Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

یقین کچھ بھی نہیں ہے، گمان کچھ بھی نہیں

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • یقین کچھ بھی نہیں ہے، گمان کچھ بھی نہیں


    نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ وسلم

    یقین کچھ بھی نہیں ہے، گمان کچھ بھی نہیں
    جو تو نہیں ہے تو سارا جہان کچھ بھی نہیں

    ترے ہی نام سے پہچان ہے مرے آقا ۖ
    وگرنہ اپنا تو نام و نشان کچھ بھی نہیں

    لبوں پہ نامِ محمد ۖ ہے زمزمہ پیرا
    ہمارے فکر کی ورنہ اُڑان کچھ بھی نہیں

    ترے ہی دم سے منوّر ہیں بام و در دل کے
    جو تو نہیں ہے مکیں تو مکان کچھ بھی نہیں

    تجھی سے پائی ہے، تہذیب آدمیّت نے
    وگرنہ خاک ہے یہ خاکدان، کچھ بھی نہیں

    یہ پیارا نام لہُو میں اگر نہیں ہے رواں
    یہ جسم کچھ بھی نہیں ہے، یہ جان کچھ بھی نہیں

    دل و زباں پہ رہے بس ہمیشہ صلِّ علیٰ
    وگرنہ سعد یہ دل اور زبان کچھ بھی نہیں


    سعداللہ شاہ
    u can't gain RESPECT by choice nor by requesting it... it is earned through your words & actions."

    :pr:

  • #2
    Re: یقین کچھ بھی نہیں ہے، گمان کچھ بھی نہیں

    اسلام علیکم
    ماشاءاللہ بہت ہی عمدہ نعت رسولﷺ سے بہرہ کیا ہے
    سعد اللہ شاہ بہت ہی اچھے شاعر ہیں اور ان کی شاعری موجودہ نسل کی ترجمان ہے اور حمدیا اور نعتیہ کلام اُن کی اپنے دین سے گہری وابستگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
    اللہ جی آپ کو شاد رکھیں آباد رکھیں آمین
    :star1:

    Comment


    • #3
      Re: یقین کچھ بھی نہیں ہے، گمان کچھ بھی نہیں

      Originally posted by *Hala* View Post

      subHaan Allah subHaan Allah

      kitnee KhoobSoorat na'at e rasool e maqbool hai
      Ismail Ajaz (Khayaal)

      muHabbatoN se muHabbat sameTne waalaa
      Khayaal aap kee maiHfil meN aaj phir aayaa

      Comment


      • #4
        Re: یقین کچھ بھی نہیں ہے، گمان کچھ بھی نہیں

        subhan ALLAH :rose
        شاہ حسین جیہناں سچ پچھاتا' کامل عِشق تیہناں دا جاتا

        Comment


        • #5
          Re: یقین کچھ بھی نہیں ہے، گمان کچھ بھی نہیں

          Jazaak Allah Kheir

          Comment

          Working...
          X