Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

جس کو بھی اسمِ محمدۖ کا نگینہ مل گیا

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • جس کو بھی اسمِ محمدۖ کا نگینہ مل گیا


    جس کو بھی اسمِ محمدۖ کا نگینہ مل گیا
    یوں سمجھ لو سارے عالم کا خزینہ مل گیا

    مشکلوں میں آپۖ کو جس نے پکارا یا نبی
    یوں لگا گرداب میں اس کو سفینہ مل گیا

    آبِ کوثر کی، سوا توقیر اُس دم ہو گئی
    جس گھڑی اُس میں محمدۖ کا پسینہ مل گیا

    محمدۖ کی چوکھٹ پہ سر اپنا جھکایا تو لگا
    ہم کو جنت کی طرف اِک اور زینہ مل گیا

    جب خیالوں میں ترے روضے کی جالی چوم لی
    یوں لگا، ہم کو تو گھر بیٹھے مدینہ مل گیا

    بدر کے میداں سے لے کے کربلا کے باب تک
    ہم کو جینے اور مرنے کا قرینہ مل گیا

    ناز کیوں اپنے مقدر پر نہ ہو ہم کو بتول
    پھر گناہوں کی تلافی کا مہینہ مل گیا
    u can't gain RESPECT by choice nor by requesting it... it is earned through your words & actions."

    :pr:

  • #2
    Re: جس کو بھی اسمِ محمدۖ کا نگینہ مل گیا

    ماشاءاللہ بہت ہی عمدہ نعت ہے اور یہ نعت ہی کیا جس تحریر میں ہمارے محمد صلی اللہ علیہ وآلیہ وسلم کا تزکرہ ہوگیا ہو تحریر ہی خوبصوت ہو جاتی ہے۔
    :star1:

    Comment

    Working...
    X