Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

نبی اکرم شفیع اعظم دکھے دلوں کا پیام لے لو

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • نبی اکرم شفیع اعظم دکھے دلوں کا پیام لے لو

    نبی اکرم شفیع اعظم دکھے دلوں کا پیام لے لو
    تمام دنیا کے ہم ستائے کھڑے ہوئے ہیں سلام لے لو

    شکستہ کشتی ہے تیز دھارا نظر سے روپوش ہے کنارا
    نہیں کوئی ناخدا ہمارا خبر تو عالی مقام لے لو

    قدم قدم پہ ہے خوف رہزن زمیں بھی دشمن فلک بھی دشمن
    زمانہ ہم سے ہوا ہے بدظن تم ہی محبت سے کام لے لو

    کبھی تقاضاوفا کاہم سے کبھی مذاق جفا ہے ہم سے
    تمام دنیاخفا ہے ہم سے خبر تو عالی مقام لے لو

    یہ کیسی منزل پہ آ گئے ہیں نہ کوئی اپنا نہ ہم کسی کے
    تم اپنے دامن میں آج آقا تمام اپنے غلام لے لو

    یہ دل میں ارماں ہے اپنے طیب مزاراقدس پہ جاکے اک دن
    سناؤں ان کومیں حال دل کا، کہوں میں ان سے سلام لے لو
    اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
    اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔


  • #2
    Re: نبی اکرم شفیع اعظم دکھے دلوں کا پیام لے لو

    Jazaka Allah khair

    Comment


    • #3
      Re: نبی اکرم شفیع اعظم دکھے دلوں کا پیام لے لو

      Masha Allah Great Work

      Comment

      Working...
      X