الٰہی میں تجھ سے دعا مانگتا ہوں
تو کر درگذر ہر خطاء، مانگتا ہوں
گناہگار ہوں میں خطا کار ہوں
اے غفار تیری عطاء مانگتا ہوں
اٹھا کر یہ خالی تیرے آگے جھولی
گدا گر ہوں تیرا گدا مانگتا ہوں
میں امراض دل سے پریشان ہو کر
اے شافی میں تجھ سے شفا مانگتا ہوں
مجھے قبر کی سختیوں سے بچا لے
میں رو رو یہی التجا مانگتا ہوں
تیرے خوف سے جو آنکھ میں پھیل جائے
میں قطرات کی وہ رِدا مانگتا ہوں
مجھے بھی شبستانِ جنت عطا کر
میں تجھ سے تیری ہر رضا مانگتا ہوں
تو کر درگذر ہر خطاء، مانگتا ہوں
گناہگار ہوں میں خطا کار ہوں
اے غفار تیری عطاء مانگتا ہوں
اٹھا کر یہ خالی تیرے آگے جھولی
گدا گر ہوں تیرا گدا مانگتا ہوں
میں امراض دل سے پریشان ہو کر
اے شافی میں تجھ سے شفا مانگتا ہوں
مجھے قبر کی سختیوں سے بچا لے
میں رو رو یہی التجا مانگتا ہوں
تیرے خوف سے جو آنکھ میں پھیل جائے
میں قطرات کی وہ رِدا مانگتا ہوں
مجھے بھی شبستانِ جنت عطا کر
میں تجھ سے تیری ہر رضا مانگتا ہوں