Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

اللہ اللہ یا اللہ ہو اللہ ہو کے ذکر کو وظیفہ اور ورد بنانا

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • اللہ اللہ یا اللہ ہو اللہ ہو کے ذکر کو وظیفہ اور ورد بنانا

    اللہ اللہ یا اللہ ہو اللہ ہو کے ذکر کو وظیفہ اور ورد بنانا

    اللہ تعالیٰ نے اپنے نبیﷺ کو بھیج کر قیامت تک کے لیے شریعت محمدیﷺ کو تمام ادیان میں واجب العمل اور ضروری قرار دیا ہے اور اسی طرح شریعت محمدیﷺ کے آجانے سے باقی تمام شریعتیں منسوخ ہوچکی ہیں۔ اللہ نے اپنے احکام کو لوگوں تک پہنچانے کے لیے نبی آخر الزماں محمدﷺ پر وحی نازل فرمائی او ریہ وحی جلی یعنی قرآن اور خفی یعنی حدیث کی صورت میں تھی۔
    احکام خداوندی بجا لانے کا مقصد اللہ کی رضا حاصل کرکے جنت کا حصول اور جہنم سے بچ جانا ہے اور اللہ تعالیٰ نے اپنی رضا کو اپنی اطاعت اور احکام پر عمل پیرا ہوجانے پر مشروط کیا ہے۔ اللہ کے احکام میں اس کے نبیﷺ پر ایمان لانا سب سے اہم اور مرکزی عمل ہے کیونکہ یہ وہ ہستی ہے کہ جس پر ایمان لاکر اور اس پر اعتماد کرکے اللہ کی پہچان اور اس کے احکام کی وصولی ہوسکتی ہے۔ اس لیے فرمایا:

    وما اتاکم الرسول فخذوہ ومانھا کم عنہ فانتھوہ (الحشر:7)
    ’’جو رسول تمہیں دے وہ لے لو اور جس چیز سے منع کرے اس سے باز آجاؤ‘‘

    یہاں نبﷺ کی اتھارٹی اور ان کے اوامر و نواہی کو سند اور اپنے حکم کے طور پر بیان کیا جارہا ہے کہ اس کی بات کو ماننا اصل میں میرا حکم ماننا ہے۔
    اسی طرح آپﷺ نے فرمایا:

    من عمل عملاً لیس علیہ أمرنا فھورد (صحیح بخاری کتاب الاعتصام باالکتاب والسنہ باب إذا اجتہد العامل أو الحاکم)
    ’’جس نے کوئی عمل کیا اور اس عمل پر ہمارا حکم نہیں وہ مردود ہے۔‘‘

    اذکار و ادعیہ بھی عبادت کا حصہ ہیں اگرچہ عام طور پر دعائیں نماز وغیرہ کے موقع کے علاوہ کسی بھی زبان اور الفاظ میں خرافات و ممنوعات سے بچتے ہوئے کی جاسکتی ہیں۔ اذکار اور وظائف کودعاؤں سے ذرا ہٹ کر حیثیت حاصل ہے کیونکہ یہ وہ الفاظ ہوتے ہیں جو انسان کے ورد زبان رہتے ہیں اور وہ کسی بچے کی طرح ہر وقت اسے زبان پر جاری رکھتا ہے۔ اصل میں یہ اس کی اس کے رب کے ساتھ سرگوشیاں اور مناجات ہوتی ہیں جو راز و نیاز کی صورت میں ہوتی رہتی ہیں۔
    لیکن شریعت نے اس پہلو کو بھی تشنہ نہیں چھوڑا او ریہ اذکار بھی اللہ کے رسولﷺ سے ثابت ہیں۔ مثلاًتمحید، تمجید اور استغفار وغیرہ کا ورد او ران کے علاوہ صبح شام کے اذکار جو کہ مسلمان کا رات دن کا وظیفہ بن جاتا ہے وہ سب اذکار اللہ کے رسولﷺ سے ماثور ہیں جنہیں ایک مسلمان کو ضرورت تھی۔

    اب اگر کوئی ایسے الفاظ جو کہ ورد کے طور پر زبان پر جاری رکھے اور وہ اللہ کے رسولﷺ سے منقول بھی نہ ہوں تو اس پر مسلسل عمل کرنا بدعت کی شکل اختیار کرجائے گا۔

    جس طرح کہ ہمارے دور میں کچھ لوگ اللہ اللہ یا اللہ ہو اللہ ہو کے ورد کو اپنا وظیفہ بناتے ہوئے ہر وقت زبان پر جاری رکھتے ہیں اور اس عمل کو لوگوں میں شائع بھی کررہے ہیں۔ اب اللہ اللہ کا مطلب کچھ بھی نہیں بنتا کہ سوائے اللہ تعالیٰ کے نام کے۔اسی طرح اللہ ہو اللہ ہو یعنی وہ اللہ ہے وہ اللہ ہے بھی اسی قبیل سے ہے۔کیونکہ یہاں بھی بات واضح نہیں ہے۔
    یاد رہے کہ اذکار ماثورہ کے ہر وظیفہ اور ورد کا مکمل معنی بنتا ہے مثلاً استغفراللہ (میں اللہ سے بخشش طلب کرتا ہوں) اللہ اکبر (اللہ بہت بڑا ہے) الحمدللہ (سب تعریفیں اللہ کے لیے ہیں) لیکن اللہ اللہ یا اللہ ہو اللہ ہو کا کیا مطلب ہے؟ یہ جملہ نہیں بنتا جس سے کوئی خبر یا درخواست کا پتہ چلے۔ اور دوسری طرف اس ورد میں مشغول ہونے سے وہ تمام اذکار جو ماثورہ ہیں سے انسان بے رغبتی اختیار کرلیتا ہے جس سے اس کی زندگی کے اعمال میں سنت اذکار کا تعطل آجاتا ہے۔لہٰذا اللہ اللہ یا اللہ ہو اللہ ہو کوبطور ورد اور وظیفہ اختیار کرنا کتاب و سنت اور سلف سے کہیں ثابت نہیں۔ اس سے اجتناب کرنا چاہیے اور ماثورہ وظائف کو اختیار کرنا چاہیے۔ ویسے بھی اگر ایک مسلمان اگر وظائف ماثورہ کو صحیح طور پر مکمل کرے تو اس کے پاس اتنا وقت کہاں بچے گا کہ وہ غیرماثورہ وظائف کی طرف توجہ دے۔

  • #2
    Re: اللہ اللہ یا اللہ ہو اللہ ہو کے ذکر کو وظیفہ اور ورد بنانا

    jazak Allah
    Allah hm sbko hidayat de or deen ki sahi samajh ata kre. ameen
    http://www.islamghar.blogspot.com/

    Comment

    • #3
      Re: اللہ اللہ یا اللہ ہو اللہ ہو کے ذکر کو وظیفہ اور ورد بنانا

      مجھے آپ سے ایک سوال پوچھنا ہے کہ آدم جو نے غلطی کی جوکہ سیدھا سادہ آدم کا اپنا فعل تھا اگر خدا اسے معاف کردیتے یا تنبیہ کرکے چھوڑ دیتے تو کیا حرج تھا؟
      اس کے بعد سزا دینی ہی تھی تو زمین پر بھیجنے کے بعد نسل آگے بڑھوانے کی کیا ضرورت تھی؟
      اب جن بچوں کو دنیا میں بھیجا گیا یعنی وہ مفت میں شکنجے میں آگئے یعنی گندم کے ساتھ گھن بھی پیسے؟
      اکثر لوگ کہتے ہیں یہ دنیا کائنات رسول اللہ کے لئے بنائی گئی مجھے پوچھنا ہے جب وہ آکر جا چکے ہیں تو دنیا ختم کیوں نہیں ہوتی آج چھ ارب انسانوں
      کو کیا دوزخ کے ایندھن کے لئے پیدا کیا اس بھی طرہ ہر روز لاکھوں اور ہر سال کروڑوں بچوں کے ڈھیر لگ رہے ہیں
      کہا جاتا ہے انسان کی اصلاح کے لئے نبی بھیجے گئے ایسے نبی جو آتےہی پچھلی شریعت منسوخ کردیتے جو نا مانے جھنمی ؟

      مجھے ایک پوچھنا ہے انڈیا کے دور دراز گاؤں کے ہندوں گھر میں ہندو بچہ پیدا ہوا جس نے ساری عمر اسلام کا نام نہیں سنا وہ مر کر کہاں جائے گا؟
      دوزخ؟ مگر کیوں اس نے تو اسلام کا نام ہی نہیں سنا
      جنت؟ مگر کیوں وہ مسلمان ہی نہیں تو جنت کیسی

      فنا؟ کیا اسے باقی جانوروں کی طرح فنا کردیا جائے گا؟

      ہے الف و لیلہ سی زندگی درپیش
      سو جاگتی ہوئی ، اک شہر زاد ہے دل میں

      Comment

      • #4
        Re: اللہ اللہ یا اللہ ہو اللہ ہو کے ذکر کو وظیفہ اور ورد بنانا

        Originally posted by Sub-Zero View Post

        آپ کی کیا حثیت ہے کہ آپ اللہ پر اعترض کر رھے ہیں

        وہی اللہ جس نے ہمیں پیدا کیا

        آپ نے پیدا ہونے سے پہلے اللہ سے سوال کیوں نہیں کیا

        Last edited by lovelyalltime; 22 July 2012, 19:42.

        Comment

        • #5
          Re: اللہ اللہ یا اللہ ہو اللہ ہو کے ذکر کو وظیفہ اور ورد بنانا

          Originally posted by lovelyalltime View Post
          آپ کی کیا حثیت ہے کہ آپ اللہ پر اعترض کر رھے ہیں

          وہی اللہ جس نے ہمیں پیدا کیا

          آپ نے پیدا ہونے سے پہلے اللہ سے سوال کیوں نہیں کیا

          میں نے کب کہا میری حیثیت ہے؟
          اگر مجھ سے پوچھا جاتا تو میں پیدا ہونے سے ہی انکار کردیتا جہاں آکر میں بری طرح پھنس گیا ہوں
          کیا میرے ہونے نے نا ہوتا تو کیا ہوتا

          کون سے دنیا کے کام رک جاتے کون سی زمین کی گردش رک جاتی
          *ہزاروں بچے پیدا ہوتے ہی مر جاتے ہیں ان میں میرا اضافہ کون سی قیامت ڈھا دیتا
          Last edited by Jamil Akhter; 22 July 2012, 21:27.
          ہے الف و لیلہ سی زندگی درپیش
          سو جاگتی ہوئی ، اک شہر زاد ہے دل میں

          Comment

          • #6
            Re: اللہ اللہ یا اللہ ہو اللہ ہو کے ذکر کو وظیفہ اور ورد بنانا

            :jazak:

            Comment

            • #7
              Re: اللہ اللہ یا اللہ ہو اللہ ہو کے ذکر کو وظیفہ اور ورد بنانا

              Originally posted by Sub-Zero View Post
              مجھے آپ سے ایک سوال پوچھنا ہے کہ آدم جو نے غلطی کی جوکہ سیدھا سادہ آدم کا اپنا فعل تھا اگر خدا اسے معاف کردیتے یا تنبیہ کرکے چھوڑ دیتے تو کیا حرج تھا؟
              اس کے بعد سزا دینی ہی تھی تو زمین پر بھیجنے کے بعد نسل آگے بڑھوانے کی کیا ضرورت تھی؟
              اب جن بچوں کو دنیا میں بھیجا گیا یعنی وہ مفت میں شکنجے میں آگئے یعنی گندم کے ساتھ گھن بھی پیسے؟
              اکثر لوگ کہتے ہیں یہ دنیا کائنات رسول اللہ کے لئے بنائی گئی مجھے پوچھنا ہے جب وہ آکر جا چکے ہیں تو دنیا ختم کیوں نہیں ہوتی آج چھ ارب انسانوں
              کو کیا دوزخ کے ایندھن کے لئے پیدا کیا اس بھی طرہ ہر روز لاکھوں اور ہر سال کروڑوں بچوں کے ڈھیر لگ رہے ہیں
              کہا جاتا ہے انسان کی اصلاح کے لئے نبی بھیجے گئے ایسے نبی جو آتےہی پچھلی شریعت منسوخ کردیتے جو نا مانے جھنمی ؟

              مجھے ایک پوچھنا ہے انڈیا کے دور دراز گاؤں کے ہندوں گھر میں ہندو بچہ پیدا ہوا جس نے ساری عمر اسلام کا نام نہیں سنا وہ مر کر کہاں جائے گا؟
              دوزخ؟ مگر کیوں اس نے تو اسلام کا نام ہی نہیں سنا
              جنت؟ مگر کیوں وہ مسلمان ہی نہیں تو جنت کیسی

              فنا؟ کیا اسے باقی جانوروں کی طرح فنا کردیا جائے گا؟

              Islam me aesi bohut si batein hain jinko hamari aqal tasleem nai kerti mager hamen manni perti hain Q k jo Allah pe yaqeen rakhta hai wo uski banayi Kaayenaat n uski her cheeez pe yaqeen rakhta hai.........

              Comment

              Working...
              X