Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

بھر دو جھولی میری یا محمد

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • بھر دو جھولی میری یا محمد

    بھر دو جھولی میری یا محمد لوٹ کر میں نہ جاوّں گا خالی
    __________________________________________________


    بھر دو جھولی میری یا محمد لوٹ کر میں نہ جاوّں گا خالی
    کچھ نواسوں کا صدقہ عطاء ہو در پہ آیا ہوں بن کر سوالی

    حق سے پائ وہ شانِ کریمی مرحبا دونوں عالم کے والی
    اس کی قسمت کا چمکا ستارہ جس پہ نظرِ کرم تم نے ڈالی


    زندگی بخش دی بندگی کو آبرو دین حق کی بچا لی
    وہ محمد کا پیارا نواسہ جس نے سجدے میں گردن کٹا لی


    حشر میں دیکھیں گے جس دم امتی یہ کہیں گے خوشی سے
    آرہے ہیں وہ دیکھو محمد جن کے کاندھے پہ کملی ہے کالی

    عاشق مصطفی کی ازاں میں اللہ اللہ کتنا اثر تھا
    عرش والے بھی سنتے تھے جس کو کیا ازان تھی ازانِ بلالی

    کاش پر نم دیر نبی میں جیتے جی ہو بلاوا کسی دن
    حالِ غم مصفطی کو سناوں تھام کر ان کے روضے کی جالی

    I aM Not a complete Idiot......Some parts are Missing........

  • #2
    Re: بھر دو جھولی میری یا محمد

    SUBHAN ALLAH :rose
    شاہ حسین جیہناں سچ پچھاتا' کامل عِشق تیہناں دا جاتا

    Comment


    • #3
      Re: بھر دو جھولی میری یا محمد

      :jazak:

      Comment


      • #4
        Re: بھر دو جھولی میری یا محمد

        shukriya
        I aM Not a complete Idiot......Some parts are Missing........

        Comment


        • #5
          Re: بھر دو جھولی میری یا محمد

          Subhan allah

          Comment


          • #6
            Re: بھر دو جھولی میری یا محمد

            جھولی صرف اللہ ہی بھر سکتا ہے ، اللہ کے واسطے محمد کو اللہ کا شریک بنا کر اللہ اور اس کے نبی کی توہین اور گستاخی نہ کرو۔
            اور بغیر سوچے سمجھے اس پر سبحان اللہ اور جزاک اللہ کہا جارہا ہے یعنی اللہ کے ساتھ شریک کرنے پر سبحان اللہ یعنی گناہ پر گناہ ، اللہ کے عذاب کا انتظار کرو یاصوفیوں کا دین چھوڑ کر دین محمد کو اپنا لو، اللہ آپ سب کو ہدایت دے
            Learn Adsene & SEO in urdu

            Comment


            • #7
              Re: بھر دو جھولی میری یا محمد

              Originally posted by sainompk View Post
              جھولی صرف اللہ ہی بھر سکتا ہے ، اللہ کے واسطے محمد کو اللہ کا شریک بنا کر اللہ اور اس کے نبی کی توہین اور گستاخی نہ کرو۔
              اور بغیر سوچے سمجھے اس پر سبحان اللہ اور جزاک اللہ کہا جارہا ہے یعنی اللہ کے ساتھ شریک کرنے پر سبحان اللہ یعنی گناہ پر گناہ ، اللہ کے عذاب کا انتظار کرو یاصوفیوں کا دین چھوڑ کر دین محمد کو اپنا لو، اللہ آپ سب کو ہدایت دے
              اسلام علیکم ! حجور سب سے پہلے تو ویلکم آن پیغام
              آپ کے پیغامات ملے پڑھکر نہ کوئی پریشانی ہوئی اور نہ ہی خوشی دیگر احوال یہ ہے کہ یہ پیغام فورم ہے اور یہاں پر کسی بھی قسم کی فرقہ واریت پھیلانا سخت ترین جرم ہے ۔لہزا امید واثق ہے کہ اس قسم کی سعی بیکار سے آپ آئندہ یقینا گریز ہی فرمائیں گے اگر پھر بھی آپ کی متلون مزاجی برقرار رہے تو بندہ جناب کی ہر طرح کی خدمت لیے ہمہ وقت تیار ہے ۔ ویسے عمومی طور پر تو بندہ اس قسم کی مستعدی سرگرمیوں میں غیر مُتحَرک ہی رہتا ہے مگر جب فریق مخالف سے رہا نہ جائے تو پھر بندہ کو بھی اپنے تمام تر مشاغلی نصاب کو پس پشت ڈال کر اسی سعی بیکار کا مجبورا حصہ بننا پڑتا ہے تو آئیے بڑھتے ہیں موضوع کی جانب کیا خیال ہے
              سب سے پہلے یہ بتائیے کہ یہ آپ لوگوں کو بات بات پر شرک اور بدعت کا بخار کیوں چڑھ جاتا اور آپ لوگ بغیر کچھ سوچے سمجھے لٹھ لیکر پوری امت مسلمہ
              کے 14 سوسالا متفقہ اعمال کو اپنے نام نہاد شرک اور بدعت کے فتووں کی بھینٹ چڑھاتے رہتے ہیں ؟؟؟؟؟؟؟؟ آخر یہ مسئلہ کیا ہے آپ لوگوں کو ؟؟؟ وہ کونسی شئے ہے جو کہ آپ لوگوں کو ٹکنے نہیں دیتی اور آپ لوگ مختلف بھیس بدل کر کبھی کسی اور کبھی کسی فورم پر اپنا نام نہاد دین پھیلانے چلے آتے ہیں ؟؟؟؟؟؟؟ کیا آپ لوگوں نے پوری امت محمدیہ صلی اللہ علیہ وسلم کو مشرک اور بدعتی ٹھرانے کا ٹھیکہ لے رکھا ہے یا پھر یہ دین آپ لوگوں کی زاتی میراث ہے کہ اپنی کج فہمی سے جس چیز کو حق سمجھا سب پر وہی ٹھونسنے کی کوشش آپ لوگ ہر جگہ فرماتے رہتے ہیں ۔ ۔ ۔ آپ کو بہت مروڑ اٹھ رہا نہ شرک و بدعت کا تو آئیے ہم آپ کو نسخہ تجویز کیئے دیتے ہیں سب سے پہلے تو بدعت کے موضوع پر اسی فورم پر ہمارا مرتب شدہ ایک مقالہ موجود ہے "حقیقت بدعت " کے عنوان سے اس کا مطالعہ فرمایئے اور پھر اس کے بعد بھی آپکی تشفی نہ ہو تو پھر ان دونوں موضوعات یعنی شرک و بدعت پر بندہ ہمہ وقت آپ کے ساتھ گفتگو کرنے کے لیے تیار ہے کچھ اصول و ضوابط طے کرلیتے ہیں اس کے بعد جب چاہیں جہاں چاہیں ان دونوں موضوعات پر گفتگو کر لیتے ہیں کہیے کیا خیال ہے ۔ ۔ جواب کا انتظار رہے گا ۔ ۔والسلام آپکا خیر اندیش
              ساقیا ہور پلا ہور پلا ہور پلا

              Comment


              • #8
                Re: بھر دو جھولی میری یا محمد

                :jazak:
                u can't gain RESPECT by choice nor by requesting it... it is earned through your words & actions."

                :pr:

                Comment


                • #9
                  Re: بھر دو جھولی میری یا محمد

                  abi2coo Zabardast Thanks for Sharing

                  Comment

                  Working...
                  X