Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

سارے حرفوں میں اک حرف، پیارا بہت اور یکتا بہت،

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • سارے حرفوں میں اک حرف، پیارا بہت اور یکتا بہت،

    سارے حرفوں میں اک حرف، پیارا بہت اور یکتا بہت،
    سارے ناموں میں اک نام ، سوہنا بہت اور ہمار ا بہت،

    اس کی شاخوں پر زمانو ں کے موسم بسیرا کریں،
    اک شجر جس کے دامن کا سایہ بہت اور گھنیرا بہت،

    ایک آہٹ کی تحویل میں ہیں زمیں آسماں کی حدیں،
    ایک آواز دیتی ہے پہرہ بہت اور گہرا بہت،

    جس دیے کی توانائی ارض و سما کی حرارت بنی،
    اس دیے کا ہمیں بھی حوالہ بہت اور اجالا بہت،

    میری بینا ئی سے اور میرے ذہن سے محو ہوتا نہیں،
    میں نے روئے محمد کو سوچا بہت اور چاہا بہت،

    میرے ہاتھوں سے اور میرے ہونٹوں سے خوشبو جاتی نہیں،
    میں نے اسم محمد کو لکھا بہت اور چوما بہت،

    بے یقین راستوں پر سفر کرنے والے مسافر سنو،
    بےسہاروں کا ہے اک سہارا بہت، کملی والا بہت،
    اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
    اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔


  • #2
    Re: سارے حرفوں میں اک حرف، پیارا بہت اور یکتا بہت،

    subhanAllah

    Comment

    Working...
    X