Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

اب کے میں روضۂ سرکار سے ہو آیا ہوں

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • اب کے میں روضۂ سرکار سے ہو آیا ہوں

    اب کے میں روضۂ سرکار سے ہو آیا ہوں
    اتنا خوش بخت کہ دربار سے ہو آیا ہوں
    اتنا سبزہ ہے طراوت نہیں جاتی دل سے
    میں مدینے کے چمن زار سے ہو آیا ہوں
    اب کوئی ایک بھی منظر نہ جچے آنکھوں میں
    آپ کے کوچہ و بازار سے ہو آیا ہوں
    ایک غنچہ بھی سر_شاخ_ تکلّم نہ کھلے
    جانے کس عالم_ اسرار سے ہو آیا ہوں
    کاسۂ چشم مناظر سے بھرا ہے باسط
    جب سے میں قریۂ انوار سے ہو آیا ہوں
    (سلمان باسط)
    اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
    اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

Working...
X