Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

ڈھل گیا چاند، گئی رات، چلو سو جائیں

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • ڈھل گیا چاند، گئی رات، چلو سو جائیں

    ڈھل گیا چاند، گئی رات، چلو سو جائیں
    ہوچکی اُن سے ملاقات،چلو سو جائیں

    اب کہاں گونچ فضا میں کسی شہنائی کی
    لُٹ گئی آس کی بارات،چلو سو جائیں

    لوگ اقرار وفا کرکے بُھلا دیتے ہیں
    یہ نہیں کوئی نئی بات،چلو سو جائیں

    اتنے چھینٹوں سے بھی دھویا نہ گیا داغِ الم
    کیا کہے گی ہمیں برسات،چلو سو جائیں

    شام ہوتی تو کسی جام سے جی بہلاتے
    بند ہے اب تو خرابات،چلو سو جائیں

    جو ہے بیدار یہاں اس پہ ہے جینا بھاری
    مار ڈالیں گے یہ حالات ،چلو سو جائیں

    تم سے کیا کچھ نہ کہا ہم نے سرِشام قتیلؔ
    آخرِشب نہ ملو ہاتھ ،چلو سو جائیں
    اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
    اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

Working...
X