Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

Bohat Dino Baad..

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • Bohat Dino Baad..




    بہت دنوں بعد

    بہت دنوں بعد
    تیرے خط کے اداس لفظوں نے
    تیری چاہت کے ذائقوں کی تمام خوشبو
    مری رگوں میں انڈیل دی ہے
    بہت دنوں بعد
    تیری باتیں
    تری ملاقاتیں
    تری باتیں
    تری ملاقات کی دھنک سے دہکتی راتیں
    اجاڑ آنکھوں کے پیاس پاتال کی تہوں میں
    وصال وعدوں کی چاند چنگاریوں کو سانسوں کی آنچ دے کر
    شریر شعلوں کی سرکشی کے تمام تیور
    سکھا گئی ہے
    ترے مہکتے مہین لفظوں کی آبشاریں
    بہت دنوں بعد پھر سے
    مجھ کو رلا گئی ہیں
    بہت دنوں بعد
    میں نے سوچا تو یاد آیا
    کہ تیری یادوں کی کرچیاں
    مجھ سے کھو گئی ہیں
    ترے بدن کی تمام خوشبو
    بکھر گئی ہے
    ترے زمانے کی چاہتیں
    سب نشانیاں سب شرارتیں
    سب حکائیتں، سب شکائتیںجو کبھی ہنر میں
    خیال تھیں، خواب ہو گئی ہیں
    بہت دنوں بعد
    میں نے سوچا تو یاد آیا
    کہ میں بھی کتنا بدل گیا ہوں
    بچھڑ کے تجھ سے
    کئی لکیروں میں ڈھل گیا ہوں
    میں اپنے سگرٹ کے بے ارداہ دھوئیں کی صورت
    ہوا میں تحلیل ہو گیا ہوں
    نہ ڈھونڈ میری وفا کے نقش ِ قدم کے ریزے
    کہ میں تو تیری تلاش کے بے کنار صحرا میں
    وہم کے بے اماں بگولوں کے وار سہہ کر
    اداس رہ کر
    نجانے کس رہ میں کھو گیا ہوں
    بچھڑ کے تجھ سے تری کیا بتاوں میں بھی
    نہ جانے کس کس کا ہوگیا ہوں
    بہت دنوں بعد
    میں نے سوچا۔۔۔۔۔۔تو یاد آیا
    :(
Working...
X