Bohat pyari ghazal aur Ghulam Ali ney gaee bhi bohat achhi hai :)
یہ معجزہ بھی محبت کبھی دکھائے مجھے
کہ سنگ تجھ پہ گرے اور زخم آئے مجھے
برنگ عود ملے گی اسے میری خوشبو
وہ جب بھی چاہے بڑے شوق سے جلائے مجھے
وہ مہرباں ہے تو اقرار کیوں نہیں کرتا
وہ بدگماں ہے تو سو بار آزمائے مجھے
میں اپنے پاؤں تلے روندتا ہوں سائے کو
بدن میرا ہی سہی دوپہر نہ بھائے مجھے
میں گھر سے تری تمنا پہن کے جب نکلوں
برہنا شہر میں کوئی نظر نہ آئے مجھے
وہی تو سب سے زیادہ ہے نقطہ چیں میرا
جو مسکرا کے ہمیشہ گلے لگائے مجھے
میں اپنے دل سے نکالوں خیال کس کس کا
جو تو نہیں تو کوئی اور یاد آئے مجھے
زمانہ درد کے صحرا تک آج لے آیا
گزار کر تیری زلفوں کے سائے سائے مجھے
وہ میرا دوست ہے سارے جہاں کو ہے معلوم
دغا کرے وہ کسی سے تو شرم آئے مجھے
میں اپنی ذات میں نیلام ہو رہا ہوں قتیل
غمِ حیات سے کہ دو خرید لائے مجھے
کہ سنگ تجھ پہ گرے اور زخم آئے مجھے
برنگ عود ملے گی اسے میری خوشبو
وہ جب بھی چاہے بڑے شوق سے جلائے مجھے
وہ مہرباں ہے تو اقرار کیوں نہیں کرتا
وہ بدگماں ہے تو سو بار آزمائے مجھے
میں اپنے پاؤں تلے روندتا ہوں سائے کو
بدن میرا ہی سہی دوپہر نہ بھائے مجھے
میں گھر سے تری تمنا پہن کے جب نکلوں
برہنا شہر میں کوئی نظر نہ آئے مجھے
وہی تو سب سے زیادہ ہے نقطہ چیں میرا
جو مسکرا کے ہمیشہ گلے لگائے مجھے
میں اپنے دل سے نکالوں خیال کس کس کا
جو تو نہیں تو کوئی اور یاد آئے مجھے
زمانہ درد کے صحرا تک آج لے آیا
گزار کر تیری زلفوں کے سائے سائے مجھے
وہ میرا دوست ہے سارے جہاں کو ہے معلوم
دغا کرے وہ کسی سے تو شرم آئے مجھے
میں اپنی ذات میں نیلام ہو رہا ہوں قتیل
غمِ حیات سے کہ دو خرید لائے مجھے
Comment