محمد کا روضہ قریب آرہا ہے
مدینہ مدینہ مدینہ مدینہ
ہمیں جان و دل سے ہے پیارا مدینہ
بڑا لطف دیتا ہے نامِ مدینہ
محمد کا روضہ قریب آرہا ہے
بلندی پہ اپنا نصیب آ رہا ہے
وفا تم نہ دیکھو گے ہر گز کسی میں
زمانہ وہ ایسا قریب آرہا ہے
حفاظت کرو اپنے ایمان و دیں کی
زمانہ وہ ایسا عجیب آ رہا ہے
مدینہ مدینہ مدینہ مدینہ
ہمیں جان و دل سے ہے پیارا مدینہ
بڑا لطف دیتا ہے نامِ مدینہ
تمھیں کچھ خبرہے کہاں جا رہا ہوں
رسول خدا ہیں وہاں جا رہا ہوں
تمھیں کچھ خبر ہے میں کیا پا رہا ہوں
محبت کا اِن کی مزا پا رہا ہوں
چلو جا کے رہنا مدینے میں اب تو
قیامت کا منظر قریب آرہا ہے
مدینہ مدینہ مدینہ مدینہ
ہمیں جان و دل سے ہے پیارا مدینہ
بڑا لطف دیتا ہے نامِ مدینہ
نگاہوں میں سلطانیت ہیچ ہو گی
جو پائے گا دل دل پیام مدینہ
سکون ِ جہاں تم کہاں ڈھونڈتے ہو
سکونِ جہاں ہے نظامِ مدینہ
مدینہ مدینہ مدینہ مدینہ
ہمیں جان و دل سے ہے پیارا مدینہ
بڑا لطف دیتا ہے نامِ مدینہ