Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

umber bhar key ley ab to

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • umber bhar key ley ab to


    عُمر بھر کے لیے اب تو سوئی کی سوئی ہی معصوم شہزادیاں رہ گئیں
    نیند چنتے ہُوئے ہاتھ ہی تھک گئے وہ بھی جب آنکھ کی سوئیاں رہ گئیں
    لوگ گلیوں سے ہو کر گُزرتے رہے ، کوئی ٹھٹکا ، نہ ٹھہرا ، نہ واپس ہوا
    اَدھ کھُلی کھڑکیوں سے لگی ، شام سے راہ تکتی ہُوئی لڑکیاں رہ گئیں
    پاؤں چھُو کر پُجاری الگ ہو گئے ، نیم تاریک مندر کی تنہائی میں
    آگ بنتی ہُوئی تن کی نو خیز خوشبو سمیٹے ہُوئے دیویاں رہ گئیں
    وہ ہَوا تھی کہ کچّے مکانوں کی چھت اُڑ گئی ، اور مکیں لاپتہ ہو گئے
    اب تو موسم کے ہاتھوں خزاں میں اُجڑنے کو بس خواب کی بستیاں رہ گئیں
    آخرِ کار لو وہ بھی رخصت ہُوا، ساری سکھیاں بھی اب اپنے گھرکی ہوئیں
    زندگی بھر کو فن کار سے گفتگو کے لیے صرف تنہائیاں رہ گئیں
    شہرِ گُل ہَواؤں نے چاروں طرف ، اس قدر ریشمیں جال پھیلا دیے
    تھر تھراتے پروں میں شکستہ اُڑانیں سمیٹے ہُوئے تتلیاں رہ گئیں
    اجنبی شہر کی اوّلیں شام ڈھلنے لگی ، پُرسہ دینے جو آئے__گئے
    جلتے خیموں کی بجھتی ہُوئی راکھ پر بال کھولے ہُوئے بیبیاں رہ گئیں

    parveen shakir
    Hacked by M4mad_turk
    my instalgram id: m4mad_turk
Working...
X