Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

جب بھی نا امید ہوا ہوں تو نے راہ دکھائی ہے

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • جب بھی نا امید ہوا ہوں تو نے راہ دکھائی ہے

    جب بھی نا امید ہوا ہوں تو نے راہ دکھائی ہے
    میرے خدا مجھ بے کس پر تیری کرم فرمائی ہے

    گل کا تبسم رنگ شفق اور اور یہ جھونکے پروائی کے
    اس دنیا کی ہر اک شے میں تیری ہی زیبائی ہے

    صبح کا منظر شام کی لالی اور دھنک کے سارے رنگ
    ہر اک شے میں جلوہ زیبا سب احسان خدائی ہے

    ساری مخلوقات سے برتر تو نے بنایا انسان کو
    تیری عطا کے کیا کہنے یہ تیری کرم فرمائی ہے

    تیرے سوا کوئی بھی نہیں ہے ماجد کا اس دنیا میں
    در در ٹھوکریں کھائیں تب یہ بات سمجھ میں آئی ہے

    (شاعر ماجد سرحدی)
    اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
    اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

Working...
X