Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

پکارو یارسول اللہ صلی اللہ تعالٰی علیہ وآ 

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • پکارو یارسول اللہ صلی اللہ تعالٰی علیہ وآ 

    پکارو یارسول اللہ صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم

    پکارو یارسول اللہ یاحبیب اللہ
    پکارو یارسول اللہ یاحبیب اللہ

    نبی کا جھنڈا لے کر نکلو دنیا پر چھا جاؤ
    نبی کا جھنڈا امن کا جھنڈا گھر گھر میں لہراؤ
    پکارو یارسول اللہ یاحبیب اللہ
    پکارو یارسول اللہ یاحبیب اللہ

    خلد میں ہوگا ہمارا داخلہ اس شان سے
    یارسول اللہ کا نعرہ لگاتے جائیں گے
    یارسول اللہ کے نعرہ سے ہم کو پیار ہے
    جس نے یہ نعرہ لگایا اس کا بیڑہ پار ہے
    خاک ہو جائیں عدو جل کر مگر ہم تو رضا
    دم میں جب تک دم ہے ذکر ان کا سناتے جائیں گے
    حشر تک ڈالیں گے ہم پیدائش مولا کی دھوم
    مثل فارس نجد کے قلعے گراتے جائیں گے
    نعت خوانی موت بھی ہم سے چھڑا سکتی نہیں
    قبر میں بھی مصطفٰی کے گیت گاتے جائیں گے
    تم بھر کرکے ان کا چرچا اپنے دل چمکاؤ
    اونچے میں اونچا نبی کا جھنڈا گھر گھر میں لہراؤ
    پکارو یارسول اللہ یاحبیب اللہ
    پکارو یارسول اللہ یاحبیب اللہ

    یاحبیب کبریا اھلاً و سھلاً مرحبا
    مصطفٰی و مجتبٰی اھلاً و سھلاً مرحبا
    آگئے خیرالورٰی اھلاً و سھلاً مرحبا
    آئے شاہ انبیاء اھلاً و سھلاً مرحبا
    تم بھی کرکے ان کا چرچا اپنے دل چمکاؤ
    اونچے میں اونچا نبی کا جھنڈا گھر گھر میں لہراؤ
    پکارو یارسول اللہ یاحبیب اللہ
    پکارو یارسول اللہ یاحبیب اللہ

    مومنو وقت ادب ہے آمد محبوب رب ہے
    جائے آداب و طرب ہے آمد شاہ عرب ہے
    تاجدار انبیاء اھلاً و سھلاً مرحبا
    مظہر رب العلٰی اھلاً و سھلاً مرحبا
    آمنہ کے دلربا اھلاً و سھلاً مرحبا
    اے حلیمہ کے پیا اھلاً و سھلاً مرحبا
    تم بھی کرکے ان کا چرچا اپنے دل چمکاؤ
    اونچے میں اونچا نبی کا جھنڈا گھر گھر میں لہراؤ
    پکارو یارسول اللہ یاحبیب اللہ
    پکارو یارسول اللہ یاحبیب اللہ

    بدلیاں رحمت کی چھائیں بوندیاں رحمت کی آئیں
    اب مرادیں دل کی پائیں آمد شاہ عرب ہے
    تاجدار انبیاء اھلاً و سھلاً مرحبا
    مرسلیں کے پیشواء اھلاً و سھلاً مرحبا
    تم بھی کرکے ان کا چرچا اپنے دل چمکاؤ
    اونچے میں اونچا نبی کا جھنڈا گھر گھر میں لہراؤ
    پکارو یارسول اللہ یاحبیب اللہ
    پکارو یارسول اللہ یاحبیب اللہ

    ابر رحمت چھا گیا ہے کعبہ پہ جھنڈا گڑا ہے
    باب رحمت آج وا ہے آمد شاہ عرب ہے
    یا شہ ارض و سما اھلاً و سھلاً مرحبا
    سرور ہر دوسرا اھلاً و سھلاً مرحبا
    تم بھی کرکے ان کا چرچا اپنے دل چمکاؤ
    اونچے میں اونچا نبی کا جھنڈا گھرگھر میں لہراؤ
    پکارو یارسول اللہ یاحبیب اللہ
    پکارو یارسول اللہ یاحبیب اللہ

    آنے والا ہے وہ پیارا دونوں عالم کا سہارا
    کعبے کا چمکا ستارا آمد شاہ عرب ہے
    خلق کے حاجت روا اھلاً و سھلاً مرحبا
    اے میرے مشکل کشا اھلاً و سھلاً مرحبا
    تم بھی کرکے ان کا چرچا اپنے دل چمکاؤ
    اونچے میں اونچا نبی کا جھنڈا گھر گھر میں لہراؤ
    پکارو یارسول اللہ یاحبیب اللہ
    پکارو یارسول اللہ یاحبیب اللہ

    بیت اقصٰی باب کعبہ بر مکان آمنہ
    نصب پرچم ہو گیا اھلاً و سھلاً مرحبا
    چاند سا چمکاتے چہرہ نور برساتے ہوئے
    آگئے بدرالدجٰی اھلاً و سھلاً مرحبا
    آمنہ کے گھر میں آقا کی ولادت ہو گئی
    مرحبا صل علٰی اھلاً و سھلاً مرحبا
    جھک گیا کعبہ سبھی بت منہ کے بل اوندھے گرے
    دبدبہ آمد کا تھا اھلاً و سھلاً مرحبا
    سوئی قسمت جاگ اٹھی اور سب کی بگڑی بن گئی
    باب رحمت وا ہوا اھلاً و سھلاً مرحبا
    آتے ہی سجدے میں گر کر رب ہبلی امتی
    عرض حق سے کر دیا اھلاً و سھلاً مرحبا
    خوب جھوموں عاصیوں وہ مسکراتے آگئے
    شافع روز جزاء اھلاً و سھلاً مرحبا
    تم بھی کرکے ان کا چرچا اپنے دل چمکاؤ
    اونچے میں اونچا نبی کا جھنڈا گھر گھر میں لہراؤ
    پکارو یارسول اللہ یاحبیب اللہ
    پکارو یارسول اللہ یاحبیب اللہ

    قبر میں عطار کی آمد ہو جب سرکار کی
    ہو زباں پر یاخدا اھلاً و سھلاً مرحبا
    حشر میں عطار ان کو دیکھتے ہی بول اٹھے
    مرحبا یا مصطفٰی اھلاً و سھلاً مرحبا
    تم بھی کرکے ان کا چرچا اپنے دل چمکاؤ
    اونچے میں اونچا نبی کا جھنڈا
    عظمتوں والا نبی کا جھنڈا
    رفعتوں والا نبی کا جھنڈا
    برکتوں والا نبی کا جھنڈا
    سب سے پیارا نبی کا جھنڈا
    سب سے نرالا نبی کا جھنڈا گھر گھر میں لہراؤ
    پکارو یارسول اللہ یاحبیب اللہ
    پکارو یارسول اللہ یاحبیب اللہ

  • #2
    Re: پکارو یارسول اللہ صلی اللہ تعالٰی علیہ وآ*

    Originally posted by Nadia khan View Post
    پکارو یارسول اللہ صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم


    :jazak:
    ساقیا ہور پلا ہور پلا ہور پلا

    Comment


    • #3
      Re: پکارو یارسول اللہ صلی اللہ تعالٰی علیہ وآ&

      Jazzzak allah
      "Can you imagine what I would do if I could do all I can? "

      Comment


      • #4
        Re: پکارو یارسول اللہ صلی اللہ تعالٰی علیہ وآ&

        Jazzzak allah

        Comment


        • #5
          Re: پکارو یارسول اللہ صلی اللہ تعالٰی علیہ وآ*

          Originally posted by nadia khan View Post
          پکارو یارسول اللہ صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم


          پکارو یارسول اللہ یاحبیب اللہ
          محمد رسول اللہ

          ہمارا نعرہ رسالت محمد رسول اللہ اور تمہارا یا رسول اللہ ہمارے نعرے میں بھی رسول اللہ ہے اور تمہارے نعرے
          میں بھی مگر ہمارے نعرے میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہے اور تہمارے نعرے میں یا ہم نے محمد کو پسند کرلیا تم نے یا کو پسند کرلیا۔
          نعرہ رسالت محمد رسول اللہ علمایے دیوبند کا نعرہ ہے

          کسی یہودیوں ک ملک میں نعرہ رسالت یا رسول اللہ کہو گے یہودی سمجھیں گے کہ ہمارے بھائی ہیں اس لئے کہ موسی علیہ اسلام بھی اللہ کے رسول ہیں
          کسی عیسائیوں کے ملک میں نعرہ رسالت یا رسول اللہ لگاو گے تو عیسائی سمجھیں گے کہ ہمارے باھئی ہیں اس لئے کہ عیسی علیہ السلام بھی اللہ کے رسول ہیں*
          لیکن دنیا کہ جس کونے میں نعرہ رسالت محمد رسول اللہ کہو گے ساری دنیا سمجھ جائے گی کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی امت بیٹھی ہے کبھی لا الہ الا اللہ یا رسول اللہ کہہ کر مسلمان تو ہو کر دکھا تجھے بھی کلمہ کے جواب میں لاالہ الا اللہ محمد رسول اللہ کہہ کر ہمارے نعرے کی تائید کرنی پڑتی ہے۔۔۔۔۔

          Comment


          • #6
            Re: پکارو یارسول اللہ صلی اللہ تعالٰی علیہ وآ*

            Originally posted by Abudujana View Post
            نعرہ رسالت محمد رسول اللہ علمایے دیوبند کا نعرہ ہے

            واہ واہ بہت خوب جناب آپ توکمپنی کی مشہوری بڑی عمدہ کرلیتے ہیں
            :jazak:
            Last edited by aabi2cool; 28 February 2010, 18:58.
            ساقیا ہور پلا ہور پلا ہور پلا

            Comment


            • #7
              Re: پکارو یارسول اللہ صلی اللہ تعالٰی علیہ وآ*

              Originally posted by aabi2cool View Post
              واہ واہ بہت خوب جناب آپ توکمپنی کی مشہوری بڑی عمدہ کرلیتے ہیں
              :jazak:

              شرک وبدعت کی ضلالت سے انسانیت کو صراط مستقیم پر لانا میرے آقا مدنی صلی اللہ علیہ وسلم
              کی سنت رہی ہے
              اللہ رب العزت کی الوہیت وربوبیت کی کمپنی کی مشہوری کے لئے سوا لاکھ انبیای تشریف لائے
              میرے آقا مدنی صلی اللہ علیہ وسلم نےبطحی کی پہاڑی فاران کی چوٹی پر کھڑے ہو کر اسی کمپنی کی مشہوری کی دعوت فکر دی تھی
              نبی السیف صلی اللہ علیہ وسلم کے جانشین صحابہ کرام علیہم الرضوان نے اسی دعوت کی مشہوری کے لئے بدر و احد کے میدانوں کا رخ کیا تھا
              میرے بھائی چاہئے تو یہ تھا کہ اس دعوت پرغور کرتے
              چاہئے تو یہ تھا کہ اس دعوت پر اپنے فکرو نظر کے دریچے کھولتے
              لیکن افسوس دعوت پر تو آپ نے غور نہیں کیا دعوت دینے والے پر غور کیا
              یہ اپنے اپنے نصیب کی بات ہے
              کوئی لفظ محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) کو پسند کرتا ہے اور کوئی لفظ یا کو پسند کرتا ہے
              کوئی درود و سلام لاؤڈ اسپیکر پر پڑھٹا ہوا پورے شہر کا چکر لگاکر اپنے عشق رسول کے دعوی کی پبلسٹی کرتا ہے
              کوئی بدر و احد کے میدانوں کا رخ کرکے اپنے عشق رسول کا دعوی کرتا ہے
              کوئی حلوہ کو نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی پیاری سنت کہہ کر نوش کرتا رہتا ہے
              کوئی میدان جہاد میں شہادت کے جام کو نوش کرتا ہے
              نصیب اپنا اپنا



              Comment


              • #8
                Re: پکارو یارسول اللہ صلی اللہ تعالٰی علیہ وآ*

                اللہ رب العزت کی الوہیت وربوبیت کی کمپنی کی مشہوری کے لئے سوا لاکھ انبیای تشریف لائےمیرے آقا مدنی صلی اللہ علیہ وسلم نےبطحی کی پہاڑی فاران کی چوٹی پر کھڑے ہو کر اسی کمپنی کی مشہوری کی دعوت فکر دی تھی

                بے شک میرے آقا کریم مدنی سرکار صلی اللہ علیہ وسلم کی دعوت حق تو دعوت حق ہی ہے نہ کے نعوذ باللہ من ذالک کسی نام نہاد کمپنی کی اشتہاری مہم اور آپ کے علم شریف میں اضافے کے لیے یہ بھی بتلاتا چلوں کہ فاران کی چوٹیوں سے طلوع ہونے والے اس نور حق کا ٹھیکہ کسی نام نہاد دیو بند نامی کپنی کو نہیں دیا گیا تھا کہ جس کی اشتہاری مہم کا بار آپ نے اپنے ناتواں کندھوں پر اٹھا رکھا ہے۔ ۔ ۔ ۔

                شرک وبدعت کی ضلالت سے انسانیت کو صراط مستقیم پر لانا میرے آقا مدنی صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت رہی ہے
                بے شک اس میں کوئی شک نہیں کہ شرک و بدعت کی بیخ کُنی میرے آقا کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی دعوت حق کا ہی خاصہ اور سنت رسول ہے لیکن یہ بھی مت بھولیے کہ اس زبان حق سے امت کی شرک برات کی خوژخبریان بھی امت کو سنائی جاچکی ہیں اور اسی زبان حق سے یہ بھی فرمایا گیا کہ امت پر بے دھڑک شرک کے فتاوٰی لگانے والے خود مشرک ہونگے لہزا یہی وجہ تھی کہ امام بخاری نے مشہور صحابی رسول حضرت عبداللہ ابن عمر رضی اللہ عنھما کا یہ قول اپنی صحیح میں نقل فرمایا کہ آپ خوارج کو کائنات کی بدترین مخلوق جانتے تھے کیونکہ خوارج چن چن کر وہ آیات جو کہ مشرکین مکہ کے شرک کی مذمت میں نازل ہوئیں ان کو صحابہ کرام پر چسپاں کیا کرتے تھے اور یوں صحابہ کرام کو مشرک اور خود کو سب سے بڑا موحد کہلوایا کرتے تھے اب آپ سوچ لیں کہ آپ کسی کی سنت پر ہیں ؟؟؟؟؟؟؟؟
                عقل مند راہ اشارہ کافی است




                نبی السیف صلی اللہ علیہ وسلم کے جانشین صحابہ کرام علیہم الرضوان نے اسی دعوت کی مشہوری کے لئے بدر و احد کے میدانوں کا رخ کیا تھا


                کوئی لفظ محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) کو پسند کرتا ہے اور کوئی لفظ یا کو پسند کرتا ہے


                کوئی درود و سلام لاؤڈ اسپیکر پر پڑھٹا ہوا پورے شہر کا چکر لگاکر اپنے عشق رسول کے دعوی کی پبلسٹی کرتا ہے

                کوئی بدر و احد کے میدانوں کا رخ کرکے اپنے عشق رسول کا دعوی کرتا ہے


                بلاشبہ صحابہ کرام نے بدر و حنین کے معرکے آقا کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی معیت میں لڑے اور وہاں بھی اگر کسی پر کوئی مصیبت ٹوٹتی تو صحابی رسول یارسول اللہ پکارتا ہوا آپکی خدمت میں حاضر ہوتا کہ یارسول میری آنکھ ضائع ہوگی یارسول میری پنڈلی ٹوٹ گئی جیسا کہ حضرت سلمٰی بن اکوع رضی اللہ عنہ کا واقعہ مشہور و معروف ہے تاریخ سیر و مغازی میں ۔ اورپھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے وصال کے بعد جب مسیلمہ کذاب کے ساتھ معرکہ آرائی ہوئی تو وہاں پر بھی صحابہ کی پکار حرف نداء یا کے ساتھ یا محمد یا منصور امتک امتک ہوا کرتی تھی تفصیل کے لیے دیکھیئے البدایہ والنھایہ از امام ابن کثیر ۔ ۔ ۔پھر کیا وجہ ہے کہ جناب اور جناب کی کمپنی کی حرف نداء یا سے اتنی چڑ ہے ۔ ۔ ۔

                میرے بھائی چاہئے تو یہ تھا کہ اس دعوت پرغور کرتے


                چاہئے تو یہ تھا کہ اس دعوت پر اپنے فکرو نظر کے دریچے کھولتے
                لیکن افسوس دعوت پر تو آپ نے غور نہیں کیا دعوت دینے والے پر غور کیا
                یہ اپنے اپنے نصیب کی بات ہے

                جی الحمداللہ بہت غور کیا اور مزید بھی کرلیتے اگر جناب فرقہ واریت پیھلاتے ہوئے اپنی اور اپنی نام نہاد کمپنی کی بے جا مشہوری نہ فرماتے تووووو


                کوئی حلوہ کو نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی پیاری سنت کہہ کر نوش کرتا رہتا ہے
                جی اول تو حلوہ نوش نہیں تناول فرمایا جاتا ہے اور دوسرے یہ کہ اللہ کی نعمتوں میں سے عظیم نعمت ہے اور خود ارشاد باری تعاٰلی ہے کہ ۔۔۔۔ وَمَا لَكُمْ أَلاَّ تَأْكُلُواْ مِمَّا ذُكِرَ اسْمُ اللّهِ عَلَيْهِ وَقَدْ فَصَّلَ لَكُم مَّا حَرَّمَ عَلَيْكُمْ ۔۔اور تمہیں کیا ہے کہ تم اس (ذبیحہ) سے نہیں کھاتے جس پر (ذبح کے وقت) اﷲ کا نام لیا گیا ہے (تم ان حلال جانوروں کو بلاوجہ حرام ٹھہراتے ہو)؟ حالانکہ اس نے تمہارے لئے ان (تمام) چیزوں کو تفصیلاً بیان کر دیا ہے ۔ ۔ ۔ اب پتا نہیں آپ اور آپکی مجوزہ کمپنی کو کیا مسئلہ ہے کہ وہ دیوالی کی پوریوں کو تو حلال سمجھتی ہے مگر شب برات کے حلوہ کو بدعت ۔ ۔ ۔




                نوٹ :-اس پہلے کہ بلی مزید تھیلے سے باہر آئے بہتر یہی ہوگا کہ آپ اپنے دیو کو بند ہی رہنے دیں اگر آپ سے رہا نہیں جاتا اور بلی تھیلے سے باہر آنے کو اس قدر ہی مچل رہی ہے تو ایک عرض کردوں کہ مجھ میں یہ بڑی بری عادت ہے کہ میں بُرے کو اس کے گھر تک پہنچا کر آتا ہوں لہذا بہتر یہی ہوگا کہ فرقہ واریت کو پیغام پر بھڑکانے کی جو مذموم سعی آپ نے فرمائی ہے اس سے توبہ فرمائیں ۔ ۔ ۔


                Last edited by aabi2cool; 1 March 2010, 19:36.
                ساقیا ہور پلا ہور پلا ہور پلا

                Comment


                • #9
                  Re: پکارو یارسول اللہ صلی اللہ تعالٰی علیہ وآ*

                  Originally posted by aabi2cool View Post
                  ٹھیکہ کسی نام نہاد دیو بند نامی کپنی کو نہیں دیا گیا تھا

                  میرے بھائی میں نے نہ فرقہ پرستی پر مضمون لکھا ہے نہ فرقہ پرستی کو فروغ دیا ہے
                  میں نے آپ کو دعوت کی طرف متوجہ کیا ہے لیکن لفظ دیوبند سے آپ کے چہرہ کا رنگ فق ہو گیا آپ کی خوشگوار زندگی بے رونق ہوگئی
                  میرے بھائی جو دین اسلام میرےآقا مدنی صلی اللہ علیہ وسلم کے سینہ اطہر پر وحی ہوا اور صحابہ کرام علیہم الرضوان نے میرے آقا مدنی صلی اللہ علیہ وسلم سے وہ امانت لے کر آگے امت تک بڑھا یا اور دین کے وارثوں نے اس امانت تو آگے بڑھایا اس طرح یہ دین اسلام ہم تک پہنچا
                  میرے بھائی کیا آپ دعوی کرتے ہیں کہ یہ دین اسلام براہ راست آپ پر نازل ہوا ؟ بالکل نہیں آپ بھی کسی کمپنی سے وابستہ ہونگے اور وہ کمپنی بھی اپنی مشہوری لے لئے ٹھیکیداری کا کام کررہی ہوگی
                  لیکن میں نے تو آپ کی کمپنی اور اس کی ٹھیکیداری پر اعتراض نہیں کیا
                  ہر بندہ اپنی اپنی کمپنی سے وابستہ ہے کسی کو حق نہیں پہنچتا کہ وہ کسی کے مسلک پر اعتراض کرے
                  ہاں اگر کوئی قرآن و سنت کے خلاف بات کرتا ہے تو اختلاف ممکن ہے
                  اگر میری تحریر پر آپ کو اختلاف تھا تو آپ کا اختلاف سر آنکھوں پر ، اختلاف ہوتا رہتا ہے میں اختلاف کو برا نہیں سمجھتا
                  لیکن آپ نے مضمون سے ہٹ کر فرقہ پرستی کی بات کی ہے، کوئی امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ کی بات نکل کرے گا ، کو امام شافی رحمہ اللہ کی بات نکل کرے گا تو کیا آپ یہ کہیں گے کہ تم ان بزرگان دین کی مشہوری کررہے ہو
                  جو جس مسلک کا ہو آپ کو اس سے غرض نہیں ہونی چاہئے جو بات کی جارہی ہے ، جو مضمون جاری کیا جاتا ہے اس پر آپ کا اختلاف ہے تو بات کرو ، ہر بندہ اپنی کمپنی کا ٹھیکیدار ہے ، اور آپ بھی ہونگے

                  Comment


                  • #10
                    Re: پکارو یارسول اللہ صلی اللہ تعالٰی علیہ وآ*

                    میرے بھائی میں نے نہ فرقہ پرستی پر مضمون لکھا ہے نہ فرقہ پرستی کو فروغ دیا ہے

                    میں نے آپ کو دعوت کی طرف متوجہ کیا ہے لیکن لفظ دیوبند سے آپ کے چہرہ کا رنگ فق ہو گیا آپ کی خوشگوار زندگی بے رونق ہوگئی


                    ابھی دھیرج رکھیئے حضرت ابھی تو آپ کو بہت سے پاپڑ بیلنے ہیں اپنی اس نام نہاد کمپنی کی مشہوری کے لیے اور جیسا کہ میں نے عرض کیا تھا کہ کہ*آپ فکر نہ کریں میں آپ کو اپنے وعدے کے مطابق آپکے گھر تک چھوڑ کر آؤں گا ۔ ۔تو جی حضرت آپ نے فرمایا کہ آپ یہاں دعوت حق لیکر آئے تھے اور آپ کو مقصود لوگوں کو دعوت ہی کی طرف متوجہ کرنا تھا جبکہ فرقہ واریت سے حضرت کو کچھ علاقہ نہ تھا تو میں عرض کروں کہ جب حضرت کو دعوت حق پہنچانے کا اتنا ہی شوق تھا تو دعوت کا جو طریق ہے اسے اپنایا جاتا نہ کہ ہمارا تمہارا کی رٹ لگائی جاتی ہے کہ یہ جو جناب فرمایا کہ ۔ ۔۔ہمارا نعرہ رسالت محمد رسول اللہ اور تمہارا یا رسول اللہ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
                    یہ کونسی دعوت ہے اور کس دعوت کا یہ طریقہ کار ہے اس قسم کی عبارات سے سوائے فرقہ واریت کے فروغ کے اور کونسا ثمر ملتا ہے ۔ ۔
                    اب آپ بڑے معصوم بن رہے ہیں اور فقط دعوت دعوت کا شور مچا رہے ہیں تو اس وقت جناب کا دماغ شریف کہاں تھا جب یہ ساری عبارت جناب نے ایک نام نہاد بلاگ سے جوں کی توں یہاں کاپی پیسٹ کی اگر جناب اپنی دعوت میں اتنے ہی سچے ہوتے تو پھر اس لایعنی اور محض فرقہ واریت پر مبنی عبارت کے اوپر اسی بلاگ میں جو مفتی دیوبند کا فتوٰی تھا اس کو بھی کاپی پیسٹ فرماتے تاکہ پیغام کے اس منظوم کلام سیکشن میں جو لوگ آقا کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی مدح و ثناء لکھتے ہیں ان کو خود مفتی دیوبند کے ہاں سے جواز کی سند مل جاتی (اگرچہ اس نام نہاد سند کی بھی یہاں کسی کو کوئی حاجت نہیں ) مگر جناب ایسا کرتے تو کیوں کرتے اگر ایسا کرتے تو جناب کی نام نہاد کمپنی کے ڈھول کا سارا پول نہ کھل جاتا اور یوں گھر کو گھر کے ہی چراغ سے آگ لگ جاتی خیر فقط اتنا عرض کردوں کے دعوت دعوت کا شور مچانے سے ہی دعوت کا حق ادا نہیں ہوتا اگر حقیقی دعوت دینی ہو تو اول کسی نام نہاد کمپنی کی اشتہاری مہم کا حصہ بننے سے گریز فرمایئے اور دوم دعوت اس چیز کی دیجئیے جس پر خود بھی جناب کو عبور نہ سہی کم از کم شعور تو ہو تاکہ اندھی تقلید میں ڈوب کر خرافات کو کاپی پیسٹ کرکہ جناب کو جو ذلت اٹھانی پڑی وہ آئندہ نہ اٹھانی پڑے ۔ ۔ ۔
                    باقی مجھے آپ سے کوئی اختلاف نہیں کیونکہ اختلاف کیا جاتا ہے علمی باتوں پر علمی طریقے سے نہ کہ خرافات پر اور خرافات کا جواب ایسا ہی ہوتا ہے جو کہ میں نے دیا اور آخر میں اتنا عرض ہے کہ اگر جناب کا علم کی دنیا سے کوئی ہلکا سا بھی واسطہ ہے تو آئیے میں جناب کو دعوت دیتا ہوں ندائے یارسول اللہ پر علمی بحث کے لیے پھر ہم اس پر کسی بھی نام نہاد کمپنی کے واسطہ کے بغیر علمائے متقدمین کے نطریات کے مطابق حق اور سچ کو واضح کریں گے اور اگر ضرورت پڑی تو اسی ندائے یارسول اللہ کو جناب کے گھر سے بھی ثابت کیا جائے گا ۔ ۔ والسلام
                    ساقیا ہور پلا ہور پلا ہور پلا

                    Comment


                    • #11
                      Re: پکارو یارسول اللہ صلی اللہ تعالٰی علیہ وآ*

                      Originally posted by aabi2cool View Post
                      ابھی دھیرج رکھیئے حضرت ابھی تو آپ کو بہت سے پاپڑ بیلنے ہیں اپنی اس نام نہاد کمپنی کی مشہوری کے لیے اور جیسا کہ میں نے عرض کیا تھا کہ کہ*آپ فکر نہ کریں میں آپ کو اپنے وعدے کے مطابق آپکے گھر تک چھوڑ کر آؤں گا ۔

                      غصہ میں اتنی شدت
                      لہجہ میں اس قدر تلخی
                      اور تحریر میں بھر پور کڑواہٹ

                      اگر مجھے پتہ ہوتا تو لفظ دی
                      وبند کے استعمال کی اتنی بڑی گستاخی کبھی نہ کرتا کیونکہ میرے دوست کی سلامتی مجھے زیادہ عزیز ہے
                      چلو اپنا غصہ پی جاؤ اور جو تحریر میں نے ایک فورم سے اٹھا کر یہاں لگائی ہے اس میں لفظ دیوبند کی جگہ اپنی مشہور و معروف کمپنی کا نام لکھ دیجئے
                      آپ کا بھی غصہ ٹھنڈ پڑ جائے گا اور مجھے آپ کی کمپنی کا نام دیکھ کر بڑی خوشی ہوگی
                      یقینا آپ کو اس تحریر سے کوئی اختلاف نہیں ہوگا
                      جب ہم آپ کے فورم پر آتے ہیں اور فورم کو پتہ چلتا ہے تو فورا رجسٹریشن ختم کردیتے ہیں لیکن اتنا غصہ اور لہجہ میں اتنی تلخی ان کی بھی ہم نے نہیں دیکھی
                      میں فورم کے دیگر فیملی ممبرز سے انصاف چاہتا ہوں کہ میری تحریر میں کوئی اختلافی بات نہیں لیکن صرف ایک لفظ دیوبند پر اتنا ہنگامہ کھڑا کردیا جیسے قیامت ٹوٹ پڑی ہو
                      بہر حال نصیب اپنا اپنا
                      عزت اور ذلت اللہ رب العزت کے ہاتھ میں ہے انسانوں کے بس کی بات نہیں
                      اللہ تعالی میری زبان کی حفاظت فرمائے کہ میں کسی کو تکبر و غرور میں کہوں کہ آپکے گھر تک چھوڑ کر آؤں گا
                      اعلحضرت جی اپنے علمی مقام سے کسی کو دھوکہ یا فریب دینے کی کوشش نہ کریں
                      سید الاولین والآخرین سید ولد آدم صلی اللہ علیہ وسلم کی مدح یا ثنا میں یا رسول اللہ کا لفظ استعمال کرنا ہمارے عقیدہ کے مطابق جائز ہے بلکہ عام گفتگو میں بھی یا رسول اللہ کا لفظ استعمال کرسکتے ہیں لیکن
                      پکارو یارسول اللہ: یعنی نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو حاضر و ناظر یعنی ہر جگہ ، ہر وقت موجود ہونے کا عقیدہ رکھتے ہوئے ندا کے طور پر پکارنا کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم ہماری پکار سنتے ہیں شرک پیدا کرتا ہے

                      جناب یہاں بات لفظ یارسول اللہ کی نہیں ہے عقیدہ کی ہے
                      مندرجہ بالا عقیدہ اگر ہمارے علما کا ہو تو ثابت کرو
                      یہ عقیدہ یقینا آپ کا ہے اسے قرآن و سنت سے ثابت کرو
                      اگر یہ عقیدہ نہ ہمارا ہے نہ آپ کا تو جھگڑا ہی ختم
                      اس عقیدے پر علمی بحث اگر آپ کی کمپنی کے فورم پر ہو تو بڑی دلچسپ رہے گی۔ امید ہے میری یہ تمنا اور خواہش آپ ضرور پوری کرینگے

                      Comment


                      • #12
                        Re: پکارو یارسول اللہ صلی اللہ تعالٰی علیہ وآ*

                        Originally posted by aabi2cool View Post
                        باقی مجھے آپ سے کوئی اختلاف نہیں کیونکہ اختلاف کیا جاتا ہے علمی باتوں پر
                        میرے بھائی
                        السلام علیکم
                        میں اس فورم پر بالکل نیا ہوں اور میں اس فورم پر جہاد کے موضوع دیکھ کر آیا تھا
                        میں نے ساتھ اس سیکشن میں ایک پوسٹ جاری کی
                        کوئی
                        پکارو یارسول اللہ کی پوسٹ جاری کرے تو فرقہ پرستی نہیں ہے اس کے جواب میں، میں ایک پوسٹ جاری کروں تو فرقہ پرستی پھیلتی ہے
                        میری پوسٹ میں اگر لفظ دیوبند آگیا تو آسمان و زمین میں طوفان برپا ہوگیا لیکن کوئی دوسرا بھائی اپنی جماعت کا نام لکھے تو کوئی فرق نہیں پڑتا
                        بہر حال اپنا اپنا نظریہ ہے
                        اگر یہ فورم کسی خاص مسلک کا ہے تو یہ لکھنا ضروری ہے تاکہ دوسرے مسلک کے لوگ زحمت نہ کریں اگر یہ جنرل ہے تو فورم کا بنیادی وجود ہی مختلف نظریات کے انسانوں کے درمیان ہونے والی معلومات کے تبادلے سے ہے
                        لہذا ناراض ہونے کی ضرورت ہی نہیں ہے
                        ابھی میں نے ایڈمن صاحب کا میسیج پڑحا بڑی خوشی ہوئی کہ آپ کو اس کا انچارج بنایا ہے
                        فورم کا جوانچارج یا موڈریٹر ہوتا ہے وہ ٹھنڈے مزاج اور ٹھنڈےنرم طبیعت کا مالک ہوتا ہے کیونکہ س
                        ب کو ایک ساتھ لے کر چلنا ہوتا ہے
                        اگر میری کسی بات سے اختلاف تھا یا ناپسند تھی تو مجھے اچھے انداز میں سمجھانا آپ پر فرض تھا اور آئندہ کے لئے وارننگ دینا تھی تا کہ ماحول ساز گار رہے
                        بالکل آپ نے صحیح فرمایا کہ میں نے یہ تحریر اپنے فورم سے اٹھائی ہے اگر مجھے پتہ ہوتا تو یہ نام
                        ھٹا دیتا
                        اس پر اسقدر بات کو آگے بڑھانے کا کیا حاصل ہوگا
                        یہ بات اب اس لئے لکھ رہا ہوں کہ آپ ایک ذ
                        مہ دار ہیں اس سیکشن کے اور بہترین ذمہ داری یہ ہے کہ سب کے ساتھ احسن طریقے سے بات کی جائے اسے سمجھایا جائے جو نہ سمجھے اسے وارننگ دی جائے
                        اگر اس انداز سے آپ نے مجھ سے بات کی ہوتی تو میں پہلے ین آپ سے اور فورم سے معذرت کرلیتا

                        Comment


                        • #13
                          Re: پکارو یارسول اللہ صلی اللہ تعالٰی علیہ وآ*

                          غصہ میں اتنی شدت
                          لہجہ میں اس قدر تلخی
                          اور تحریر میں بھر پور کڑواہٹ


                          اگر مجھے پتہ ہوتا تو لفظ دی

                          وبند کے استعمال کی اتنی بڑی گستاخی کبھی نہ کرتا کیونکہ میرے دوست کی سلامتی مجھے زیادہ عزیز ہے
                          چلو اپنا غصہ پی جاؤ اور جو تحریر میں نے ایک فورم سے اٹھا کر یہاں لگائی ہے اس میں لفظ دیوبند کی جگہ اپنی مشہور و معروف کمپنی کا نام لکھ دیجئے
                          آپ کا بھی غصہ ٹھنڈ پڑ جائے گا اور مجھے آپ کی کمپنی کا نام دیکھ کر بڑی خوشی ہوگی
                          یقینا آپ کو اس تحریر سے کوئی اختلاف نہیں ہوگا
                          جب ہم آپ کے فورم پر آتے ہیں اور فورم کو پتہ چلتا ہے تو فورا رجسٹریشن ختم کردیتے ہیں لیکن اتنا غصہ اور لہجہ میں اتنی تلخی ان کی بھی ہم نے نہیں دیکھی



                          حضور آپ اتنے سادہ ہیں نہیں جتنا کہ بننے کی کوشش کررہے ہیں یہ جتنی اخلاقیات اب آپ کو یاد آرہی ہیں افسوس کہ یہ آپ کو اس نفرت انگیز تحریر کو کاپی پیسٹ کرتے وقت یاد نہ* آئیں بس اسی لیے میں نے لہجے کو تلخ کیا تاکہ آپ کو داوئی مل جائے اور آرام آجائے اور آپ اپنی جگہ پر آجائیں جیسا کہ اب آپ آ چکے ہیں اور اخلاقیات پر لیکچر جھاڑ رہے ہیں ۔ ۔
                          اب آتا ہوں آپکی کاپی پیسٹ کردا تحریر کی طرف لیکن

                          اس سے پہلے چند وضاحتیں . . . . .
                          سب سے پہلے تو یہ یاد رکھ لیں انٹر نیٹ کی دنیا میں سارے فورمز محض (اس نام نہاد نہاد بلاگ کی طرح ) نفرت کا پرچار کرنے والے نہیں ہیں اور پیغام ان میں سر فہرست ہے پیغام پر کسی بھی مسلک کی اجارہ داری نہیں پیغام محبت کا پیغام ہے نفرت انگیز مواد یہاں لگانا ممنوع ہے خاص طور پر کوئی بھی ایسا مواد کہ جس میں کسی دوسرے مسلک سے صریحا نفرت کا اظہار کرکے ہمارا اور تمہارا کی گردان کی گئی ہو جیسا کہ آپکی تحریر میں تھی پیغام اپنے مسلک کو چھوڑو نہ اور دوسروں کے مسلک کو چھیڑو نہ کی پالیسی پر گامزن ہے یہی وجہ ہے کہ پیغام پر اختلافی موضوعات کی کبھی حوصلہ افزائی نہیں کی گئی اگرچہ بعض اختلافی موضوعات پر یہاں علمی بحث و مباحثہ موجود ہے مگر وہ بھی نہ ہونے کے برابر یہی وجہ ہے کہ یہاں پر افتاد طبع اور شدت پسند مسلکی جھگڑوں کو پسند کرنے والی کمیونٹی اول تو رجسٹر ہی نہیں ہوتی اور اگر ہوبھی جائے تو پیغام کی پالیسی کی وجہ سے جلد ہی اپنا بوریا بستر گول کرجاتی ہے ۔
                          دوم یہ بھی یاد رکھ لیں کہ میں نے اب کافی عرصہ سے پیغام اپنی ذاتی مصروفیات کی وجہ سے پیغام کے اسلام سیکشن کی زمہ داری چھوڑ دی ہوئی ہے یہی وجہ ہے کہ آپکی تحریر ابھی تک موجود ہے وگرنہ میرا پہلا کام یہی ہوتا کہ اس کو ڈیلیٹ کرکے آپ کو وارننگ جاری کردیتا مگر اب چونکہ پیغام پر مذہبی سیکشن کا کوئی موڈریٹر نہیں اسی لیے اس قسم کے حالات ہورہے ہیں اور ان حالات میں آپ جیسے لوگوں کو ہائی پوٹینسی کی دوائی دینا ہی بہترین علاج تصور کرتا ہوں اور مجھے یہ بھی معلوم ہے کہ بعض مریض معالج کہ تجویز کردہ سخت نسخہ کی شکایت کرتے ہیں مگر آپ یقین جانیئے کہ اس میں مریض ہی کی بھلائی ہوتی ہےا ور اسے فوری آرام مل جاتا ہے جیسا کہ آپکو مل گیا اور آپ پر فورا ہی اخلاقیات کا دورا پڑ گریا وگرنہ اس سے پہلے وہ نفرت انگیز تحریر کاپی پیسٹ کرتے وقت آپ یقینا نشے کی کیفیت میں تھے ۔ ۔ ۔تیسری بات یہ کہ مجھے دیو بند کے نام سے کوئی تکلیف نہیں بلکہ میں علماء دیو بند میں سے بہت سے علماء کا فین بھی ہوں مگر وہ جو نفرت کا پرچار نہ کریں ۔ ۔ ۔بات دیوبند کے نام کی نہ تھی بات اس تحریر کے نفرت انگیز پیغام کی تھی کہ جس میں علمائے دیوبند کا نام استعمال کیا گیا اور کہا گیا کہ ہمارا یہ اور تمہارا وہ ہے اور یہ ہمارا اور تمہارا کرنا ہی نفرت کا پرچار اور فرقہ واریت کا فروغ ہے اور یہ بات چڑھتے ہوئے روشن دن کی طرح واضح ہے کہ آپکی تحریر میں شدید نفرت اور علمائے دیو بند کا نام فرقہ واریت کے بطور استعمال کیا گیا یہی فرقہ واریت ہوتی ہے اور اسی کو فرقہ واریت کہتے ہیں اور کوئی فرقہ واریت کے سینگ نہیں نکلے ہوتے ۔ ۔ ۔
                          باقی آپ یا تو بچے ہیں یا پھر جان بوجھ کر کرتے ہیں پیغام کے منظوم کلام سیکشن میں یہ منقبت لگائی گئی ہے اور یہ سیکشن مخصوص ہی اس قسم کی چیزوں کے لیے ہے یہان پر کسی نے نہ عقیدہ کی بحث چھیڑی اور نہ کسی کا یہ موضوع تھا آپ کو اگر اتنی ہی تکلیف ہوئی تھی اور یہ علم غیب حاصل ہوگیا تھا کہ لگانے والے نے فلان عقیدہ کے تحت لگائی ہے تو آپکو چاہیے تھا کہ اس منظوم کلام کو بطور حوالہ نقل کرکے مضامین یا بحث و مباحثہ سیکشن میں ایک الگ تھریڈ لگاتے اور پھر اس پر علمائے دیو بند کا فتوٰی بھی ساتھ میں نقل کرتے کہ جس میں یہ بتلایا گیا تھا کہ یارسول اللہ کی پکار کی کون کونسی صورتیں ان کے نزدیک جائز ہیں (وہ الگ بحث ہے کہ علماءے دیوبند کے نزدیک جو جائز و ناجائز صورتیں ہیں ان پر بھی بحث ہوسکتی ہے ) اور کونسی ناجائز و شرک مگر آپ نے صریحا بددیانتی کا مظاہرہ کیا اور ایک بلاگ سے فقط نفرت انگیز مواد یہاں کاپی پیسٹ کرکے اب آپ حاجی ثناء اللہ بننے کی ناکام کوشش کررہے ہیں اور دوسروں کو اخلاقی زمہ داری کا لیکچر دے رہے ہیں ۔۔ ۔ باقی رہ گئی اس موضوع پر علمی گفتگو کی بات تو آپ یہ موضوع شروع کیجیئے اور اپنے دلائل کا آغاز کیجیئے بندہ ہمہ وقت حاضر ہے ۔ ۔ ۔ ۔


                          ساقیا ہور پلا ہور پلا ہور پلا

                          Comment

                          Working...
                          X