نعت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
جنہیں حرا میں خدا کے حسیں اشار ے ہوئے
وہی رسول مکرم نبی ہمارے ہوئے
یہ مہرو ماہ یہ انجم یہ روشنی کے سفیر
خدا نے آپکے صدقات ہیں اتارے ہوئے ۔
چمک رہے تھے مگر خود پہ اعتماد نہ تھا
ستارے آپ کے قدموں ہی سے ستارے ہوئے
خدا کرے کہ مری عمر میں نہ ہوں شامل
جو لمحے آپ سے غفلت میں ہیں گذارے ہوئے
جنہیں حرا میں خدا کے حسیں اشار ے ہوئے
وہی رسول مکرم نبی ہمارے ہوئے
یہ مہرو ماہ یہ انجم یہ روشنی کے سفیر
خدا نے آپکے صدقات ہیں اتارے ہوئے ۔
چمک رہے تھے مگر خود پہ اعتماد نہ تھا
ستارے آپ کے قدموں ہی سے ستارے ہوئے
خدا کرے کہ مری عمر میں نہ ہوں شامل
جو لمحے آپ سے غفلت میں ہیں گذارے ہوئے