اللّہ علیم
    شاہ حسین جیہناں سچ پچھاتا' کامل عِشق تیہناں دا جاتا

  • #2
    Re: اب تُو ہو کسی رنگ میں ظاہر تو مجھے کیا

    اسلام علیکم
    واووو عبید اللہ علیم کی بہت ہی شاندار نظم شئیر کی ہے آپ نے
    یہ نظم آپ کے اعلی زوق کی بھی ترجمان ہے،شعر پڑھ ہر کوئی لیتا ہےلیکن اسےسمجھتا کوئی کوئی ہے۔اور جو سمجھتا ہے پھر اُس کی کوشش ہوتی ہے کہ اس عمدہ تحریر سے دوسروں کو بھی روشناس کروایا جائے ۔
    آپ کی اس عمدہ شئیرنگ کا بہت بہت شکریہ
    اللہ جی آپ کو شاد رکھیں آباد رکھیں آمین
    Last edited by S.Athar; 28 December 2010, 19:34.
    :star1:

    Comment

    • #3
      Re: اب تُو ہو کسی رنگ میں ظاہر تو مجھے کیا

      : )

      Comment

      • #4
        Re: اب تُو ہو کسی رنگ میں ظاہر تو مجھے کیا

        Originally posted by ummid View Post
        : )

        اِک مسکراہٹ چہرے پہ سجائے

        لو آج ہم اپنا آپ دکھلاتے نہیں

        ;-)
        شاہ حسین جیہناں سچ پچھاتا' کامل عِشق تیہناں دا جاتا

        Comment

        • #5
          Re: اب تُو ہو کسی رنگ میں ظاہر تو مجھے کیا

          Originally posted by S.A.Z View Post
          اسلام علیکم
          واووو عبید اللہ علیم کی بہت ہی شاندار نظم شئیر کی ہے آپ نے
          یہ نظم آپ کے اعلی زوق کی بھی ترجمان ہے،شعر پڑھ ہر کوئی لیتا ہےلیکن اسےسمجھتا کوئی کوئی ہے۔اور جو سمجھتا ہے پھر اُس کی کوشش ہوتی ہے کہ اس عمدہ تحریر سے دوسروں کو بھی روشناس کروایا جائے ۔
          آپ کی اس عمدہ شئیرنگ کا بہت بہت شکریہ
          اللہ جی آپ کو شاد رکھیں آباد رکھیں آمین
          waalikum asslam
          افففففففففففففففففففف اطہر جی اسکو غزل کہتے ہیں غزل
          :hathora

          بہت شکریہ آپکو پسند آئی غزل
          شاہ حسین جیہناں سچ پچھاتا' کامل عِشق تیہناں دا جاتا

          Comment

          Working...
          X