:salam:
سمجھوتہ
لوگ کہتے ہیں،عشق کا رونا
گریہ زندگی سے عاری ہے
پھر بھی یہ نامراد جذبہءدل
عقل کے فلسفوں پہ بھاری ہے
آپ کو اپنی بات کیا سمجھاؤں
روز کھلتے ہیں حوصلوں کے کنول
روز کی الجھنوں سے ٹکرا کر !
ٹوٹ جاتے ہیں دل کے شیش محل
لیکن آپس کی تیز باتوں پر
سوچتے ہیں، خفا نہیں ہوتے
آپ کی صنف میں بھی ہے یہ بات
مرد ہی بےوفا نہیں ہوتے
مصطفٰی زیدی
سمجھوتہ
لوگ کہتے ہیں،عشق کا رونا
گریہ زندگی سے عاری ہے
پھر بھی یہ نامراد جذبہءدل
عقل کے فلسفوں پہ بھاری ہے
آپ کو اپنی بات کیا سمجھاؤں
روز کھلتے ہیں حوصلوں کے کنول
روز کی الجھنوں سے ٹکرا کر !
ٹوٹ جاتے ہیں دل کے شیش محل
لیکن آپس کی تیز باتوں پر
سوچتے ہیں، خفا نہیں ہوتے
آپ کی صنف میں بھی ہے یہ بات
مرد ہی بےوفا نہیں ہوتے
مصطفٰی زیدی
Comment