مُحمدؐ مظہرِ اسرارِ حق ہے کوئی کیا جانے،
شریعت میں یہ ہم سمجھے حقیقت میں خُدا جانے،
طریقِ عشق میں احمدؐ کو محبوبِ خُدا جانے،
حقیقت میں ظہور جلوۂ شانِ خُدا جانے،
کبھی ہم مُصطفٰیؐ جانے کبھی ہم مُجتبٰی جانے،
کبھی شمسُ الضُحٰی سمجھے کبھی بدرالدُجٰی جانے،
اِنھیں کو زیبِ بخشش تاجِ لولاک لما جانے،
کہ جن کی چشم میں ماذاغ کا سُرمہ لگا جانے،
عنائت کو تیری یا شاہ حق کی عطا جانے،
جو مرضی تیری پائی اُسے حق کی رضا جانے،
کبھی در کو تمہارے یانبیؐ دارُالشفا جانے،
کبھی ہر درد کا درماں تُمہاری خاکپا جانے،
بھلا کیا تاب ہی بیدم کہ شانِ مُصطفٰیؐ جانے،
سمجھ لے کیوں پریشاں ہے مُحمدؐ کو خُدا جانے،
"کلام; حضرت بیدم وارثیؒ"

Comment