تو جو اللہ کا محبوب ہوا، خوب ہوا
یا نبی، خوب ہوا، خوب ہوا، خوب ہوا
شبِ معراج یہ کہتے تھے فرشتے باہم
سخنِ طالب و مطلوب ہوا، خوب ہوا
حشرِ میں اُمتِ عاصی کا ٹھکانا ہی نہ تھا
بخشوانا تجھے مرغوب ہوا، خوب ہوا
تھا سبھی پیشِ نظر معرکہء کرب و بلا
صبر میں ثانی ایوب ہوا، خوب ہوا
داغ ہے روزِ قیامت مری شرم اس کے ساتھ
میں گناہوں سے جو محجوب ہوا، خوب ہو
یا نبی، خوب ہوا، خوب ہوا، خوب ہوا
شبِ معراج یہ کہتے تھے فرشتے باہم
سخنِ طالب و مطلوب ہوا، خوب ہوا
حشرِ میں اُمتِ عاصی کا ٹھکانا ہی نہ تھا
بخشوانا تجھے مرغوب ہوا، خوب ہوا
تھا سبھی پیشِ نظر معرکہء کرب و بلا
صبر میں ثانی ایوب ہوا، خوب ہوا
داغ ہے روزِ قیامت مری شرم اس کے ساتھ
میں گناہوں سے جو محجوب ہوا، خوب ہو