Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

شوقِ رقص سے جب تک اُنگلیاں نہیں کُھلتیں

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • شوقِ رقص سے جب تک اُنگلیاں نہیں کُھلتیں



    شوقِ رقص سے جب تک اُنگلیاں نہیں کُھلتیں
    پاؤں سے ہواؤں کے ، بیڑیاں نہیں کُھلتیں

    پیڑ کو دُعادے کر کٹ گئی بہاروں سے
    پُھول اِتنے بڑھ آئے ، کھڑکیاں نہیں کھلتیں

    پُھول بن کی سیروں میں اور کون شامل تھا
    شوخی صبا سے تو بالیاں نہیں کُھلتیں

    حُسن کو سمجھنے کو عُمر چاہیے ، جاناں
    دو گھڑی کی چاہت میں لڑکیاں نہیں کُھلتیں

    کوئی موجہ شیریں چُوم کر جگائے گی
    سُورجوں کے نیزوں سے سیپیاں نہیں کُھلتیں

    ماں سے کیا کہیں گی دُکھ ہجر کا ، کہ خودپر بھی
    اِتنی چھوٹی عُمروں کی بچیاں نہیں کھلتیں

    شاخ شاخ سرگرداں ، کس کی جستجو میں ہیں
    کون سے سفر میں ہیں ، تتلیاں نہیں کُھلتیں

    آدھی رات کی چپ میں کس کی چاپ اُبھرتی ہے
    چھپ پہ کون آتا ہے ، سیڑھیاں نہیں کُھلتیں

    پانیوں کے چڑھنے تک حال کہہ سکیں اور پھر
    کیا قیامتیں گزریں ، بستیاں نہیں کُھلتیں

    پروین شاکر
    Hacked by M4mad_turk
    my instalgram id: m4mad_turk
Working...
X