Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

درِ نبی پر پڑا رہوں گا پڑے ہی رہنے سے کام ہوگا

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • درِ نبی پر پڑا رہوں گا پڑے ہی رہنے سے کام ہوگا


    درِ نبی پر پڑا رہوں گا پڑے ہی رہنے سے کام ہوگا
    کبھی تو قسمت کھلے گی میری کبھی تو میرا سلام ہوگا

    خلافِ معشوق کچھ ہوا ہے نہ کوئی عاشق سے کام ہوگا
    خدا بھی ہو گا اُدھر ہی اے دِل جدھر وہ عالی مقام ہوگا

    کیے ہی جاؤں گا عرضِ مطلب,ملے گا جب تک نہ دل کا مطلب
    نہ شامِ مطلب کی صبح ہوگی نہ یہ فسانہ تمام ہو گا

    جو دل سے ہے مائلِ پیمبر یہ اُس کی پہچان ہےمقرر
    کہ ہر دم اُس بے نوا کے لب پر درود ہو گا سلام ہو گا

    اِسی توقع پہ جی رہا ہوں یہی تمنا جِلا رہی ہے
    نگاہِ لطف و کرم نہ ہوگی تو مجھ کو جینا حرام ہو گا

    اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
    اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

Working...
X