Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

تعبیر

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • تعبیر

    :salam:

    تعبیر

    مجھے یقیں تھا کہ تم نہیں ہو

    تھکے ہوئے کھڑکیوں کے چہرے
    جلی ہوئی آسماں کی رنگت
    سیاہ آفا*ق تک بگولے
    لہو کے آتش فشاں کی ساعت
    وجود پر ایک بوجھ سا تھا
    نہ صبحِ وعدہ نہ شام ِفرقت
    اسی مہیب آتشیں گھڑی میں
    کسی کی دستک سنی تو دل نے
    کہا کہ صحرا کی چوٹ کھائے
    کوئی غریب الدیار ہو گا
    یہ سچ کہ دل کی ہر ایک دھڑکن
    تمہارے درشن کے واسطے تھی
    حیات کا ایک ایک لمحہ
    تمہاری آہٹ کا منتظر تھا
    مگر ایک ایسے دیار غم میں
    جہاں کی ہر چیز خشمگیں ہو
    مجھے یقیں تھا کہ تم نہیں ہو

    2
    زمین سکتے میں ہے کہ کیونکر
    زمین پر ماہ تاب ابھرا
    یہ آگ کیسے بنی شبستاں
    کہاں سے آنکھوں کا خواب کا اترا

    3
    روایتوں کی ہزار صدیوں
    سے بڑھ کے یہ لمحہ حسیں ہے
    لہو میں پھولوں کے حاشیۓ ہیں
    اداس کاسے میں انگبیں ہے
    یہ تم ہو یہ ہونٹ ہیں یہ آنکھیں
    مجھے یقیں ہے، مجھے یقیں ہے

    مصطفٰی زیدی
    For New Designers
    وَ بَارِکْ لِيْ فِيْمَا أَعْطَيْتَ

  • #2
    Re: تعبیر

    buht khoob Rida jani
    u can't gain RESPECT by choice nor by requesting it... it is earned through your words & actions."

    :pr:

    Comment

    Working...
    X