Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

mousam ka azaab chal raha hai

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • mousam ka azaab chal raha hai


    موسم کا عذاب چل رہا ہے
    بارش میں گلاب جل رہا ہے
    پھر دیدہ و دل کی خیر یا رب!
    پھر ذہن میں خواب پل رہا ہے
    صحرا کے سفر میں کب ہوں
    تنہا ہمراہ سراب چل رہا ہے
    آندھی میں دُعا کو بھی نہ اُٹھا
    یوں دستِ گُلاب شل رہا ہے
    کب شہرِ جمال میں ہمیشہ
    وحشت کا عتاب چل رہا ہے
    زخموں پہ چھڑک رہا ہے خوشبو
    آنکھوں پہ گلاب مَل رہا ہے
    ماتھے پہ ہَوا نے ہاتھ رکھے
    جسموں کو سحاب جھل رہا ہے
    موجوں نے وہ دُکھ دیے بدن کو
    اب لمسِ حباب کَھل رہا ہے
    قرطاسِ بدن پہ سلوٹیں ہیں
    ملبوسِ کتاب ، گل رہا ہے


    parveen shakir
    Hacked by M4mad_turk
    my instalgram id: m4mad_turk
Working...
X