Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

wo to kushbo hai hawao main bikher jaye ga

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • wo to kushbo hai hawao main bikher jaye ga


    وہ تو خوشبو ہے ، ہواؤں میں بکھر جائے گا
    مسئلہ پھُول کا ہے ، پھُول کدھر جائے گا
    ہم تو سمجھے تھے کہ اِک زخم ہے ، بھر جائے گا
    کیا خبر تھی کہ رگِ جاں میں اُتر جائے گا
    وہ ہواؤں کی طرح خانہ بجاں پھرتا ہے
    ایک جھونکا ہے جو آئے گا، گُزر جائے گا
    وہ جب آئے گا تو پھر اُس کی رفاقت کے لیے
    موسمِ گُل مرے آنگن میں ٹھہر جائے گا
    آخرش وہ بھی کہیں ریت پہ بیٹھی ہو گی
    تیرا یہ پیار بھی دریا ہے ، اُتر جائے گا
    مجھ کو تہذیب کے برزخ کا بنایا وارث
    جُرم یہ بھی مرے اجداد کے سر جائے گا


    parveen shakir
    Hacked by M4mad_turk
    my instalgram id: m4mad_turk
Working...
X