فلک کے نظاروں زمیں کی بہارو سب عیدیں مناؤ حضورۖ آ گئے ہیں
اٹھو بے سہارو چلو غم کے مارو خبر یہ سناؤ حضورۖ آ گئے ہیں
انوکھا نرالا وہ ذیشان آیا وہ سارے رسولوں کا سلطان آیا
ارے بادشاہوں ارے کج کلاہو نگائیں جھکاؤ حضورۖ آ گئے ہیں
ہوا چار سو رحمتوں کا بسیرا اجالا اجالا سویرا سویرا
حلیمہ کو پہنچی خبر آمنہ کی میرے گھر میں آؤ حضورۖ آ گئے ہیں
فضاؤں میں جذبات ہیں مرحبا کے ہواؤں میں نغمات صل علی کے
درودوں کے گجرے سلاموں کے تحفے غلاموں سجاؤ حضورۖ آ گئے ہیں
سماں ہے ثنائے حبیبۖ خدا کا یہ میلاد ہے سرور انبیاءۖ کا
نبی کے گداؤ سب ایک دوسرے کو مبارک سناؤ حضورۖ آ گئے ہیں
کہاں میں ظہوری کہاں انکی باتیں کرم ہی کرم ہے یہ دن اور راتیں
جہاں پر بھی جاؤ یہی کہتے جاؤ حضورۖ آ گئے ہیں حضورۖ آ گئے ہیں
محمد علی ظہوری

Comment