Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

یہ عیش و طرب کے متوالے

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • یہ عیش و طرب کے متوالے

    یہ عیش و طرب کے متوالے بیکار کی باتیں کرتے ہیں
    پائل کے غموں کا علم نہیں جھنکار کی باتیں کرتے ہیں
    ناحق ہے ہوس کہ بندوں کو نظارہِ فطرت کا دعوٰی
    آنکھوں میں نہیں ہے بیتابی دیدار کی باتیں کرتے ہیں
    کہتے ہیں انہی کو دشمنِ دل نام انہی کا ناصح ہے
    وہ لوگ جو رہ کر ساحل پر منجھدار کی باتیں کرتے ہیں
    پہنچے ہیں جو اپنی منزل پر ان کو تو نہیں کچھ نازِ سفر
    چلنے کا جنہیں مقدور نہیں رفتار کی باتیں کرتے ہیں
    tumharey bas mein agar ho to bhool jao mujhey
    tumhein bhulaney mein shayid mujhey zamana lagey

  • #2
    Re: یہ عیش و طرب کے متوالے

    واووو بہت ہی عمدہ انتخاب
    شئیر کرنے کا شکریہ
    :star1:

    Comment

    Working...
    X