آنکھ نے بات کی لب سے پہلے
اور چاہا تجھے سب سے پہلے
اب تو حاصل کے سوا کچھ بھی نہیں
ورنہ کیا حسن تھا اب سے پہلے
کون بے وجہ نمو پاتا ہے
کیا مسّبب تھا سبب سے پہلے
منہ لگایا تو وہ گستاخ ہُوا
ورنہ ملتا تھا ادب سے پہلے
کون سے رنگ میں شدّت تھی ظفر
اُس کے چہرے پہ غضب سے پہلے
اور چاہا تجھے سب سے پہلے
اب تو حاصل کے سوا کچھ بھی نہیں
ورنہ کیا حسن تھا اب سے پہلے
کون بے وجہ نمو پاتا ہے
کیا مسّبب تھا سبب سے پہلے
منہ لگایا تو وہ گستاخ ہُوا
ورنہ ملتا تھا ادب سے پہلے
کون سے رنگ میں شدّت تھی ظفر
اُس کے چہرے پہ غضب سے پہلے
Comment