Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

وہ جو ہم میں تُم میں قرار تھا، تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • وہ جو ہم میں تُم میں قرار تھا، تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو



    وہ جو ہم میں تُم میں قرار تھا، تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو
    وہی یعنی وعدہ نِباہ کا تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو

    وہ جو لُطف مجھ پہ تھے پیشتر، وہ کرم کہ تھا مِرے حال پر
    مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا، تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو

    وہ نئے گِلے، شکائتیں، وہ مزے مزے کی حکائتیں
    وہ ہر ایک بات پہ رُوٹھنا، تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو

    کبھی بیٹھے سب میں جو رُوبرو، تو اشارتوں ہی سے گفتگو
    وہ بیان شوق کا بَرملا، تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو

    کوئی بات ایسی اگر ہوئی کہ تمہارے جی کو بُری لگی
    تو بیاں سے پہلے ہی بھولنا، تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو

    کبھی ہم میں تم میں بھی چاہ تھی، کبھی ہم کو تُم سے بھی راہ تھی
    کبھی ہم بھی تم بھی تھے آشنا تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو

    سُنو ذکر ہے کئی سال کا، کہ کیا اِک آپ نے وعدہ تھا
    سو نباہنے کا تو ذِکر کیا تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو

    وہ بگڑنا وصل کی رات کا، وہ نہ ماننا کسی بات کا
    وہ نہیں نہیں کہ ہر آن ادا، تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو

    جسے آپ گِنتے تھے آشنا، جسے آپ کہتے تھے با وفا
    میں وہی ہوں مومن مُبتلا، تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو

    مومن خان مومن
    اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
    اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔


  • #2
    Re: وہ جو ہم میں تُم میں قرار تھا، تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو

    بالکل یاد ہے ۔۔

    اب تو قرار کا بڑے بے قراری سے انتظار ہے ۔ کہ کب آئے قرار۔
    لیکن قرار پتہ نہیں کہاں قرار کھو کر رفو ہوگیا ہے۔

    اب تو قرار بھی بے قرار ہو گیا ہے۔۔ اس کمبخت لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے۔۔ تو کیسے ائے
    قرار ۔۔؟؟؟

    Comment

    Working...
    X